Parial welfare Trust

پڑیال ویلیفیر ٹرسٹ ۔۔۔۔جس نے ایک انسان کی جان بچائی گویا اس نے ساری انسانیت کی جان بچائی ۔۔۔

01/03/2024
01/03/2024
Photos from ‎Alpial Welfare Trust الپیال ویلفئیر ٹرسٹ‎'s post 08/10/2023
02/10/2023

*منج راجپوت الپیال قبیلہ کے سر کا سہرا*

عظیم الپیال سپوت چئیرمین الپیال ویلفئیر ٹرسٹ بریگیڈئیر جاوید خان الپیال
ان دنوں شدید علالت کا شکار ہوکر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

یاد رہے کہ *جاوید الپیال* صاحب وہ پہلی اہم الپیال شخصیت ہیں کہ جنہوں نے "الپیال" لاحقے کو باضابطہ اپنے نام کا حصہ بنا کر اپنے قبیلے کا نام روشن کیا۔

اپنے علاقہ و مٹی سے جو محبت و الفت اللہ کریم نے آپکو عطا کی وہ کم ہی کسی کے نصیب میں آتی ہے۔ اسی محبت و الفت کے باعث آپ علاقہ کے سینکڑوں بے روزگار نوجوانوں کے معقول روزگار کا سبب بنے نیز اپنے گاوں پنڈ ملہو میں آپ نے گرہ خود سے بے شمار ترقیاتی کام کروائے۔

آپ اپنے جد امجد حضرت رائے جلال خان المعروف بابا پیر الپاء رحمت اللہ علیہ سے بھی خصوصی عقیدت و محبت رکھتے ہیں ۔منج راجپوت الپیال قبیلہ کے جد امجد رحمت اللہ علیہ کی آخری آرام گاہ کی موجودہ شاندار عمارت آپکی محبت کا مُنہ بولتا ثبوت ہے۔

2012 میں آپکی سربراہی میں الپیال ویلفئیر ٹرسٹ کا قیام عمل میں لایا گیا آپکی سربراہی میں الپیال ویلفئیر ٹرسٹ نے علاقہ میں صحت و تعلیم کے شعبہ میں بے پناہ کارہائے نمایاں سرانجام دئیے ۔

ٹرسٹ کے کارناموں میں فاطمتہ الزہرہ ؓ زچہ و بچہ ہسپتال راجڑ چکری روڈ راولپنڈی کا قیام سرفہرست ہے۔

اللہ کریم عزوجل سے دعا ہیکہ سواں دھرتی کے اس مایہ ناز ثپوت کو صحت کاملہ عاجلہ زندگی دراز عطا فرمائے اور انکا سایہ ہمارے سروں پر تادیر قائم و دائم رکھے آمین.

خیر اندیش
فیصل چوہدری
سیکرٹری مالیات
پڑیال ویلفئیر ٹرسٹ

Photos from Parial welfare Trust's post 25/03/2023

السلام علیکم
احباب زی وقار آپ سب احباب کے تعاون سے گزشتہ 4 سال سے پڑیال ویلفئیر ٹرسٹ کی ایمبولینس سروس بہترین انداز سے اپنی سروسز اہلیان گاوں کو مہیا کررہی ہے۔
اس وقت ہمارے پاس دو گاڑیاں ہیں۔ یہ سروس علاقہ بھر کے لئے ایک روشن مثال ہے اور پورے پڑیال کے لئے باعث فخر ہے۔

ہماری پرانی گاڑی کا انجن فارغ ہوچکا ہے جس کا انجن مکمل اوور حال کرایا جانا ضروری ہے۔
یا دوسرا آپشن یہ ہیکہ اس کا انجن تبدیل کر دیا جائے۔

اس سارے کام کا خرچ تقریبا 70/80 ہزار ہے۔ ٹرسٹ جو ہر ماہ دونوں گاڑیوں پر سبسڈی دے رہی ہے اس وقت مالی طور پر اس پوزیشن میں نہیں ہیکہ یہ خرچ برداشت کرسکے ۔

احباب سے التماس ہیکہ آگے بڑھیں اور اس کام کی تکمیل میں ہمارا ساتھ دیں یا کوئی بھائی جو اس کام کے حوالے سے مشورہ دے سکے یا اپنا کوئی کردار ادا کرسکے وہ بھی ضرور رابطہ کرے۔

اللہ پاک فلاح انسانیت کی اس سروس کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے۔
برائے رابطہ
فیصل چوہدری
سیکرٹری فنانس پڑیال۔ایمبولینس سروس
0314 5053356

خیر اندیش
عدنان الپیال

14/10/2022

*پرانے زمانے کی بات ھے کہ ایک بادشاہ تھا جو اپنی رعایا پر بڑا مہربان تھا۔ اس نے 100 کلومیٹر لمبی سڑک تعمیر کرنے کا حکم دیا۔*
*جب سڑک تعمیر ھو گئی اور اس کے افتتاح کا وقت آیا تو اس نے اپنے تین وزیروں سے کہا کہ ایک بار پوری سڑک کا جائیزہ لیکر آو تاکہ پتہ چل سکے کہ کہیں کوئی نقص تو باقی نہیں رہ گیا؟
تینوں وزیر چلے گئے*
*شام میں پہلا وزیر واپس آیا اور کہنے لگا بادشاہ سلامت پوری سڑک بہت شاندار بنی ھے۔ مگر سڑک پر ایک جگہ کچرا پڑا نظر آیا اگر وہ اٹھا لیا جائے تو سڑک کی خوبصورتی کو چارچاند لگ جائیں گے۔*
*دوسرا وزیر آیا تو اس نے بھی بالکل یہی احوال سنایا کہ سڑک پر ایک جگہ کچرہ ھے اگر وہ اٹھا لیا جائے تو سڑک پر انگلی اٹھانے کی گنجائیش باقی نہیں رھے گی۔*
*تیسرا وزیر آیا تو وہ بہت تھکا ھوا نظر آیا اور پسینے سے اسکے کپڑے گیلے ھو رھے تھے اور اس کے ہاتھ میں ایک تھیلا بھی تھا۔ بادشاہ کو ان نے بتایا کہ بادشاہ سلامت سڑک تو بہت عالیشان بنی ھے مگر سڑک پر مجھے ایک جگہ کچرا پڑا نظر آیا جسکی وجہ سے سڑک کی خوبصورتی ماند پڑ گئی تھی۔ میں نے اسکو صاف کر دیا ھے۔ اب سڑک کی خوبصورتی کو چار چاند لگ گئے ہیں۔*
*اور وہاں یہ ایک تھیلا بھی تھا شاید کوئی بھول گیا ھوگا۔ بادشاہ یہ سن کر مسکرایا اور کہا۔*
*یہ کچرا میں نے رکھوایا تھا اور یہ تھیلا بھی۔ اس تھیلے میں پیسے ہیں جو تمھارا انعام ھے اور پھر بادشاہ نے بلند آواز میں کہا*

*دعوے تو سب کرتے ہیں اور خامیاں بھی سب نکالتے ہیں۔ چاہتے سب ہیں کہ سب کچھ اچھا ھو جائے مگر عملدرآمد کوئی نہیں کرتا۔
ہم اگر چاھتے ہیں کہ ہمارے معاشرے میں سب اچھا ھو تو ہمیں خود کو بدلنا ھوگا۔ اور اپنے معاشرے کو روشن بنانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ھوگا۔.!!❤️❤️❤️

13/09/2022

پڑیال کے باسیوں سے گزارش ہے کہ 2019 سے لیکر ابھی تک ایمبولینس سروس بہت سارے لوگوں نے استمعال کی ہے ۔بہت سی ایمرجنسی میں لوگوں کو بروقت ہسپتال پہنچانے سے لیکر اس مہنگائی کے دور میں کم سے کم پیسوں میں راولپنڈی آنا جانا اس سروس کا ہی خاصہ ہے۔ہم صرف صاحب استطاعت لوگوں سے پیٹرول کی مد میں کچھ پیسے لے رہے باقی تفصیلات ہمارے وٹس ایپ گروپ میں شامل لوگوں کے علم میں ہوتی ہیں۔
کیا ہم امید کریں کہ اب پڑیال کے لوگ اس سروس کو مزید بہتر بنانے میں ہماری مدد کریں گے۔تاکہ یہ سروس جو کہ اب 2 گاڑیوں پر مشتمل ہے بہتر سے بہترین ہو سکے۔
اپنے پیاروں کے ایصال ثواب کے لیے اور صدقہ خیرات کے لیے اپنے گاؤں کے پروجیکٹ میں حصہ ڈالیے۔
اور گاؤں کی فلاح اور بہتری میں ہمارا ساتھ دیجیے۔
دعا گو پڑیال ویلفیئر ٹرسٹ انتظامیہ ۔

20/08/2022
Photos from Parial welfare Trust's post 21/10/2021

ھمارے بھائی چودھری فیصل الرحمن پڑیال روح رواں پڑیال ویلفیر ٹرسٹ کے والد محترم چودھری محمد ریاض الپیال صاحب رضائے الٰہی وفات پا گئے ہیں۔

نماز جنازہ آج شام 5 بجے انکے آبائی گاؤں پڑیال میں ادا کی جائے گی،
انا للہ وانا الیہ راجعون

20/10/2021

اسلام و علیکم ۔۔۔√
Already have number
0334 - 9 101 101.

نیا نمبر
New additional number
0330 - 6 102 102.

اس سے پہلے ایک فون نمبر تھا جو کہ بمعہ فون ڈرائیور کو دیا گیا تھا تاکہ ایمبولینس سروس کے لیے ایمرجنسی میں رابطہ کرنا اسان ہو سکے۔اس کام کو کرنے کیوجہ سے ڈرائیور کوئی بھی ہو ایمبولینس ہر وقت اس نمبر پر ملتی تھی۔
اب ایک اور نمبر لے کر ڈرائیور کے حوالے کر دیا گیا ہے جو کہ دوسری ایمبولینس کے لیے لیا گیا ہے۔ جلد ہی فون بھی لے کر ڈرائیور کے حوالے کر دیا جائے گا۔
دوستوں سے گزارش ہے کہ اس سروس کی بہتری کے لیے اپنی قیمتی رائے ضرور دیں۔
اور اس سروس کو بہتر اور دیر پا چلانے کے لیےاپنا اپنا حصہ بھی ضرور شامل کریں۔
شکریہ

پیج کو لائک اور شعر کرے ۔۔۔۔۔

30/06/2021

اللہ پاک ہمارے بھائی اجمل امیر مرحوم کے درجات میں بلندیاں اور وسعتیں عطا فرمائیں۔🤲🤲🤲

15/05/2021

اہلیان پڑیال کے لٸے ایک بڑا دن

پڑیال ویلفٸیر ٹرسٹ جو اپنے دامن میں وسیع کامیابیاں و کامرانیاں سمیٹے ہوٸے ہے۔

ٹرسٹ کی ایمبولینس سروس میں ایک اور زیرو میٹر ایمبولینس کا اضافہ

چوہدری منصب خان بجیدیا مرحوم کے ایصال ثواب کے لٸے انکے فرزندان نے ایک زیرو میٹر ایمبولینس ٹرسٹ کو عطیہ کی
اس موقع پر ایک باوقار تقریب انعقاد پزیر ہے۔۔۔

Photos from Parial welfare Trust's post 14/05/2021

اہلیان سوہنا پڑیال کے لٸے خوش خبری

پڑیال ویلفیر ٹرسٹ کے زیر انتظام چلنے والی ایمبولینس سروس جو کہ ایک عدد ایمبولینس پر مشتمل تھی اور اکثر و بیشتر جب ایمبولینس ایک مریض کو لے کر راولپنڈی گٸی ہوٸی ہو اور گاؤں میں کوٸی ایمرجنسی بن جاٸے تو ایمبولینس کی عدم دستیابی مریض اور اس کے لواحقین کے لٸے پریشانی کا باعث بنتی تھی۔

اہلیان دیہہ کی اس پریشانی کو بھانپتے ہوٸے سوہنا پڑیال کا درد رکھنے والے البجدال فیملی کے جناب چوہدری سعید صاحب و چوہدری وسیم صاحب نے اپنے والد چوہدری منصب خان مرحوم (ریٹائر ڈی ایس پی سندھ پولیس) جو کہ پڑیال کی نامور شخصیت تھے ۔ وہ اپنی زندگی میں فلاحی کاموں میں مصروف عمل رہے ان کی وفات کے بعد ان کے صاحبزادے چوہدری سعید اختر، چوہدری وسیم اختر نے انکے ایصال ثواب کےلٸے ایک زیرو میٹر ایمبولینس اہلیان پڑیال کی فلاح وبہبود کے لٸے پڑیال ویلفٸیر ٹرسٹ کو عطیہ کی ہے۔

اب پڑیال ویلفٸیر ٹرسٹ کی ایمبولینس سروس دو عدد ایمبولینسز پر مشتمل ہے جو ان شاء اللہ ہر قسم کی ایمرجنسی میں اہلیان پڑیال کی خدمت کے لٸے دستیاب ہوں گی۔

یاد رہے کہ پڑیال ویلفٸیر ٹرسٹ کی ایمبولینس سروس چوہدری اجمل امیر مرحوم کے ایصال کے لیے شروع کی گئی تھی۔

اس سلسلہ میں کل مورخہ 15 مئی بروز ہفتہ بعد نماز عصر پڑیال قبرستان سے ملحقہ گراؤنڈ میں ایک پروقار افتتاحی تقریب منعقد کی جا رہی ہے۔ جس میں تمام اہلیان پڑیال سے شرکت کی درخواست ہے !

سب احباب اس تقریب میں شرکت کریں اور پڑیال ویلفیٸر ٹرسٹ کے خدمت کےاس سفر میں ہمارے دست و بازو بنیں ۔

والسلام
ماسٹر چویدری امتیاز حسین
چٸیرمین پڑیال ویلفٸیر ٹرسٹ

02/05/2021

ایک عالم دین سے ایک نوجوان شخص نے شکایت کی کہ میرے والدین اڈھیر عمر ھیں اور اکثر و بیشتر وہ مجھ سے خفا رہتے ھیں حالانکہ میں انکو ہر وہ چیز مہیا کرتا ھوں جسکا وہ مطالبہ کرتے ھیں ۔۔
۔۔
عالم دین نے نوجوان شخص کو سر سے پیروں تک دیکھا اور فرمانے لگے کہ بیٹا یہی تو انکی ناراضگی کا سبب ھے کہ جو وہ مانگتے ھیں تم انکو لا کر دیتے ھو ۔۔
نوجوان کہنے لگا کہ میں آپکی بات نہی سمجھ پایا تھوڑی سی وضاحت کر دیں ۔۔
۔۔
عالم دین فرمانے لگے ۔۔۔۔بیٹا کیا کبھی تم نے غور کیا ھے کہ
جب تم دنیا میں نہی آے تھے تو تمہارے آنے سے پہلےھی تمھارے والدین نے تمھارے لئے ہر چیز تیار کر رکھی تھی ۔
تمھارے لئے کپڑے ۔
تمھاری خوراک کا انتظام
تمھاری حفاظت کا انتظام
تمہیں سردی نہ لگے اگر گرمی ھے تو گرمی نہ لگے ۔
تمہھارے آرام کا بندوبست
تمھاری قضاے حاجت تک کا انتظام تمھارے والدین نے تمھاری دنیا میں آنے سے پہلے ھی کر رکھا تھا ۔۔
۔۔۔۔
۔۔۔۔پھر آگے چلو ۔۔۔
کیا تمھارے والدین نے کبھی تم سے پوچھا تھا کہ بیٹا تم کو سکول میں داخل کروائیں یا نہ ۔
اسیطرح کالج یا یونیورسٹی میں داخلے کیلئے تم سے کبھی پوچھا ھو ۔۔بلکہ تمھارے بہتر مستقبل کیلئے تم سے پہلے ھی سکول اور کالج میں داخلے کا۔بندوبست کر۔دیا ھو گا ۔۔
اسیطرح تمھاری پہلی نوکری کیلئے تمھارے سکول کی ٹرانسپورٹ کیلئے تمھارے یونیفارم کیلئے تمھارے والد صاحب نے کبھی تم سے نہی پوچھا ھو گا بلکہ اپنی استطاعت کے مطابق بہتر سے بہتر چیز تمھارے مانگنے سے پہلے ھی تمہیں لاکر دی ھو گی ۔۔
تمہہں تو شاید اسکا بھی احساس نہ ھو کہ جب تم نے جوانی میں قدم رکھا تھا تو تمھارے والدین نے تمھارے لئے ایک۔اچھی لڑکی بھی دھونڈنی شروع کر دی ھو گی جو اچھی طرح تمھاری خدمت کر سکے اور تمھارا خیال رکھ سکے ۔۔۔
لڑکی تلاش کرتے ھوے بھی انکی اولین ترجیح تمھاری خدمت ھی ھوگی بلکہ انکے تو ذھین میں کبھی یہ۔خیال بھی نہی آیا ھو گا کہ ھم ایسی دلہن بیٹے کیلئے لائیں جو ھماری خدمت بھی کرے اور ھمارے بیٹے کی بھی ۔۔۔

تمھارے لئے کپڑے ۔تمھاری پہلی سائکل۔تمھارا پہلا موٹر سائکل ۔تمھارا پہلا سکول ۔تمھارے کھلونے ۔تمھاری بول چال ۔تمھاری تربیت ۔تمھارا رھن سہن چال چلن رنگ دھنگ گفتگو کا انداز ۔۔۔۔۔یہاں تک کے تمھارے منہ سے نکلنے والا پہلا لفظ تک تمکو تمھارے ماں باپ نے مفت میں سیکھایا ھے اور تمھارے مطالبے کے بغیر سیکھایا ھے ۔۔۔

اور آج تم کہتے ھو کہ۔جو کچھ وہ مجھ سے مانگتے ھیں میں انکو لا کر دیتا ھوں اسکے باوجود وہ۔خفا رھتے ھیں ۔۔۔

جاو والدین کو بن مانگے دینا شروع کرو ۔
انکی ضروریات کا خیال اپنے بچوں کی ضروریات کیطرح کرنا شروع کرو ۔۔

اگر انکی۔مالی مدد نہی کر سکتے تو انکو اپنا قیمتی وقت دو ۔انکی خدمت کرو ۔گھر کی۔زمہ داریاں خود لو ۔۔جیسے اپنے بچوں کے باپ بنے ھو ویسے ھی اپنے والدین کی نیک اولاد بنو ۔۔اور انکو بن مانگے دینا شروع کرو ۔۔

اپنے آپ کو اس قابل بنا لو کہ انکو تم سے مانگنے کی یا مطالبے کی ضرورت ھی نہ پڑے ۔۔یا انکو کبھی تمھاری کمی محسوس ھی نہ ھو کم سے کم۔اتنا وقت تو انکو عطا کردو ۔۔۔۔انکو مسائل پوچھو ۔۔
اگر انکی۔مالی مدد نہی کر سکتے تو انکی۔خدمت کرو

کیا کبھی ماں یا باپ کے پاوں کی پھٹی ھوئی ایڑیاں دیکھیں ھیں تم نے ؟؟
کیا کبھی ان پھٹی ھوئی ایڑیوں میں کوئی کریم یا تیل لگایا ھے جیسے وہ تمکو چھوٹے ھوتے وقت لگاتے تھے ؟؟

کیا کبھی ماں یا باپ کے سر میں تیل لگایا ھو کیونکہ جب تم بچے تھے تو وہ باقاعدہ تمھارے سر میں تیل لگا کر کنگھی بھی کرتے تھے ۔۔تمھای ماں تمھارے بال سنوارتی تھی کبھی ماں کے بال سنوار کر تو دیکھو ۔۔۔

کیا کبھی باپ کے پاوں دبائیں ھیں حالانکہ تمھارے باپ نے تمہیں بہت دفعہ۔دبایا ھو گا ۔۔۔

کیا کبھی ماں یا۔باپ کیلئے ہاتھ میں پانی یا تولیہ لے کر کھڑے ھوے ھو ۔جیسے وہ تمھارا منہ بچپن میں نیم گرم پانی سے دھویا کرتے تھے ۔۔۔۔

کچھ کرو تو سہی
۔۔۔۔۔ انکو بغیر مانگے لا کر دو
۔۔۔۔۔۔انکی۔زمہ داریاں اٹھا کر دیکھو ۔
۔۔۔۔۔۔۔انکو وقت دے کر دیکھو
۔۔۔۔۔۔۔۔۔انکی خدمت کر کے دیکھو ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔انکو اپنے ساتھ رکھو ھمیشہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔انکو اپنے آپ۔پر۔بوجھ مت سمجھو نعمت سمجھ کر دیکھو
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جسطرح انہوں نے تم کو بوجھ نہی سمجھا بغیر کسی معاوضہ کے تمھاری دن رات پرورش کر کے معاشرے کا ایک کامیاب انسان بنایا ھے ۔کم سے کم انکی وھی خدمات کا صلہ سمجھتے ھوے ان سے حسن سلوک کا رویہ اختیار کرو ۔۔پھر دیکھنا وہ بھی خوش اور اللہ بھی خوش ۔۔

عالم دین کی یہ باتیں سن کر نوجوان اشک بار ھوگیا اور باقی کے حاضرین کی آنکھیں بھی۔نم ھو گئیں ۔۔
۔۔واقعی۔یہ حقیقت ھے کہ ایسے نصیحت آموز باتیں دنیا کی کسی بھی یونیورسٹی میں نہی مل۔سکتی صرف اور صرف دینی علماء ھی ایسی تربیت کر سکتے ھیں ۔۔۔

اللہ۔ایسے علماء کا سایہ ھمیشہ۔قائم رکھے ۔۔
اور ھر انسان کو یہ۔توفیق اور خوش نصیبی عطا کرے کہ۔وہ۔اپنے والدین کی۔ڈیمانڈ سے پہلے ھی انکی۔ضروریات کو جانتے ھوے پایہ تکمیل تک پہنچا دے ۔۔

آمین یا رب العالمین ۔۔۔۔۔

Photos from Parial welfare Trust's post 17/10/2020
27/08/2020

آہ ہمارا دوست اور پیارا بھائی چوہدری اجمل الپیال مرحوم و مغفور گزشتہ برس10 محرم الحرام کے بابرکت دن بھائی ہم سب کو سوگوار چھوڑ کر داعی اجل کو لبیک کہہ گیا۔

تاہم اس حوالہ سے بطور دوست و بھائی اس بات پر دلی اطمینان ہیکہ ہم سب دوستوں نے حق دوستی ادا کرتے ہوئے بھائی اجمل مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے ایمبولینس سروس شروع کی جو اپنے قیام کے ایک سال کے اندر سینکڑوں مریضوں کو بروقت ہسپتالوں تک آرام دہ طریقہ سے پہنچا چکی ہے۔

انسانیت کی فلاح اور برادرم چوہدری اجمل مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے چلائی جانے والی ایمبولینس سروس جہاں مریضوں کی ناسازی صحت میں سکون کا باعث بن رہی ہے انشاء اللہ عزوجل عزیزی چوہدری اجمل مرحوم کے درجات کی بلندی کا بھی باعث بن رہی ہوگی۔

06/08/2020

اہلیان پڑیال کے لئے بہت بڑا تحفہ

07/05/2020

*اَلْحَمْدُلِلّه رٙبِ العٰلمِینo*

ماسٹر چوہدری امتیاز صاحب سرپرست اعلی پڑیال ویلفئیر ٹرسٹ مورخہ 11 نومبر 2019 کو پڑیال کی پہلی باضابطہ ویلفیئر ایمبولینس سروس کی افتتاحی تقریب سے اپنے خیالات کا اظہار فرماتے ہوئے۔

*پڑیال ویلفئیر ٹرسٹ* کے زیر اہتمام مورخہ *11 نومبر 2019 کو شروع ہونے والی ایمبولینس سروس آج تک *60* سے زائد مریضوں کو ایمرجینسی صورت حال میں صرف *10 منٹ* کے نوٹس پر مریض کے پاس پہنچ کر مریض کو راولپنڈی / اسلام آباد کے مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کر چکی ہے۔ *اہلیان پڑیال سے اپیل* ہے کہ اس عظیم کار خیر میں بڑھ چڑھ کر اپنا حصہ شامل کریں تاکہ *پڑیال ویلفئیر ٹرسٹ* کے زیرِ اہتمام اہلیان پڑیال کی فلاح و بہبود کے لئے مزید ایسے ضروری پروجیکٹ مکمل کیے جا سکیں۔جس سے پڑیال کی عوام کی حقیقی معنوں میں فلاح ہو سکے اور ہمارے لوگوں کو مزید سہولیات دی جا سکیں اور یہ کاروان یونہی چلتا رہے۔۔۔۔

اپنے *صدقات و عطیات* پڑیال ویلفئیر ٹرسٹ کو دینے کے لئے *چوہدری امجد رنباجیا* بیکری نزد مرکزی قبرستان یا *افضال موبائل شاپ* نزد مرکزی جا مع مسجد پر رابطہ کر کے رسید ضرور حاصل کریں ۔
*برائے رابطہ :۔*
*ماسٹر امتیاز صاحب-03335474644
*چوہدری امجد 03335377754
*فیصل چوہدری 03145053356
*منجانب :- *پڑیال ویلفئیر ٹرسٹ*

Photos from Parial welfare Trust's post 07/05/2020

اَلْحَمْدُلِلّه رٙبِ العٰلمِینo

فرمان باری تعالٰی ہے۔

جس نے ایک انسان کی جان بچائی اس نے گویا انسانیت کو بچا لیا o

پڑیال ویلفئیر ٹرسٹ کے زیر اہتمام مورخہ 11 نومبر 2019 کو شروع ہونے والی ایمبولینس سروس آج تک 60 سے زائد مریضوں کو ایمرجینسی صورت حال میں صرف
10 منٹ کے نوٹس پر مریض کے پاس پہنچ کر مریض کو راولپنڈی / اسلام آباد کے مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کر چکی ہے۔

نیز ان ٹرپس میں وہ شدید بیمار مریض بھی شامل ہیں جنکی زندگیاں بفضل خدا تیز ترین ایمبولینس سروس کی وجہ سے بچائی گئیں۔

ہارٹ اٹیک کی صورت میں کئی مریضوں کو بزریعہ
وینٹی لیٹر ان کا سانس بحال کر کے بروقت ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ان 60 سے زائد ٹرپس میں کرائے کی مد میں
90,820 روپے وصول ہوئے۔

جبکہ اس عرصہ میں تنخواہ، فیول اور ٹال ٹیکس اور گاڑی کی مینٹینینس کی مد میں 161,336 روپے خرچ ہوئے۔

اس دوران کئی نادار اور مستحق مریضوں کو
بلکل مفت سروس فراہم کی گئی۔

پڑیال ویلفئیر ٹرسٹ نے اپنے ممبران کی ڈونیشن سے 70,516 روپےکی سبسڈی فراہم کی۔

اہلیان پڑیال سے اپیل ہے کہ اس عظیم کار خیر میں بڑھ چڑھ کر اپنا حصہ شامل کریں تاکہ *پڑیال ویلفئیر ٹرسٹ* کے زیرِ اہتمام اہلیان پڑیال کی فلاح و بہبود کے لئے مزید ایسے ضروری پروجیکٹ مکمل کیے جا سکیں۔جس سے پڑیال کی عوام کی حقیقی معنوں میں فلاح ہو سکے اور ہمارے لوگوں کو مزید سہولیات دی جا سکیں اور یہ کاروان یونہی پڑیال کی دکھی عوام کی خدمت میں مصروف عمل رہے۔

اپنے صدقات و عطیات پڑیال ویلفئیر ٹرسٹ کو دینے کے لئے چوہدری امجد رنباجیا بیکری نزد مرکزی قبرستان یا افضال موبائل شاپ نزد مرکزی مسجد پر رابطہ کر کے رسید ضرور حاصل کریں ۔

*برائے رابطہ :۔*
*ماسٹر امتیاز صاحب*
*سرپرست اعلی PWT*
03335474644
*چوہدری امجد*
0333 5377754
*فیصل چوہدری*
0314 5053356
*منجانب :-*
*پڑیال ویلفئیر ٹرسٹo

05/05/2020

دعا اپنے لیے مانگنا عبادت ہے ۔اور دوسروں کے لیے مانگنا خدمت ہے۔عبادت سے جنت ملتی ہے اور خدمت سے خدا ملتا ہے۔۔❤

20/04/2020

ان لوگوں کو ھم کنجر کہتے ہیں میں اپنے ملک کے پارساؤں سے کہنا چاہتا ہوں مہربانی فرما کر ان لوگوں سے ہی کچھ سیکھ لو اس کا۔ نام انسان و انسانیت ہے ۔ اس انسان کا یہ عمل انشاءلله اسکے تمام گناہوں کو۔ دھو دے گا
Love you Thakar you are my one of my favorite Actors ❤

19/12/2019

ہمیں بھی اب ان چیزوں کو سمجھنا اور عمل کرنا ہے۔

22/11/2019

ﮔﺎﮨﮏ ﻧﮯ ﺩﮐﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﺩﺍﺧﻞ ﮨﻮ ﮐﺮ ﺩﮐﺎﻧﺪﺍﺭ ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ : ﮐﯿﻠﻮﮞ ﮐﺎ ﮐﯿﺎ ﺑﮭﺎﺅ ﻟﮕﺎﯾﺎ ﮨﮯ؟ ﺩﮐﺎﻧﺪﺍﺭ ﻧﮯ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﯾﺎ : ﮐﯿﻠﮯ 12 ﺩﺭﮨﻢ ﺍﻭﺭ ﺳﯿﺐ 10 ﺩﺭﮨﻢ۔
ﺍﺗﻨﮯ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﻋﻮﺭﺕ ﺑﮭﯽ ﺩﮐﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﺩﺍﺧﻞ ﮨﻮﺋﯽ ﺍﻭﺭ ﮐﮩﺎ : ﻣﺠﮭﮯ ﺍﯾﮏ ﮐﯿﻠﻮ ﺳﯿﺐ ﺍﻭﺭ ﮐﯿﻠﮯ ﭼﺎﮨﯿﺌﮟ، ﮐﯿﺎ ﺑﮭﺎﺅ ﮨﮯ؟ ﺩﮐﺎﻧﺪﺍﺭ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ : ﮐﯿﻠﮯ 3 ﺩﺭﮨﻢ ﺍﻭﺭ ﺳﯿﺐ 2 ﺩﺭﮨﻢ۔ ﻋﻮﺭﺕ ﻧﮯ ﺍﻟﺤﻤﺪ ﻟﻠﮧ ﭘﮍﮬﺎ۔
ﺩﮐﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﭘﮩﻠﮯ ﺳﮯ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﮔﺎﮨﮏ ﻧﮯ ﮐﮭﺎ ﺟﺎﻧﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﻏﻀﺒﻨﺎﮎ ﻧﻈﺮﻭﮞ ﺳﮯ ﺩﮐﺎﻧﺪﺍﺭ ﮐﻮ ﺩﯾﮑﮭﺎ، ﺍﺱ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﮐﮧ ﮐﭽﮫ ﺍﻭﻝ ﻓﻮﻝ ﮐﮩﺘﺎ : ﺩﮐﺎﻧﺪﺍﺭ ﻧﮯ ﮔﺎﮨﮏ ﮐﻮ ﺁﻧﮑﮫ ﻣﺎﺭﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺗﮭﻮﮌﺍ ﺍﻧﺘﻈﺎﺭ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﻮ ﮐﮩﺎ۔
ﻋﻮﺭﺕ ﺧﺮﯾﺪﺍﺭﯼ ﮐﺮ ﮐﮯ ﺧﻮﺷﯽ ﺧﻮﺷﯽ ﺩﮐﺎﻥ ﺳﮯ ﻧﮑﻠﺘﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺑﮍﺑﮍﺍﺋﯽ : ﺍﻟﻠﮧ ﺗﯿﺮﺍ ﺷﮑﺮ ﮨﮯ، ﻣﯿﺮﮮ ﺑﭽﮯ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﮐﮭﺎ ﮐﺮ ﺑﮩﺖ ﺧﻮﺵ ﮨﻮﻧﮕﮯ۔
ﻋﻮﺭﺕ ﮐﮯ ﺟﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ، ﺩﮐﺎﻧﺪﺍﺭ ﻧﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﺳﮯ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﮔﺎﮨﮏ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﻣﺘﻮﺟﮧ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮐﮩﺎ : ﺍﻟﻠﮧ ﮔﻮﺍﮦ ﮨﮯ، ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺗﺠﮭﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﺩﮬﻮﮐﺎ ﺩﯾﻨﮯ ﮐﯽ ﮐﻮﺷﺶ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﯽ۔
ﯾﮧ ﻋﻮﺭﺕ ﭼﺎﺭ ﯾﺘﯿﻢ ﺑﭽﻮﮞ ﮐﯽ ﻣﺎﮞ ﮨﮯ۔ ﮐﺴﯽ ﺳﮯ ﺑﮭﯽ ﮐﺴﯽ ﻗﺴﻢ ﮐﯽ ﻣﺪﺩ ﻟﯿﻨﮯ ﮐﻮ ﺗﯿﺎﺭ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ۔ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﮐﺌﯽ ﺑﺎﺭ ﮐﻮﺷﺶ ﮐﯽ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﮨﺮ ﺑﺎﺭ ﻧﺎﮐﺎﻣﯽ ﮨﻮﺋﯽ ﮨﮯ۔ ﺍﺏ ﻣﺠﮭﮯ ﯾﮩﯽ ﻃﺮﯾﻘﮧ ﺳﻮﺟﮭﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺟﺐ ﮐﺒﮭﯽ ﺁﺋﮯ ﺗﻮ ﺍﺳﮯ ﮐﻢ ﺳﮯ ﮐﻢ ﺩﺍﻡ ﻟﮕﺎ ﮐﻮ ﭼﯿﺰ ﺩﯾﺪﻭﮞ۔ ﻣﯿﮟ ﭼﺎﮨﺘﺎ ﮨﻮﮞ ﮐﮧ ﺍﺱ ﮐﺎ ﺑﮭﺮﻡ ﻗﺎﺋﻢ ﺭﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﺳﮯ ﻟﮕﮯ ﮐﮧ ﻭﮦ ﮐﺴﯽ ﮐﯽ ﻣﺤﺘﺎﺝ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ۔ ﻣﯿﮟ ﯾﮧ ﺗﺠﺎﺭﺕ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﺍﺳﯽ ﮐﯽ ﺭﺿﺎ ﻭ ﺧﻮﺷﻨﻮﺩﯼ ﮐﺎ ﻃﺎﻟﺐ ﮨﻮﮞ۔
ﺩﮐﺎﻧﺪﺍﺭ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﺎ : ﯾﮧ ﻋﻮﺭﺕ ﮨﻔﺘﮯ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﺑﺎﺭ ﺁﺗﯽ ﮨﮯ۔ ﺍﻟﻠﮧ ﮔﻮﺍﮦ ﮨﮯ ﺟﺲ ﺩﻥ ﯾﮧ ﺁ ﺟﺎﺋﮯ، ﺍُﺱ ﺩﻥ ﻣﯿﺮﯼ ﺑﮑﺮﯼ ﺑﮍﮪ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﮯ ﻏﯿﺒﯽ ﺧﺰﺍﻧﮯ ﺳﮯ ﻣﻨﺎﻓﻊ ﺩﻭ ﭼﻨﺪ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ۔
ﮔﺎﮨﮏ ﮐﯽ ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺁﻧﺴﻮ ﺁ ﮔﺌﮯ، ﺍُﺱ ﻧﮯ ﺑﮍﮪ ﮐﺮ ﺩﮐﺎﻧﺪﺍﺭ ﮐﮯ ﺳﺮ ﭘﺮ ﺑﻮﺳﮧ ﺩﯾﺘﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮐﮩﺎ : ﺑﺨﺪﺍ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﯽ ﺿﺮﻭﺭﺗﻮﮞ ﮐﻮ ﭘﻮﺭﺍ ﮐﺮﻧﮯ ﻣﯿﮟ ﺟﻮ ﻟﺬﺕ ﻣﻠﺘﯽ ﮨﮯ ﺍﺳﮯ ﻭﮨﯽ ﺟﺎﻥ ﺳﮑﺘﺎ ﮨﮯ ﺟﺲ ﻧﮯ ﺁﺯﻣﺎﯾﺎ ﮨﻮ

16/11/2019

ایک بار لازمی سنے شعر آپ خود کرے گے ۔۔

Want your organization to be the top-listed Government Service in Rawalpindi?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

پڑیال ویلفیر ایمبولینس سروس💝💝
اہلیان پڑیال کے لٸے ایک بڑا دنپڑیال ویلفٸیر ٹرسٹ جو اپنے دامن میں وسیع کامیابیاں و کامرانیاں سمیٹے ہوٸے ہے۔ٹرسٹ کی ایمبو...
#پڑیال_ویلفئیر_ٹرسٹ *برائے رابطہ :۔*  *ماسٹر امتیاز صاحب-03335474644 *چوہدری امجد* 0333 5377754 *فیصل چوہدری*0314 505335...
#Parial_welfare_Trust❤
افتخار ٹاکر تھیلسیما کے مریض بچوں کے بارے میں بتاتے ہوئے۔۔۔دعا ہے اللہ پاک اس کا اجر دیے ان کو آمین۔
Parial welfare trust  اللہ پاک تمام بھاٸیوں اور دوستوں کی اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرماۓ..آمین
Think about it

Category

Telephone

Website

Address


Village Parial
Rawalpindi

Other Social Services in Rawalpindi (show all)
REDO Foundation REDO Foundation
REDO Complex, Behind Naz Cinema, REDO Hospital Road
Rawalpindi

Eye Hospital, Dialysis Center, MCH Center, Laboratory Services

ALRaffay Marriage Bureau Rawalpindi Pakistan ALRaffay Marriage Bureau Rawalpindi Pakistan
Rawalpindi
Rawalpindi, 46000

I am working as Marriage Consultant since 2010. FB Clients +923365303752

Samman & Sahar Official Samman & Sahar Official
Rawalpindi

Samman & Sahar is working as a social activist since more than 5 years. They are motivated and enthusiastic to help humanity. Be a helping hand. Your little contribution will be al...

Cdr Qasim Satti Official Cdr Qasim Satti Official
Bahria Town Rawalpindi
Rawalpindi

Offical Ghulam Abbas JUIF Offical Ghulam Abbas JUIF
Rawalpindi
Rawalpindi

JUIF

HuM Healers HuM Healers
Rawalpindi

We are all trying to heal from different situtaions . Lets help eachother in this process. Lets mak

Bahria Town Rwp Phase 7 Street 22 Bahria Town Rwp Phase 7 Street 22
Street 22 Bahria Town Phase 7 Rwp
Rawalpindi

Cooperation, Security, Dependability in Neighbourhood

Be civilized Be civilized
Rawalpindi

We Work To Civilize You اس ملک کو بدلنا ہوگا۔

وقت کی آواز Sardar Shahzad وقت کی آواز Sardar Shahzad
CB 59/1, Asifabad, Wah Cantt, Punjab
Rawalpindi, 47010

Wakat ki Awaaz, Platform for message.....! from the poeple, for the people and enlighten the people

Higher Flyer pigeon Higher Flyer pigeon
Mankiala
Rawalpindi, 47540

Shokk kabuter parvari Breeding to flying every thing

Saeed Abbasi Saeed Abbasi
Islamabad
Rawalpindi, 46350

Dr Sajjad Janjua Dr Sajjad Janjua
Rawalpindi

Doctor,civil servent,pvt practitioner,social worker.Believe in love,tolerance,equality, social services.Be ashamed to die until u have won some victory 4 humanity.