Earth Worms Vermicompost

These worms thrive in rotting vegetation, compost

Eisenia Fetida, various names, [Redworm, Brandling Worm, Panfish Worm, Trout Worm, Tiger Worm, Red Wiggler Worm, Red Californian Earthworm], is species of earthworm adapted to decaying organic material.

19/10/2023

زعفران بیج (بلب) کی اقسام

زعفران بیج (بلب) زمین میں پرورش پانے کے ساتھ ساتھ اپنی خصوصیات اور اپنے وزن ، سائز میں اضافہ کرتا ہے زیل تصویر میں بیج (بلب) کی اقسام کی وضاحت کی گئی ہے۔

زعفران بیج (بلب) اپنی میچورٹی (بلوغت) اور اپنی خصوصیات زمین میں رہ کر بڑھاتا ہے۔ جیسا پیاز کے اوپر پرت تہہ در تہہ ہوتی ہے اسی طرح زعفران بیج بلب کی بھی پرت ہوتیں ہیں۔ جس سے اسکے وزن اور جسامت کا تعین کیا جاتا ہے۔

زعفران بیج (بلب) 6 گرام وزن سے کم ہو تو اسے بےبی بلب ہی تصور کیا جاتا اور بیج فروخت کرنے والے اسے سستے بیج کے طور پر فروخت کرتے ہیں۔

معزز قارئین :
ایک بات ذہن نشین کر لیں کبھی بھی بے بی بلب آپ کو پہلے سیزنوں میں پھول (flowering) نہیں دے سکتا یعنی آپکو سٹگما نہیں حاصل ہو سکتا جب تک کہ بیج زمین میں اپنی بلوغت مکمل نہ کر لے۔

اسکے بعد 7 گرام سے 9 گرام والے بیج (بلب) ہوتے ہیں ان کے متعلق بھی نتائج قابل تعریف نہیں ہوتے اور ان بیجوں کے پودوں پر پتے اچھے خاسے نکلتے ہیں مگر پھول نہیں دے پاتے یہ کاشت کے دوسرے سیزن کے بعد پھول (flowering) کرتے ہیں۔ اور بسا اوقات اچھی مٹی کی وجہ سے کچن گارڈننگ میں ایک آدھ پھول نکل بھی آتا ہے۔

اسکے بعد 10گرام سے 15 گرام وزن کا بیج (بلب) کچن گارڈننگ کیلئے تجویز کیا جاتا ہے یہ بلب اوسطاً 2 سے 3 سال کا میچور بلب ہوتا ہے۔ یہ بلب پہلے سیزن میں پھول دینے کا اہل ہوتا ہے اس پر پہلے سیزن میں تین سے پانچ پھول متوقع ہوتے ہیں۔

اسکے بعد زرعی زمین کیلئے 16 گرام سے 25 گرام وزن کا بلب تجویز کیا جاتا ہے۔ یہ بلب ممکنہ طور پر 4 سے 7سال کا میچور بلب ہوتا ہے اس پر متوقع پھول 5 سے 7 آتے ہیں۔

نوٹ :
بیج (بلب) کو ہمیشہ کاشت کرنے سے پہلے فنگس سے بچاؤ اور جراثیم کش کر لیں۔

اسکے بعد 26 گرام سے 40 گرام یا اس سے زیادہ وزن کے بلب ائیروپونک سسٹم کیلئے تجویز کیے جاتے ہیں۔
ائیروپونک سسٹم پر ہم انشاء اللہ تفصیلات فراہم کریں گے۔

زعفران ایک قدیم قیمتی بوٹی ہے اور اب اسے تجارتی مقاصد کے لیے کاشت کیا جاتا ہے لہذا اس پر نت نئے تجربات کرکے اسکی پیداواری صلاحیت کو پڑھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

زعفران کے اچھی کوالٹی بیج ہی بہترین نتائج فراہم کر سکتے ہیں لگن اور مہارت رکھنے والے لوگ اس سے استفادہ حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

بہترین گولڈن کوالٹی بلب اور مکمل راہنمائی کیلئے رابطہ انباکس ، کال اور وٹس ایپ کے ذریعے کریں

Whatsapp : 03219662177
قیصر شیخ

19/10/2023

گھروں میں زعفران اگانے کا طریقہ

زعفران کاشت کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ایک حصہ مٹی، ایک حصہ گوبر کھاد اور ایک حصہ ریت آپس میں برابر مقدار میں چھان کر گملے، باغیچے یا زمین میں جمع کی جائے۔ جس طرح لہسن کا بلب دو یا ڈیڑھ انچ مٹی کے اندر اس طرح لگایا جاتا ہے کہ اس کے اوپر کی سطح مٹی سے باہر نظر آ سکتی ہو، اسی طرح زعفران کا بلب بھی لگایا جاتا ہے۔

گملے کے ارد گرد اندر کی جانب تھوڑا سا پانی دیں تاکہ مٹی میں نمی آ سکے جس سے بلب کو سرسبز ہونے میں مدد ملتی ہے۔

زعفران کو زیادہ پانی کی ضروت نہیں ہوتی۔ ہر دوسرے یا تیسرے روز معائنہ کر لیں، اگر پانی کی ضرورت محسوس ہو تھوڑا سا فوارا یا شاور ہی کافی ہوتا ہے تاکہ مٹی نم رہے۔
__________________________________________________
کھیت میں زعفران کاشت کا طریقہ

کھیت میں زعفران کاشت کرنے کے لیے ضروری ہے کہ زمین اس طرح ہموار کی جائے کہ اس سے پانی کا اخراج آسانی سے ہو۔ بلب کھیت میں ہر چھ سے بارہ انچ قطاروں میں لگائیں۔ فاصلہ زیادہ رکھنے سے زمین کے اندر بلب بڑے اور زیادہ بنتے ہیں۔

آٹھ تا بارہ ہفتوں کے درمیان زعفران کا پودا پھول دیتا ہے اور ہر پھول کے درمیان تین لال رنگ کے ریشے نکلتے ہیں جس کو سٹگما کہتے ہیں، اور یہی زعفران کہلاتے ہیں۔

لال رنگ کے ان تین ریشوں کو کاٹ کر دس بارہ گھنٹے تک چھاؤں میں سکھایا جاتا ہے۔

سٹگما حاصل کر لینے کے بعد پودے کو اسی جگہ رہنے دیں۔ کیونکہ ایک پودے سے مزید بلب زمین کے اندر بنتے ہیں۔ بعض علاقوں میں بلب ایک سال میں میچور ہوجاتے ہیں جبکہ بعض علاقوں میں دو سال تک۔ جولائی اور اگست کے مہینوں میں بلب کو اکھاڑ کر دوسری جگہوں پر لگایا جا سکتا ہے۔ تاہم اگر انہیں وہیں رہنے دیا جائے تو سیزن کے دوران ان سے زیادہ سٹگما حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

کچھ علاقوں میں اسے اکتوبر کے آخر اور نومبر کے اوائل میں بھی کاشت کیا جاتا ہے، لیکن شرط یہ ہے کہ اس دوران علاقے کا درجہ حرارت 35 ڈگری سے کم ہو۔ اس کا پودا کم سے کم 13 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک کا درجہ حرارت برداشت کر سکتا ہے۔

زعفران کا پودا پیاز سے ملتا جلتا ہے۔ اس کی لمبائی 45 سینٹی میٹر ہوتی ہے اور اس میں آٹھ سے بارہ ہفتوں کے درمیان پھول آ جاتے ہیں۔

زعفران کے پھول کی عمر تین سے چار دن ہوتی ہے۔ 70 سے 80 ہزار پھولوں سے 250 گرام کے قریب زعفران حاصل ہوتا ہے۔

Photos from Earth Worms Vermicompost's post 19/10/2023

زعفران کی کاشت کا طریقہ کار

زعفران بلب اگست سے دسمبر تک لگائے جا سکتے ہیں۔ ایسی زمیں جس پر برف باری ہو، اس پر برف باری سے چھ سے آٹھ ہفتے پہلے بلب لگائے جا سکتے ہیں۔

ایسے جگہ کا انتخاب کریں جہاں سردیوں میں زیادہ ڈاریکٹ سورج کی روشنی آتی ہو۔ گملے میں لگانے کی صورت میں کم از کم چودہ انچ گہرائی کا گملہ لیں اور گملے میں پانی ہرگز رکنا نہیں چاہیے۔ چھوٹا گملا مت استعمال کریں کیونکہ دھوپ لگنے سے گملا گرم ہو جاتا ہے اور پھول کم یا نہیں آتے۔

زمیں میں گڑھا بنائیں اور تقریبا بارہ سے سولہ انچ تک اچھی طرح مٹی کو نرم کر لیں مٹی میں 1 یا 2 کلو لیف کمپوسٹ یا 2 یا 3 سال پرانا گوبر مکس کر کے دو یا تین دن بلب لگانے سے پہلے خوب پانی دیں۔ ۔ اور پھر درمیان میں زعفران کے بلب لگا دیں۔ یاد رکھیں بلب کم از کم آٹھ انچ گہرائی میں ہونا چاہیے۔ گرم علاقوں میں اس کو 10 سے 12 انچ بھی گہرا لگا سکتے۔

اس بات کا خیال رکھیں کے پانی زمین میں اکھٹا نہیں ہونا چاہیے۔ ریتلی مٹی کا استعمال بہتر ہے۔ تاکہ نمی قائم رہےاگر آپ کے علاقے کی مٹی چکنا ہے تو اس میں ریت اور گوبر مکس کر سکتے۔

بلب کو لگاتے ہوئے خیال رکھیں کے اس کا پتلا یا منہ والا حصہ اوپر کو رکھیں۔

زعفران بلب لگانے کے بعد اچھی طرح زمیں کو پانی لگائیں۔ پہلا پانی بلب لگانے کے فورا بعد دیں پھر 15 دن بعد اگر مٹی میں انگلی دبا کر دیکھیں اگر 2 انچ تک مٹی خشک لگے تو پانی دیں ورنہ پانی کی ضرورت نہیں۔۔ پھرپھول نکلنے کا انتطار کریں۔

زعفران بلب کو زیادہ پانی مت لگایں۔ سردیوں کی بارش کی وجہ سے پانی کی مناسب مقدار ملتی رہتی ہے۔ زعفران کا بلب بہت تیزی سے پھیلتا ہے، اور سردیوں میں پھول نکلنے کے بعد اس سے چھوٹے چھوٹے بے شمار بلب نکلنا شروع ہو جاتے ہیں۔ ان علیحدہ کر کے مزید ٖفصل کو بڑھایا جا سکتا ہے یا مارکیٹ میں فروخت کیا جا سکتا ہے۔

Photos from Earth Worms Vermicompost's post 19/10/2023

زعفران کی کاشت

زعفران پھول کے اندر سرخ رنگ کی تین تاروں کی شکل میں ہوتا ہے۔ اس کو سٹگما بولا جاتا ہے۔ ایک پھول سے تقریبا 35 ملی گرام زعفران حاصل ہوتا ہے۔ پھول کو ردمیان سے کاٹ کر سٹگما نکال لیا جاتا ہے۔ یاد رکھیے زعفران کا بیج ایک چھوٹے پیاز کی گٹھی کے برابر ہوتا ہے۔زعفران کے بیج دانے دار یا کسی اورشکل میں نہیں ہوتے۔ مارکیٹ میں دانے دار کینو کی بیج کی طرح کا بیج بھی زعفران کا بیج کر کے فروخت ہوتا ہے، جو کہ کسم کا بیج ہے اور کچھ لوگ للی کا بلب زعفران کر کے سیل کرتے جو کہ سفید یا جامنی کلر کے فلاور دیتا ہے مگر اس میں زعفران کے سرخ سٹگما یا تار نہیں ہوتے۔ اور یہ مون سون میں فلاور دیتا ہے۔ زعفران کی سب سے الگ خاصیت اور پہچان یہ ہے کہ یہ صرف خزاں کے موسم میں پھول دیتا ہے اور اس کا پھول پہلے نکلتا ہے اور بعد میں پتے نکلنا شروع ہوتے ہیں۔ جب کے دوسرا کوئی بھی پودا پتے ہہلے اور پھول بعد میں دیتا ہے۔ بلب کے سایز کے حساب سے ایک بلب پر ایک سے پانچ پھول آتے ہیں۔ جتنا بڑا بلب ہو گا اتنے زیادہ پھول دیتا اور اتنے زیادہ آگے نئے بلب پیدا کرتا۔

زعفران کا بلب 45 سینٹی گریڈ سےمنفی20 سینٹی گریڈ تک کے موسم میں ٹھیک حالت میں رہتا ہے۔پاکستان کے سرد علاقوں میں خزاں اکتوبر اور سندھ کے علاقوں میں دسمبر تک خزاں کا موسم شروع ہوتا ہے۔ جب درجہ حرارت ۲۵ سے نیچے آنا شروٖع ہو تو بلب لگانے کا بہترین موسم ہے، اور جب درجہ حرارت 15-20 سنٹی گریڈ سے کم آتا ہے تو پھول آنا شروع ہو جاتے ہیں۔ ہر علاقے میں پھول نکلنے کا موسم مختلف پایا گیا ہے۔ لہذا پہلے سال بیس سے پیچس بلب لگا کر دیکھا جا سکتا ہے کہ آپ کا موسم زعفران کی کاشت کے لیے موزوں ہے۔

زعفران کے بارے میں ایک خیال یہ کے کہ اس کے لیے خاص قسم کی زمین اور موسم ضروری ہے اور یہ خاص علاقوں کے لیے صرف موزوں ہے اب پرانا ہو چکا ہے۔ جہاں دنیا میں ہر روزنت نئی ٹیکنالوجی تخلیق ہو رہی ہے وہاں کاشت کاری میں بھی جدت پیدا ہو رہی ہے۔ آبادی میں اضافے کے ساتھ زرعی زمین کم ہو رہی ہیں۔ اور پانی کی بھی کمی ہو رہی ہے۔ اس لیے زعفران میں بھی نئی ٹیکنالوجی استعمال ہو رہی ہے۔ جس میں زعفران کے پھول بلب کو زمیں میں لگائے بغیر مصنوعی ماحول بنا کر لیے جا رہے ہیں۔ فل وقت پاکستان میں یہ طریقہ محدود پیمانے پر گارڈن شاپ نے شروع کیا ہے، مگر صرف بلب کی بہت زیادہ قیمت کی وجہ سے یہ طریقہ قابل عمل نہیں، مگر مستقبل میں صرف ایک چھوٹے سے ہال میں ایک ایکٹر سے زیادہ کی پروڈکشن لی جا سکتی ہے۔

زعفران کے بلب مارکیٹ میں اپریل سے دسمبر تک دستیاب ہوتے ہیں۔ جیسا کے اوپر بیان کیا گیا ہے کے زعفران کے بلب جب درجہ حرارت 25 سے کم ہوتا ہے تو پھول دینا شروع کرتے ہیں۔ پاکستان میں گرم علاقوں میں یہ ٹمپریچراکتوبر ۔ نومبر میں آنا شروع ہوتا ہے۔ گرم علاقوں میں کاشت کے لیے زعفران کے بلب کو کم از کم ایک ماہ 20 سے 22 سنٹی گریڈ والے کمرے یا فریج میں رکھنا چاھیے۔ فریج میں جب بلب پھوٹنا شروع ہو جائیں تب زمین میں شفٹ کریں۔ اکتوبریا نومبر میں لگانے والے بلب کو فریج میں رکھنے کی ضرورت نہیں۔ زعفران کے بلب کو زمین میں اگست تا دسمبر تک لگا سکتے ۔ اگر نومبر میں بھی ٹمپریچر 30 سے کم نہ ہو تب اس ایریا میں اس کی کاشت مت کریں۔

بلب خریدتے وقت اپنے ایریا کے درجہ حرارت کو زہین میں رکھ کر بلب کا آرڈر دیں۔ جن علاقوں میں درجہ حرارت مئی تک بھی 30 سینٹی گریڈ سے اوپر نہیں جاتا وہاں میڈیم بلب کاشت کیا جا سکتا ہے۔ جن علاقوں میں گرمی جلدی پڑنا شروع ہو جاتی ہے وہاں بڑے سائز کا بلب کاشت کرنا چاہیے۔

چونکہ گرم موسم میں زعفران کا بلب سو جاتا ہے۔ اور جونہی ٹھنڈا موسم شروع ہوتا ہے پھول نکلناشروع ہو جاتے ہیں۔ سردی میں زعفران کا بلب بڑھنا شروع ہو جاتا ہے, زعفران کا بلب بہت تیزی سے زمین میں بڑھتا ہے۔ یہ 2 سے 4، 4 سے 8 اور 8 سے 16 اور فر 32 ھو جاتا ہے۔ ہر 2 یا 3 سال بعد ان کو نکال کر اور جگہ پر لگانا پڑتا ہے۔ یاد رکھیں اگر مناسب حفاظت کی جائے تو زعفران کا بیج 20 سال تک چلتا ہے۔ اور اس کے اگے ہزاروں بلب پیدا کرتا ہے۔

ایکویلہ یا سپینش زعفران ساخت کے اعتبار سے سرخ اور دنیا میں سب سے قیمتی زعفران ہے۔ ایک گرام زعفران کی قیمت تین سے پانچ ہزار ہے۔ ادویہ سازی اور کھانوں میں اس کی بکثرت ڈیمانڈ ہے۔

جیسا کے اوپر بتا یا گیا ہے کہ زعفران کے بلب زمین میں بہت تیزی سے بڑھتے ہیں، اگر آپ کا ایریا میں مئی تک درجہ حرارت 30 سے کم رہتا ہے تو بلب کی بڑھوتری کے لیے ایسے علاقے بہت سود مند ہیں۔کیونکہ زعفران کا بیج مہنگا ہوتا ہے اس لیے چھوٹے رقبے پر لگا کر اس کے بیج بنائیں جائیں اور آہستہ آہستہ اس کو بڑھاتے جایئں۔ ہر سال یہ آپ کی انوسٹمنیٹ کو کئی گنا بڑھاتا جائے گا۔

گھروں یا چھوٹے لیول پر کاشت اور بڑے رقبے پر کاشت کے لیے آپ دیئے گیے نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
03219662177
قیصر شیخ

23/02/2023

Live Darkling Beetle / Live Mealworm
ڈارکلنگ بیٹل / میل ورمز

1. بہترین منافع کے ساتھ آغاز
2. کم لاگت کا کاروبار
3. ایک بار کاروباری اخراجات
4. پاکستان میں بڑی مارکیٹ دستیاب
5. ایک ڈارکلنگ بیٹل 3 ماہ میں 300 سے 500 انڈے دیتا ہے
6. 2030 تک بلین روپے کی صنعت بننے جا رہے ہیں

یہ میل ورمز (کیڑے) اچھے قدرتی ذرائع ہیں:

1. قدرتی اعلی معیار کا پروٹین:۔
2. اومیگا 3:۔
3. وٹامنز:۔
4. امینو ایسڈ:-
5. فائبر:-

پالتو جانوروں مثلاء:----
1. مرغیاں۔
2. پرندے
3. مچھلیاں
4. رینگنے والے جانور
5. کچھوا۔
6. بطخ
کے لیے قدرتی ، نامیاتی اور صحت مند کھانا کون سا ہے؟

جو انہیں زیادہ متحرک بناتے ہیں اور اپنے ہڈیوں اور پٹھوں کو مضبوط اور صحت مند بناتے ہیں۔

23/02/2023

#بیٹل #میلورمز #سوپرکیڑا #کھاد #میلورمفراس #ارگینک #نامیاتی

23/02/2023

Six (6) Easy Setp for Mealworm Farming

#بیٹل #میلورمز #سوپرکیڑا #کھاد #میلورمفراس #ارگینک #نامیاتی

23/02/2023

Beetle / Mealworm Life Cycle

#بیٹل #میلورمز #سوپرکیڑا #کھاد #میلورمفراس #ارگینک #نامیاتی

Photos from Earth Worms Vermicompost's post 23/02/2023

میل ورم فراس (نامیاتی کھاد)
MEALWORM FRASS / ORGANIC COMPOST

میل ورم فراس یا کاسٹنگز آج مارکیٹ میں دستیاب بہترین نامیاتی کھاد میں سے ایک ہے، لیکن بہت کم لوگ ہی اسے جانتے ہیں ، ہم کوشش کرتے ہیں کہ سب لوگوں کو اس نامیاتی کھاد (میلورم فراس) کے بارے میں معلومات دیں!

پودوں میں نامیاتی کھاد (میل ورم فراس) ڈالنے کا طریقہ ہدایات:

پودوں (ہر 2-3 ماہ میں) کے ارد گرد براہ راست مٹی پر 2-3 ٹیبل چمچ پاؤڈر لگائیں اور آہستہ سے سیراب کریں۔

یہ نامیاتی کھاد پودوں کی صحت کو بڑھاتا ہے ، نیز قدرتی طور پر پودوں پر پھول اور پھل لاتا ہے۔ یہ ۔Perfect کامل نامیاتی کھاد ہے۔

یہ نامیاتی کھاد (میل ورم فراس) ہر طرح کے پودوں مثلاء۔۔۔۔
مرچ ، بھنگ ، پھول ، بونسائی ، رسیلا ، پودوں ، آرکڈز اور بہت کچھ کے لئے مفید ہے۔

میل ورم فراس میں قدرتی طور پر چیٹن ہوتا ہے جو پودوں کے خلیوں کی دیواروں میں مدافعتی ردعمل کو متحرک کرتا ہے جس سے پودوں کو بیماری ، کوکیی مسائل اور پودوں کو کیڑوں سے ہونے والے نقصان سے لڑنے میں مدد دیتی ہے۔

ہمارے فراس میں وہ تمام نامیاتی عناصر شامل ہیں جن کی آپ کے پودوں ، سبزیوں اور لان کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

نائٹروجن -3.22 ،
فاسفورس 4.40 ،
پوٹاشیم -2.88 ،
میگنیشیم-.75 ،
مائکروونٹریٹینٹ پی پی ایم کاپر -17 ،
زنک ۔117 ،
آئرن 291 ،
مینگنیج ۔155 ،
بورون ۔4۔

قیمت برائے فروخت
1000 گرام (1کلو) ==== Rs.500
#میلورمز #سوپرکیڑا #بیٹل #میلورم #چیلیس #نامیاتی #کھاد #پھل #میلورمفراس #ارگینک

23/02/2023

#بیٹل #سوپرکیڑا #میلورمز #میلورم
السلام و علیکم
ایک بیٹل ==== 25 روپے
Adult Beetle @ Rs.25
جس بھائی کو چاہیے رابطہ کرے۔
03219662177

#بیٹل #میلورمز #سوپرکیڑا #کھاد #میلورمفراس #ارگینک #نامیاتی

23/02/2023

#بیٹل #سوپرکیڑا #میلورم #میلورمز
آپ بیٹل کیڑے پیدا کرکے کامیاب کاروباری بن سکتے ہیں۔

بیٹل کیڑے کو کرنے کا طریقہ:------
بطخ، مرغی ، کبوتر ، پرندے اور مچھلی میں پروٹین کی کمی کے بارے میں مزید فکر مند نہ ہوں۔ آپ بہت کم لاگت اور انتہائی جدید طریقے سے بیٹل کے کیڑوں کو پیدا کرسکتے ہیں۔ بیٹل کیڑے میں 40-70٪ پروٹین ہوتا ہے۔ اس کیڑے کی کاشت میں کوئی گندگی یا بدبو نہیں ہے۔ یہ اڑ نہیں سکتا لہذا نیٹ کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ کیڑے بطخوں ، مرغی ، بٹیر پرندوں ، پرندوں اور مچھلی کے کھانے میں آپ کی پروٹین کی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔

23/02/2023

میل ورمز فارمنگ کیا ہے اور کیسے کی جاتی ہے؟

میل ورمز ڈارکلنگ بیٹل کا لاروا ہے۔ یہ نہ صرف پروٹین کا خزانہ ہے بلکہ کیلشیم اور منرلز سے بھی بھرپور ہے۔

قدرتی ماحول میں رہنے والے پرندے دانے کے ساتھ کیڑے مکوڑے بھی کھاتے ہیں جس کی وجہ سے وہ زیادہ مضبوط اور صحتمند ہوتے ہیں اور بیماریوں کا بھرپور مقابلہ کرنے کے علاوہ انڈے دینے کی طاقت بھی زیادہ ہوتی ہے۔

اس لئے پالتو پرندوں ، مچھلیوں ،اور چھپکلیوں کی نشوونما اور افزائش کے لیے میلورمز بہترین قدرتی غذا ہے

میل وارم فارمنگ میں لاروا کی کمرشل بنیادوں پر افزائش کی جاتی ہے ۔ یہ انتہائی منافع بخش کاروبار ہے۔ کیونکہ چار ماہ میں یہ دو سو سے چار سو گنا تک بڑھتے ہیں۔ ان کی پاکستان میں بھی بہت مانگ ہے اور بیرون ملک ایکسپورٹ بھی کیے جا سکتے ہیں ۔

اس کی فارمنگ انتہائی أسان ہے۔ ان کو گھر کے اندر رکھا جا سکتا ہےکیونکہ ان کی نہ کوئی بو ہوتی ہے نہ آواز۔ نہ ہی ڈبے سے باہر نکلتے ہیں کیونکہ یہ اوپر نہیں چڑھ سکتے۔ان کو سنبھالنا اور دیکھ بھال بہت زیادہ آسان ہے۔

یہ انفارمیشن (اطلاعات) انسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے نشر کی جا رہی ہے۔

#بیٹل #میلورمز #سوپرکیڑا #کھاد #میلورمفراس #ارگینک #نامیاتی

04/10/2021

نامیاتی زراعت ایک پائیدار زرعی نظام ہے، جس کی کاشت کاری میں مصنوعی ان پٹس (کھاد وغیرہ) کے استعمال سے اجتناب کیا جاتا ہے اور زرعی اِن پٹس جیسے کہ فصل کی باقیات، فارم یارڈ کھاد، کمپوسٹس، ورمی – کمپوسٹ، کھلی (آئل کیکس)، حیاتیاتی کھاد وغیرہ کا فصلوں کے غذائی بندوبست کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ اسی طرح سے جراثیم اور فصلوں کو لگنے والی بیماریوں کا بندوبست ماحولیات دوست زرعی طور طریقوں سے کیا جاتا ہے، جن میں کراپ روٹیشن یعنی فصل بدل بدل کر کھیتی کرنا، ٹریپ فصلیں، حیاتی جراثیم کش، جیسے نیم پر مبنی فارمولیشن، بائیوکنٹرول ایجنٹس، میکانیکل ٹریپس، اسٹیل سیڈ بیڈ وغیرہ شامل ہیں۔ نامیاتی زرعی طور طریقوں کو اپنانے سے محفوظ غذا پیدا ہوتی ہے، پیداوار کی لاگت میں کمی آتی ہے، مٹی کی صحت بہتر ہوتی ہے اور ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات اور گلوبل وارمنگ کو کم سے کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اس میں کیمیاوی کھادوں پر انحصار میں کمی لائی جاتی ہے۔ تاکہ گھریلو ضرورتوں اور ایکسپورٹ مارکیٹ کی ضرورتوں کی تکمیل کی جاسکے۔

گزشتہ کچھ برسوں کے دوران پاکستان میں بھی نامیاتی زراعت کی مانگ میں کافی اضافہ ہوا ہے۔

یہ اطلاعات زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے بتائی جا رہی ہے۔

04/10/2021

ورمی کمپوسٹ بیچنے کے لیے تیار ہے۔ (BULK QUANTITY, بلک کوانٹٹی)

22/04/2021

An earthworm does not have a mouth in the conventional sense, is without a nose to smell, and has no teeth in which to chew – technically it doesn’t even have a head! How does a earthworm eat? Furthermore, how does it determine WHAT to eat? An earthworm is not designed to eat and process everything found within its realm so it needs the ability to determine the good from the bad. The prostomium (pro-STOH-mee-um) is the first part on the earthworm that comes in contact with the soil. It is a flexible tongue-like lobe that covers its “mouth” opening and contains special nerve receptors that help it to “see” and “taste”. The prostomium is located on the tip of the first segment and functions as a gateway that senses organic material beneficial to its diet. If the particle is not too large or sensed as hazardous the prostomium will allow the material to pass.

روایتی معنوں میں ایک کیڑے کا منہ نہیں ہوتا ہے ، اس کی خوشبو کے لئے ناک کے بغیر ہوتا ہے ، اور اس کے دانت نہیں ہوتے ہیں جس میں چبانے لگتے ہیں - تکنیکی طور پر اس کا سر تک نہیں ہوتا ہے! کیڑوں کا کھانا کس طرح کھاتا ہے؟ مزید یہ کہ ، یہ کس طرح طے کرتا ہے کہ کیا کھانا ہے؟ ایک کیڑے کو اپنے دائرے میں پائی جانے والی ہر چیز کو کھانے اور پروسس کرنے کے لئے ڈیزائن نہیں کیا گیا ہے لہذا اسے برے سے اچھ determineے کا تعین کرنے کی صلاحیت کی ضرورت ہے۔ پروٹومیم (نواز- STOH-mee-um) کاںچوں کا پہلا حصہ ہے جو مٹی کے ساتھ رابطے میں آتا ہے۔ یہ ایک لچکدار زبان کی طرح کا لاب ہے جو اس کے "منہ" کے کھلنے کا احاطہ کرتا ہے اور اس میں خاص اعصاب کی رسپٹر ہوتی ہیں جو اسے "دیکھنے" اور "ذائقہ" میں مدد کرتی ہیں۔ پروٹومیم پہلے طبقہ کی نوک پر واقع ہے اور یہ ایک گیٹ وے کے طور پر کام کرتا ہے جو اس کی غذا کے لئے فائدہ مند نامیاتی ماد .ے کو محسوس کرتا ہے۔ اگر ذرہ بہت بڑا نہیں ہے یا خطرناک کے طور پر حواس باختہ ہے تو پروٹومیم مواد کو گزرنے نہیں دے گا۔

How to make Bio Mass Pot in Pakistan |Cow Dung Gamla (گوبر گملا) 09/04/2021

گوبر گملا اب پاکستان میں ہم سے خریدیں۔
03219662177

How to make Bio Mass Pot in Pakistan |Cow Dung Gamla (گوبر گملا) In this video, I tell you the best way to waste management cow dung Pot making machine. Cow dung, also known as cow pats, cow pies or cow manure, is the wast...

Cow Dung Wood making Machine | Gober sy Lakdi banany wali Machine 09/04/2021

گوبر سے لکڑی بنائیں۔۔ لکڑی اور مشین ہم سے خریدیں۔
03219662177

Cow Dung Wood making Machine | Gober sy Lakdi banany wali Machine In this video, I tell you the best way to waste management cow dung wood making machine. Cow dung, also known as cow pats, cow pies or cow manure, is the was...

25/03/2021

آرگینک فرٹیلائزر اب پاکستان میں دستیاب ہے
Black Gold Fertilizer / Vermi Compost
50-KG @ Rs.2500/PKR
100% Organic & Natural Plants Nutrient

22/02/2021

Organic Fertilizer آرگینک کھاد (ورمی کموسٹ)
Cow Dung Pot (گوبر گملا)
Cow Dung Wood (گوبر لکڑی)
اب پاکستان میں بآسانی دستیاب ہیں۔

16/02/2021

Vermicompost Result (NPK)

11/02/2021

RATES🔛
2-KG Packing === 250/PKR
10-KG Packing === 700/PKR
20-KG Packing === 1200/PKR
50-KG Packing === 2500/PKR
100% Organic & Natural Plants Nutrient
Black Gold Fertilizer / Vermi Compost

04/02/2021

100% Organic & Natural Plants Nutrient
Black Gold Fertilizer / VermiCompost
RATES🔛
2-KG Packing === 250/KG
10-KG Packing === 700/KG
20-KG Packing === 1200/KG
50-KG Packing === 2500/KG

Photos from Earth Worms Vermicompost's post 03/02/2021

Organic Fertilizer / VermiCompost
Earth Worm / Red Wiggler / Eisenia Fetida
‼️🏞🏞🏞🏞‼️

Orders Booking ⬇️
Contact No. (0321-9662177)

‼️DELIVERY ALL OVER PAKISTAN‼️

RATES🔛
2-KG Packing === 250/PKR
10-KG Packing === 700/PKR
20-KG Packing === 1200/PKR
50-KG Packing === 2500/PKR

08/01/2021

Organic Fertilizer / VermiCompost
Earth Worm / Red Wiggler / Eisenia Fetida
‼️🏞🏞🏞🏞‼️

Orders Booking ⬇️
Contact No. (0321-9662177)

➡️ Minimum Order (2KG Packing x 2)
➡️ Payment to Bank Account (Bank Alfalah Islamic)
➡️ Post / Carriage charges will be Paid by the Customer

‼️DELIVERY ALL OVER PAKISTAN‼️

RATES🔛
2-KG Packing === 250/KG
10-KG Packing === 700/KG
20-KG Packing === 1200/KG
50-KG Packing === 2500/KG

Photos from Earth Worms Vermicompost's post 07/01/2021

کینچوا کھاد سے (قدرتی طور) پر حاصل شدہ
ورمی واش اب پاکستان میں دستیاب یے
رابطہ: 03219662177 (قیصر شیخ)

Photos from Earth Worms Vermicompost's post 07/01/2021

ورمی کمپوسٹ اور ورمی واش
اب پاکستان میں بآسانی دستیاب ہے.
رابطہ: 03219662177 (قیصر شیخ)

07/01/2021

الحمدللہ..... اللہ کے فضل سے
500 کلو (ہاف ٹن) آرگینک کھاد (ورمی کمپوسٹ)
کراچی بھیجی جا رہی ہے...

*t

Fish Seed Counting Best Way | Biofloc Fish Farming Seed Count (Urdu/Hindi) 10/08/2020

Fish Seed Counting Best Way | Biofloc Fish Farming Seed Count (Urdu/Hindi)

Fish Seed Counting Best Way | Biofloc Fish Farming Seed Count (Urdu/Hindi) , , Biofloc system - the need Biofloc system was developed to improve the environmental control over the aquatic ani...

Make Small Vermibed at Home | Easy Way Collect Vermi Wash 27/07/2020

Make Small Vermibed at Home | Easy Way Collect Vermi Wash

Make Small Vermibed at Home | Easy Way Collect Vermi Wash Vermicompost (vermi-compost, vermiculture) is the product of the decomposition process using various species of worms, usually red wigglers, white worms, and...

Want your business to be the top-listed Business in Shah Faisalabad?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

Beetle / Mealworm Life Cycle#Mealworm #بیٹل #میلورمز #سوپرکیڑا #کھاد #میلورمفراس #ارگینک #نامیاتی #organicfarming #beetl...
آرگینک فرٹیلائزر

Telephone

Website

Address


P-161/2, Circular Road, Opp: District Courts
Shah Faisalabad

Other Business Services in Shah Faisalabad (show all)
Flirt Is Better Then Love  ノ Flirt Is Better Then Love ノ
Gulburg
Shah Faisalabad, FAISALABAD

Help us grow, share our page with your friends! Your creative and funny ideas are always welcome by us so please do share if you have any.

ElectroWorld Traders ElectroWorld Traders
Shah Faisalabad, 38000

Moosa Jani Carpainter Moosa Jani Carpainter
Street#15' All Noor Gardan Faislabad
Shah Faisalabad, 38000

A carpenter is a person who works with wood. They can make cabinets, build houses, or do other things with wood. Carpenters usually make very good foremen (people who watch over a...

Hiring Mentor Hiring Mentor
Shah Faisalabad, 38000

Moosa Jani Carpenters Moosa Jani Carpenters
Crown Road, Street#15, Al-Noor Garden
Shah Faisalabad, 38000

Want To Sell My Services Online

REX City Web-tv REX City Web-tv
Satiana Road Faisalabad
Shah Faisalabad

Rex City Union (official page) United we stand divided we fall...

Seiko Steel Seiko Steel
Shah Faisalabad, 38000

With over 30 years of experience in the steel works, we provide services and products for the domestic and industrial markets. We provide tailor-made industrial and domestic steel ...

Rehman mobile and reparing Rehman mobile and reparing
Sargodha Road Nalka Stop Sitara Supreme City Road Shalimar Chowk Fsd
Shah Faisalabad

Mera Name Amna Tera Name Kia hay Mera Name Amna Tera Name Kia hay
Faisalabad
Shah Faisalabad, 37200

Love story

Shafiq Ullah Shafiq Ullah
Wapdacity
Shah Faisalabad

Farooq and co Farooq and co
Shah Faisalabad, 1110

shoes on the sale

Moosa Jani Plumbers Moosa Jani Plumbers
Crown Road Streat#15 Al Noor Garden
Shah Faisalabad, 38000

Want To Sell My Services Online