شیر پنجاب سادات برادرز
ضلع گجرات ، ضلع جہلم ، ضلع منڈی بہاؤالدین
پنجاب اینڈ آل پاکستان سیّد برادران.
سنے کون قصہ دردِ دل ، میرا غمگسار چلا گیا !!
وائس چیئرمین ضلع منڈی بہاؤالدین سیّد نجم الحسن
شاہ نقوی کی وفات کے بعد
آج انکے ختم قل کے موقع پر کنگ آف دی بار MNA چوہدری ناصر اقبال بوسال زارو قطار روتے رہے
اور شاہ جی کی وفاؤں کا تذکرہ کرتے ہوئے اُنکے سادات خاندان سے کچھ گزارشات بھی کیں 🙏😢
اللہ تعالیٰ بوسال خاندان سمیت سادات کے چاہنے والے
تمام عوام کو صبر جمیل عطا فرمائے
پاکستان کے اگلے آرمی چیف !
لیفٹیننٹ جنرل سیّد عاصم منیر احمد شاہ
ہو سکتے ہیں ،
اور اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ سابق صدرِ پاکستان و سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل سیّد پرویز مشرف کے بعد یہ دوسرے "سیّد" چیف آف آرمی سٹاف ہونگے ،
اس وقت نیا آرمی چیف منتخب کرنے کیلئے جن 6 افراد کی لسٹ تیار کی گئی ہے وہ یہ ہیں :
1. Lt. Gen. Syed Asim Munir Ahmed Shah
2. Lt. Gen. Sahir Shamshad Mirza
3. Lt. Gen. Azhar Abbas
4. Lt. Gen. Nauman Mehmood
5. Lt. Gen. Faiz Hameed
6. Lt. Gen. Mohammad Amir
خبرِ غم ، منڈی بہاوالدین !!
اُمیدوار برائے MPA ، سابق ضلعی وائس چیئرمین منڈی بہاوالدین جناب سیّد نجم الحسن شاہ نقوی
رضائے الہٰی سے وفات پا گئے ہیں اللہ تعالیٰ شاہ صاحب کی بے حساب مغفرت فرمائے
یاد کرے گی سانوں دُنیا ،
جد وی گل وفا دی ہووے گی !!
چوہدری وجاہت حسین ایک جلسے میں
سابق MNA سیّد منظور حسین شاہ آف کُلیوال سیّداں کی وفا کی داستان سناتے ہوئے ،
سیّد منظور حسین شاہ اپنی بات پر پہرہ دینے والے اور ڈٹ جانے والے انسان تھے جنھیں
آج بھی دنیا " شہیدِ وفا " کے لقب سے یاد کرتی ہے
مختصر تعارف !!
سیّد فیض الحسن شاہ گجرات کے نواحی گاؤں کُلیوال سیّداں کے سادات گھرانے میں پیدا ہوئے ،
انکا تعلق پاک و ہند کے معروف خانوادہ
پیر سیّد حامد شاہ (کُلیوال سیّداں) سے ملتا ہے ، جبکہ
انکے والد صاحب سیّد بہار حسین شاہ اپنے دور کے بہت بڑے ڈیرے دار اور مہمان نواز شخصیت تھے ،
شاہ صاحب کے بھائیوں میں
پنجاب کے مشہور و معروف بااثر ترین سیاستدان و
سابق MNA سیّد منظور حسین شاہ ،
سابق نائب ناظم ضلع گجرات و سابق چیئرمین بلدیہ لالہ موسیٰ سیّد نور الحسن شاہ ،
سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی لالہ موسیٰ و ممتاز بزنس مین ضلع گجرات سیّد محسن علی شاہ اور
معروف گورنمنٹ کنٹریکٹر ، کمانڈر سادات گروپ آف گجرات سیّد ناصر عبّاس شاہ شامل ہیں ،
یاد رہے کہ شاہ جی کے بڑے بھائی
سیّد منظور حسین شاہ گجرات کے مختلف حلقوں
سے 3 دفعہ MNA منتخب ہو چکے ہیں اور انہیں مشرف دور میں گورنر آف پنجاب بنانے کی آفر بھی ہو چکی تھی ،
سیّد فیض الحسن شاہ کا شمار پاکستان کے بہترین سیاستدانوں میں ہوتا ہے ، شاہ صاحب کی زندگی کا ایک حصہ ابتدائی اور اعلیٰ تعلیم کیلئے یورپ میں گزرا ،
اور بعد ازاں پاکستان میں اپنے آباؤ اجداد کے سنگ دھڑے کیلئے وطن واپس آئے،
شاہ صاحب اپنے گاؤں UC کلیوال سیّداں کے چیئرمین بھی رہ چُکے ہیں ، سیّد فیض الحسن شاہ عام انتخابات 2018 میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر حلقہ NA-70 گجرات سے MNA کے مضبوط اُمیدوار بن کر اُبھرے،
سیّد فیض الحسن شاہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق وفاقی وزیر چوہدری قمر زمان کائرہ اور
پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے سابق وزیرِ مملکت
چوہدری جعفر اقبال کو تاریخ ساز شکست سے دو چار کر کے حلقہ NA-70 گجرات کے MNA منتخب ہوئے اور اپنے حلقہ کی خدمت شروع کر دی،
شاہ صاحب اپنے حلقہ کے عوام کے دِلوں میں بستے ہیں اور شاہ صاحب کے تمام ڈیرے عوام کیلئے 24 گھنٹے کھلے رہتے ہیں ، شاہ جی نے اپنے مختصر دورِ اقتدار میں اپنے حلقہ کیلئے ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ،
لالہ موسیٰ شہر کو عرصہ 30 سال سے ٹوٹی پھوٹی جی ٹی روڈ کی دوبارہ تعمیر ، اپنے حلقہ کے 50 سے زائد دیہاتوں میں گیس ، 70 سے زیادہ علاقوں کو بجلی کی سہولت ، Rescue 1122 جیسے پراجیکٹس پر کام کروا کر حلقہ کی عوام کے دِل جیت لیے ،
شاہ صاحب اپنے حلقہ کے معتبر سوشل میڈیا چینلز پر پولنگ ہو یا آفیشل پولنگ ، ہر مقام پر عوامی مقبولیت کے حامل ہیں ،
انہی خصوصیات کے مدِ نظر چیئرمین PTI جناب عمران خان ( سابق وزیرِ اعظم پاکستان ) نے سیّد فیض الحسن شاہ صاحب کو سینئیر نائب صدر PTI مرکزی پنجاب کے عہدے پر فائز کیا ہے ،
شاہ جی اپنے حلقہ کے ساتھ ساتھ مرکزی پنجاب کے تمام حلقوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں ،
اللہ تعالیٰ سیّد فیض الحسن شاہ کُلیوال سیّداں اور انکے تمام سادات گھرانے کو آباد رکھے ،
اور یہ گھرانہ اسی طرح ضلع گجرات میں عوامی خدمت میں پیش پیش رہے آمین
اسلام و علیکم ! سادات متوجہ ہوں
حدیث خطبہ حجت الوداع جناب رسولؐ خدا نے فرمایا
میں تم میں دو گراں قدر چیزیں چھوڑ کر جا رہا ہوں میرے بعد ان کا خیال رکھنا
ایک کلام الہی قران مجید ،
ایک میری آل عترت رسولؐ (یعنی سادات )
آپ صلی الله عليه والہ پر الله کے حکم سے صدقہ و زکواة اور ان کی آل پر حرام قرار دیا گیا ،
اور الله تعالیٰ نے آپ صلی الله عليه والہ وسلم کے عزیز و اقارب کے لئے خمس کو حلال قرار دیا
اس وقت میری تمام امت مسلمہ مومنین اور بلخصوص سادات برادری سے درخواست ہے کہ
جہاں تونسہ شریف ضلع ڈیرہ غازی خان مضافات میں سیلاب نے ہزاروں گھر تباہ و برباد کر دیئے وہاں سادات کے بھی تقریبا 200 سے زیادہ گھرانے
سیلاب سے متاثر ہیں اور بے یار ومددگار ہیں ،
اس لئے سادات کی مدد کے لئے ایک الگ کمیٹی بنائی گئی ہے جو ان کی آباد کاری اور مدد میں کام کرے
براہ کرم اس کار خیر میں خمس عطیات تحفہ کے ذریعے سیلاب سے متاثرین سادات کی مدد کریں ،،
مدد کی رقم بھیجنے سے پہلے آپ تصدیق بھی
کر سکتے ہیں
ایزی پیسہ اکاؤنٹ نمبر :
سیّد زین نقوی تونسہ شریف 0345-7145308
سیّد عابد بُخاری : 0348-8465799
خبرِ غم ، کُلیوال سیّداں !!
سابق MNA سیّد منظور حسین شاہ ، سابق ضلع ناظم گجرات سیّد نُور الحسن شاہ ، موجودہ MNA گجرات سیّد فیض الحسن شاہ کے چچا زاد بھائی اور
سابق چیئرمین UC کلیوال سیّداں و اُمیدوار برائے MNA سیّد مدد علی شاہ کے بڑے بھائی
سیّد علی حیدر شاہ کُلیوال سیّداں رضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں جن کی نمازِ جنازہ آج شام 4 بجے
گاؤں کُلیوال سیّداں لالہ موسیٰ میں ادا کی جائے گی ، شرکت فرما کر ثوابِ دارین حاصل کریں
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ شاہ صاحب کی بخشش و مغفرت فرمائے اور جنت میں اعلیٰ مقام عطا کرے
فخرِ سادات لالہ موسیٰ
سیّد سائل عبّاس شاہ آف کُلیوال سیّداں ، اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مختلف گروپ فوٹوز
ماشاء اللہ فخرِ سیّد برادری
ڈی پی او (D.P.O) گجرات سیّد غضنفر علی شاہ صاحب
آپکو گجرات والے خوش آمدید کہتے ہیں
ایک یادگار تصویر . . . !!
جناب سیّد نُور الحسن شاہ کُلیوال سیّداں ، ملک رشید احمد ذیلدار ، سیّد سلیمان حیدر ، چوہدری غلام رسول شارق
اور دیگر حضرات کا گروپ فوٹو
سنے کون قصہ دردِ دل ، میرا غمگسار چلا گیا
سیّد نورالحسن شاہ صاحب مرحوم ،
کُلیوال سیّداں
6ویں برسی سیّد نُور الحسن کُلیوال سیّداں !
شاہ جی کو ہم سے بچھڑے کل پورے 6 برس بیت جائینگے ، لیکن ایسے لگتا ہے کہ ابھی کل کی ہی بات ہے کہ
جب نُور شاہ جی نے اپنے لاتعداد چاہنے والوں اور سنگی ساتھیوں کے پُر زور اصرار پر گاؤں میں اُٹھنے بیٹھنے کیلئے الگ سے اپنا ڈیرہ بنوایا تھا
یہ ڈیرہ بنتے ہی اس پر رش لگ گیا ، آخر لگتا بھی کیوں نا؟
جب لیڈر غریب و بے سہارا کیلئے
دِل میں درد رکھنے والا ہو ، اپنے سنگی ساتھی کی پہچان اور مان رکھنے والا ہو
تو ڈیروں پر رش لگے ہی رہتے ہیں !!
آپکے 4 بیٹے تھے جن میں سے 2 بڑے بیٹے اللہ نے جلد ہی واپس اپنے پاس بلا لیے ،،
ایڈووکیٹ سیّد علی عمران مرحوم اور سیّد وقار حیدر مرحوم ،
چھوٹے 2 بیٹوں میں معروف نوجوان سیاستدان سیّد حبیب حیدر اور مہمان نواز و ملنسار نوجوان سیّد سلیمان حیدر،
اپنے والد کی جگہ تو کوئی بھی نہیں لے سکتا لیکن ان دونوں بیٹوں نے اپنے والد کی کافی ساری روایات اور عادات کو ابھی تک زندہ رکھا ہوا ہے ،
نور شاہ جی ایک سادہ مزاج اور حقیقت پسند آدمی تھے ، اتنی عزت ، شہرت اور طاقت و اختیار رکھنے کے باوجود بھی اُنکا لباس ، مکان ، سواری حتیٰ کہ
کھانا پینا بھی سادہ اور بالکل مناسب ہوا کرتا تھا ،
دھڑے کے پکے ، اپنی بات پر پہرہ دینے والے اور ہر خاص و عام کا احترام کرنا اپنا فرض سمجھتے تھے ،
اُنکی انہی خوبیوں کی بدولت سیاسی تعلقات کے علاوہ بھی انکے حلقہ احباب میں موجود افراد کی تعداد ان گنت تھی ،،
اپنے بڑے بھائی MNA سیّد منظور حسین شاہ ، اپنے بھتیجے سیّد تعارف عبّاس شاہ اور اپنے دو بیٹوں کی اچانک وفات کی وجہ سے وہ اندر سے تقریباً ختم ہو چکے تھے،،
اُنکے قریبی ساتھیوں کے مطابق شاہ صاحب ہر غمی و خوشی کے موقع پر دنیا چھوڑ کر چلے جانے والے اپنے بھائی اور ان بیٹوں کو ضرور یاد کرتے رہتے ،،
اور شاید اسی وجہ سے وہ اندر سے ٹوٹ چکے تھے لیکن دُنیا کے سامنے چٹان جیسا حوصلہ اور مضبوط اعصاب کے مالک ہونے کا ثبوت دیتے رہتے ،
اپنے بھائی کے بعد ضلع گجرات کے نائب ناظم منتخب ہوئے ، چیئرمین بلدیہ لالہ موسیٰ رہے ، اور
بہترین طریقے سے عوامی امنگوں ، اُمیدوں پر پورا اترے،
آخر 28 جولائی 2016 کو شاہ صاحب طویل علالت کے بعد اِس فانی دُنیا سے ہمیشہ کیلئے چل بسے ،
اللہ تعالیٰ اپنے حبیب کے صدقے سیّد نُور الحسن شاہ جی اور دُنیا سے چلے جانے والے اُنکے تمام لواحقین کو
جنت میں اعلیٰ مقام عطا کرے
ضلع گجرات کے مشہور نوجوان سیاستدان سیّد حبیب حیدر شاہ کُلیوال سیّداں کا آفیشل پیج لائیک کریں 👇👇
https://www.facebook.com/Syed-habib-haider-shah-100446766072610/
Syed habib haider shah سید حبیب حیدر شاہ لخت جگر سید نور الحسن شاہ صاحب کلیوال سیداں
بہت ہی قریبی ساتھی ،
صفدر ممتاز سندھو صاحب اور سیّد نُور الحسن شاہ صاحب سابق نائب ناظم ضلع گجرات و چیئرمین بلدیہ !
ڈیرہ سابق ضلع ناظم گجرات ،
معروف نوجوان سیاستدان ، انشاء اللہ تحصیل ناظم سیّد حبیب حیدر شاہ کُلیوال سیّداں ،
سیّد گروپ آف گجرات
قافلہ MNA سیّد فیض الحسن شاہ کُلیوال سیّداں
فخرِ سادات
سابق چیئرمین UC کُلیوال سیّداں ،سابق اُمیدوار برائے MNA ، سینیئر رہنما و نائب صدر مسلم لیگ ق ضلع گجرات سیّد مدد علی شاہ صاحب کُلیوال سیّداں
فخرِ سیّد برادری
ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان سیّد علی عمران شاہ جعفری ، اُمیدوار برائے سیکرٹری جنرل سپریم کورٹ
اللہ تعالیٰ شاہ صاحب کو کامیابی عطا فرمائے
فخرِ سادات ضلع گجرات
نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت ، سیّد تعارف عبّاس شاہ کُلیوال سیّداں ،
دلیر سیّد اور یاروں کا یار ، اللہ پاک سلامت رکھے
ہم مست ملنگ فقیروں کی ، طاقت کا تُجھے اندازہ نہیں
ہم وقت کے بہتے دریا میں طوفان اٹھانا جانتے ہیں ✌️
فخرِ سادات ضلع گجرات
سیّد بہار حسین شاہ جی مرحوم اور اُنکے بھائی سیّد ولایت حسین شاہ مرحوم کُلیوال سیّداں ،
سیّد بہار شاہ جی MNA سیّد منظور حسین اور ضلع ناظم سیّد نور الحسن کے والدِ محترم تھے جبکہ
سیّد ولایت شاہ جی سیّد شبیر الحسن مرحوم کُلیوال سیّداں کے کے والدِ محترم تھے
اللہ تعالیٰ تمام مرحومین کو جنت الفردوس میں جگہ دے
لکھ لکھ مبارکاں سیّد صاحب !
سابق MNA گجرات سیّد فیض الحسن شاہ کو پی ٹی آئی پنجاب کا سینئیر نائب صدر مقرر کر دیا گیا ہے
لوٹوں کو ٹکٹ کیوں دی ؟
مسلم لیگ ن کے سابق MNA سیّد اقبال شاہ اور
سابق MPA سیّد عامر اقبال شاہ پی ٹی آئی میں شامل
لودھراں سے جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کو MNA سیّد اقبال شاہ نے شکست دی تھی
ہمیں اپنے شہداء پر فخر ہے ،،
پنجاب پولیس کے اعلیٰ افسر ، ڈی ایس پی (D.S.P) ضلع بھکر جناب سیّد ثقلین شاہ شہید !
آپ 2 سال قبل روڈ ایکسیڈنٹ میں وفات پا گئے تھے
اللہ نظرِ بد سے بچائے !
سیّد برادران آف گجرات ( کُلیوال سیّداں گروپ )
الحمدللہ تمام نوجوان قیادت ایک پیج پر !
ممتاز بزنس مین و سینئیر رہنما سیّد علی رضا شاہ ،
انشاء اللہ تحصیل ناظم سیّد حبیب حیدر شاہ ،
ڈائریکٹر بورڈ آف گورنرز سیّد وجاہت حسنین شاہ ،
فرزندِ ارجمند MNA صاحب سیّد مہدی حسن شاہ ،
سادات پیٹرولیم اینڈ جناح میریج ہال سیّد فتح حیدر شاہ ،
ممبر بیت المال ضلع گجرات سیّد مٹھو شاہ ،
سیّد شبیر الحسن المعروف بھولے شاہ
مرزا ظہیر عباس
لالہ ولی خان
شیرِ گجرات سیّد برادران
سابق ضلع ناظم و سابق چیئرمین بلدیہ سیّد نُور الحسن شاہ کُلیوال سیّداں کے لختِ جگر ،
نوجوان سیاستدان ، اُمیدوار برائے تحصیل ناظم سیّد حبیب حیدر شاہ کُلیوال سیّداں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ✌️❤️
گجرات سے سیّد برادری کا فخر ،
سابق ممبر قومی اسمبلی MNA سیّد فیض الحسن شاہ ،
سابق وزیرِ اعظم پاکستان عمران احمد خان نیازی
فخرِ سیّد برادری
مشہور سیاسی و کاروباری شخصیت ، سیّد برادری کا نڈر اور دلیر سپوت ، باوا سیّد امداد حیدر شاہ صاحب
السید میرج گارڈن والے ،
لاہور ، پنجاب
فخرِ سادات پاکستان
سیّد برادری کی عظیم الشان شخصیت ، مردِ قلندر ، جرات مند اور بہادر جناب پیر سیّد نصیر الدین نصیر شاہ گیلانی صاحب آف گولڑہ شریف راولپنڈی ،
پاکستان آرمی پیر صاحب کو پروٹوکول دیتے ہوئے اور اس موقع پر بنائی گئی ایک پُرانی اور یادگار تصویر ،،
آپ نے اپنی تمام زندگی ہمیشہ حق کا ساتھ دیا اور بھرے مجمعے میں ہمیشہ حق بات کہی
اللہ تعالیٰ کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے آمین
تیری یاد آئی تیرے جانے کے بعد سیّد !
پنجاب کے سیّدوں کا فخر ، گجرات کی شان اور جان ،
زندہ دِل ، با وفا ، دلیر اور منجھا ہوا سیاستدان ،
مشہور و معروف سیاسی اور طاقتور شخصیت ، سابق ممبر قومی اسمبلی (MNA 1985-90-97) ,
جناب MNA سیّد منظور حسین شاہ آف کُلیوال سیّداں ، لالہ موسیٰ ضلع گجرات ،
آپ کو تیسری دفعہ MNA بننے کے بعد "گورنر آف پنجاب" بنانے کی آفر بھی ہو چکی تھی ،
عوام کے دِلوں میں آج بھی آپ زندہ ہیں !
آپ ہمارا فخر ہیں ، ہمیں آپ پر مان ہے !
پاکستان آرمی کے اعلیٰ آفیسر ، سادات برادری کے قابلِ فخر فرزند ، سابق کور کمانڈر بہاولپور ،
لیفٹیننٹ جنرل سیّد جاوید محمود بُخاری صاحب
اللہ تعالیٰ مزید ترقی دے اور کامیابیوں سے نوازے آمین
اپنے علاقہ اور ضلع کا نام بتائیں ❤️🙏
اِس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں ، تا کہ جعلی لوگوں سے بچا جا سکے۔ جزاک اللہ
سیّد علی شاہ گیلانی 😢😢
پاکستانیوں سے بڑے پاکستانی تحریک آزادی کشمیر
اور تحریک تکمیل پاکستان کے سرخیل ، عظمت رفعت و ہمت کی داستان، جناب سید علی گیلانی ،،کمزور اور نحیف آنکھوں میں کشمیر کی آزادی کا خواب سجائے ہم سبکو غمگین اور افسردہ چھوڑ کر اپنے رب کے حضور حاضر ہو گئے ،،
وہ ایک سچے حسینی تھے جنہوں نے دور حاضر کے یزید کا ڈٹ کر مقابلہ کیا..
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
اللهﷻ درجات بلند فرمائیں اور جنت الفردوس میں اعلٰی و ارفع مقام عطا فرمائیں , آمیـــــــــن
انا للہ وانا الیہ راجعون
مولا کے عظیم عزادار اور نہایت ہی دلیر پولیس افسر ، ڈی ایس پی سیّد ثقلین شاہ آف بھکر (D.S.P Punjab Police) اس دنیا سے رخصت ہوگئے ہیں۔
مولا درجات بلند فرمائے۔ الہی آمین۔
فخرِ سادات آف پنجاب
محرم الحرام کے دِنوں میں گاؤں ڈھینڈہ ( لالہ موسیٰ ) میں سابق نائب ناظم ضلع گجرات و سابق چیئرمین بلدیہ جناب سیّد نُور الحسن شاہ صاحب کی تشریف آوری ،،
اس موقع پر ایک یادگار ویڈیو بنائی گئی
Click here to claim your Sponsored Listing.
Videos (show all)
Category
Website
Address
Gujrat
pti | phd in leadership & management | Ex Spokesperson,& Ex Special Assistant to prime minister of Pakistan on political Comms. | RT # endorsement
Qurtuba Masjid, Islamic Centre, G. T Road Gujrat
Gujrat
Gujrat City Official Chapter of Jamaat E Islami Pakistan.
Bhimbar Road
Gujrat, 50700
چاروں صوبوں کی آواز ۔۔۔ مریم نواز مریم نواز