PTI Malook Abad
Pakistan Zindabad
پی ٹی آئی ڈویژنل صدر فضل حکیم خان یوسفزئی کی قیادت میں سوات سے پی ٹی آئی کے کارکنوں کا قافلہ لاہور زمان پارک کیلئے روانہ،پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار، کارکنوں، قائدین کا عمران خان اور پارٹی کیلئے ہر قسم قربانی دینے کا عزم
پی ٹی آئی کے ڈویژنل صدر فضل حکیم خان یوسفزئی سیدو شریف ہسپتال میں باچا سید کے بھائی کا عیادت کررہے ہیں
پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر فضل حکیم خان یوسفزئی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ہدایت پر لبیک کرتے ہوئے ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع کے پی ٹی آئی صدور سے `جیل بھرو تحریک‘ شروع کرنے کیلئے لسٹ تیار کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ تحریک کا باقاعدہ آغاز میری گرفتاری سے کیا جائے گا۔22 فروری سے شروع ہونے والی تحریک ملک کے دیگر بڑے شہروں کے طرح مالاکنڈ ڈویژن میں بھی پھیلائی جائے گی۔ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان ملاکنڈ ڈویژن کی تمام جیلوں کو بھرنے کی تیاری کریں۔یہ جیل بھرو تحریک جلد الیکشن کروانے کی جدوجہد کا حصہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی ورکرز کے ایک وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سیاسی امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ عمران خان کا راستہ روکنے والے نہ ہی پہلے کامیاب ہوئے اور نہ آئندہ ہوں گے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی اصل طاقت سچائی اور انتہا درجے کی ایمانداری ہے جس وجہ سے عوام بھی ان کے ساتھ کھڑے ہیں -
صدر ملاکنڈ ڈویژن فضل حکیم خان یوسفزئی نے قمبر سٹی سنٹر میں نوروز کلاتھ ہاوس کا افتتاح کیا.
شکریہ ملاکنڈ ریجن
شکریہ مینگورہ سٹی
سابق وزیر اعلیٰ محمود خان اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید کی سوات آمد پر عوام کی طرف سے والہانہ استقبال!!
سوات کے تاریخ میں پہلی بار اقتدار ختم ہونے کے بعد کسی کا اتنا شاندار استقبال نہیں ہوا ، امپورٹڈ حکومت مسترد، قوم کا ایک ہی نعرہ ،اب صرف عمران خان
نشاط چوک مینگورہ میں عوام کا جوش و جذبہ بتا رہاہیں کہ عمران خان آرہاہے دوبارہ!!
نشاط چوک مینگورہ میں تیاریاں مکمل
تمام کارکنان 2 بجے تک نشاط چوک پہنچے اور اپنے محسنوں کا استقبال کریں
سابق وزیر اعلی محمود خان صاحب اور مراد سعید صاحب کا تاریخی استقبال ہوگا
بروز اتوار دو بجے نشاط چوک مینگورہ سوات
تحریک انصاف کی نو سالہ کارکردگی سابقہ دور حکومتوں کی کارکردگی پر بھاری ہے اور اسی وجہ سے عوام نے دو دفعہ پی ٹی آئی کو کامیاب کرایا،بلدیات میں بھی عوام نے کارکردگی کی بنیاد پرکامیابی سے ہمکنار کیا،ہم عوام سے ہیں اور عوام کے ووٹ کو امانت سمجھ کردور اقتدار میں کسی قسم کی بد دیانتی نہیں کی مخالفین چاہے کتنا زور لگائیں لیکن اللہ کے دربار میں ہم سرخرو ہیں، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے ڈویژنل صدر وسابق ایم پی اے و ڈیڈک چئیرمین فضل حکیم خان یوسفزئی نے سوات پریس کلب میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تحصیل مئیر بابوزئی شاھد علی خان و دیگر عہدیداربھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی بھی عوام کو تنہا نہیں چھوڑا ترقی ان کا حق ہے ترقیاتی کام تو ہوتے رہینگے ہم تو خوشی و غم میں بھی ان کے پاس رہتے ہیں سوات کے حالیہ حالات اور سیلاب میں بھی ہم عوام کے ساتھ رہے ان کو تنہا نہیں چھوڑا انہوں نے کہا کہ 2013 تا 2018 میں عوام نے ہم کو سپورٹ کیا، بلدیات میں بھی ہم پر اعتماد کیا اور انشااللہ آئندہ انتخابات میں بھی عوام عمران خان پر اعتماد کرکے بیٹ کے نشان پر مہر لگائنگے انہوں نے کہا کہ آج میں بتا رہا ہوں کہ ہم نے کیا کیا؟ پہلے جب اسمبلی گئے تو سمجھ نہیں آیا پھر جب سمجھ گئے تو ترقی پر کام پر توجہ دینا شروع کیا اور تباہ حال سوات کو آباد کردیا ڈگری کالج مینگورہ، جہانزیب کالج جو زلزلہ سے متاثر ہوا تھا اس کو دوبارہ بنایا سوات جیل بنایا، معذور بچوں کیلئے سپشل ایجوکیشن سکول پر کام کیا بی ایس کالجز، گرلز کالجزبنائیں، ڈینٹل کالج پر کام کا آغاز ہوچکا ہے، ہسپتالوں کو اپ گریڈ کیا، کارڈیالوجی ہسپتال پر کام جاری ہے، کبل پیڈز ہسپتال صوبے کا بڑا ہسپتال جس پر کام جاری ہے، سڑکیں بنائیں، موٹر وے بنایا، صحت کارڈ سمیت دیگر بے شمار منصوبے مکمل کئے جو ابھی تک کسی حکومت میں بھی نہیں ہوئے میں چیلنج کے ساتھ کہتا ہوں کہ 14 سیاسی جماعتوں نے بھی اتنے ترقیاتی کام نہیں کئے جتنے ہمارے دور اقتدار میں ہوئے، انہوں نے کہا کہ تیرہ چودہ پارٹیوں کو ایک طرف کریں اور ہمارے کام کو دوسرے طرف اگر ان سے بھاری نہیں تھا تو ہم ذمہ دار ہوں گے مینگورہ شہر کو صاف و شفاف پانی کا سنگین مسلہ تھا جس کیلئے گریوٹی سکیم پر کام شروع کیااس کے اراضی مالکان کو پیسے دئے ہیں جوعنقریب مکمل ہوکر عوام اس سے مستفید ہونگے انہوں نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ الزامات لگانے سے بہتر ہے کہ کوئی متعلقہ اداروں کو ثبوت پیش کرکے ثابت کریں تو میں سزا کیلئے تیار ہوں انہوں نے کہا کہ 12 فروری بروز اتوار نشاط چوک مینگورہ میں سابق وزیراعلی محمود خان کا پرتپاک استقبال کرینگے اور سوات کے غیور عوام سے التجا ہے کہ استقبالیہ پروگرام میں بھرپور شرکت کرکے تحریک انصاف کی نو سالہ کارکردگی ان کے زبانی سنیں۔
صدر پی ٹی آئی ملاکنڈ ڈویژن و سابقہ ایم پی اے فضل حکیم خان یوسفزئی اور میئر سٹی لوکل گورنمنٹ سوات شاہد علی کی پریس کانفرنس
انشاء الله
تاريخ استقبال
بروز اتوار | 12 فروری 2023 | دوپہر 2 بجے | نشاط چوک مینگورہ صدر پی ٹی آئی ملاکنڈ ڈویژن فضل حکیم خان یوسفزئی، پی ٹی آئی ور کرز، یوتھ اور آئی ایس ایف کے ہمراہ اپنے محسنوں سابق وزیر اعلیٰ پختونخوا محمود خان اور سابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا مینگورہ میں پرتپاک استقبال کریں گے۔
سوشل میڈیا پر تورگل نامی اکاونٹ سے جاری کردہ زیادہ تر معلومات میں کوئی صداقت نہیں،بیشتر معلومات پر ہم نے کام کیا جو جھوٹ ثابت ہوا،لوگ تور گل کو میسنجر پر اپنے مخالفین کے خلاف معلومات فراہم کرتے ہیں جن میں زیادہ تر جھوٹ پر مبنی ہوتے ہیں۔ ان معلومات کا کوئی ثبوت نہیں ہوتا،تورگل کی آئی ڈی سے بغیر تصدیق کے وہ معلومات شائع ہوتے ہیں ۔دوسری بات تورگل اب لوگوں کی ذات کو نشانہ بنا رہا ہے جس سے خدشہ ہے کہ لوگوں کے مابین دشمنیاں جنم لیں۔ جس کے خلاف پوسٹ کیا جاتا ہے وہ اپنے رشتہ داروں اور دوستوں پر شک کرتے ہیں۔ فضل الله کے خودساختہ اسلامی نظام کے بعد اب تورگل کے ذریعے بڑے خوان خرابے کا خدشہ ہے۔ میڈیا کے تمام ساتھیوں سے بھی اپیل ہے کہ تورگل تورگل کرنے کے بجائے اپنے پیشے کے ساتھ انصاف کریں۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا اہم ترین ویڈیو پیغام
صدر ملاکنڈ ڈویژن فضل حکیم خان یوسفزئی اور جنرل سیکرٹری ملاکنڈ ڈویژن صبغت اللہ کا چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کے بعد فوٹو
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے خیبر پختونخوا کی پارلیمانی بورڈ کی ملاقات ۔
ملاکنڈ ڈویژن کے صدر فضل حکیم خان بھی موجود
عوام کی بہتر ی کیلئے ریکارڈترقیاتی کاموں پر اہلیان ملوک آباد خادم سوات فضل حکیم خان یوسفزئی کے مشکور ہیں۔بہترین کارکردگی کی بنیاد پر پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہوا ہے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Videos (show all)
Category
Telephone
Website
Address
Mingora
Mingora
Mingora, MINGORA
Representative of Pakistan people’s party 🇱🇾Swat.Let’s make Pakistan people Party more strong.💪
Al Khidmat Islami Bunr
Mingora
اس پیج پر آپ کو جماعت اسلامی منگورہ شہر کی تمام ایکٹیویٹیز سے آگاہ کیا جائیگا۔
Mingora, 19201
Official page of Insaf Students Federation Malakand Region