Kamran Mughal Law Associates

Firm of professional lawyers, we cover wide range of legal professional practice in all areas of Law.

Kamran Mughal Law Associates (KMLA) is a highly competent law firm that fully understands each client’s problems and needs and promptly formulates the most appropriate and effective solutions, based at Rawalpindi with its bench office at Islamabad. Kamran Mughal Law Associates, is a Firm of young, dynamic and professional group of lawyers, we cover wide range of legal professional practice in virt

04/12/2023

ادرا کی جانب سے سمندرپار پاکستانیوں کے لئے پاور آف اٹارنی جاری کرنے کی شاندار سہولت

‏ڈیجیٹل پاور آف اٹارنی

‏بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے نادرا کی جدید ترین سہولت کی بدولت پاکستان میں مقیم کسی بھی شخص کو پاور آف اٹارنی کا اجراء انتہائی آسان

‏پاور آف اٹارنی بنوانے کے لئے پاکستانی مشن آنے کی ضرورت نہیں، 6 آسان مراحل میں ضروری کارروائی مکمل کریں اور گھر بیٹھے ڈیجیٹل پاور آف اٹارنی حاصل کریں۔

‏مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:
‏⁦‪poa.nadra.gov.pk‬⁩

01/12/2023

01/12/2023

for Lawyers

30/11/2023

اگر آپکا ڈرائیونگ لائسنس گم ہو چکا ہے یا ابھی تک پرنٹ ہو کر نہیں آیا تو آپ dlims.punjab.gov.pk‎ پر جا کر اپنا ای لائسنس حاصل کر سکتے ہیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایات پر پنجاب بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے طریقہ کار میں بہتری لانے کے بعد پچھلے کچھ عرصے میں 30 لاکھ سے زائد شہری ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر چکے ہیں۔
‎ ‎ ‎

Photos from Kamran Mughal Law Associates 's post 30/11/2023

چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے ہدایت کی ہے کہ موقع پر موجود پولیس اہلکار منشیات کے مقدمات میں قانون شہادت کے مطابق بر آمد ہونے والی منشیات،ملزم اور موقع واردات کی تصاویر اتارا کریں تاکہ رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے ملزم موقع کے شواہد کو نہ جھٹلا سکے ،عدالت نے قرار دیا کہ موبائل فون ہر پولیس اہلکار کی جیب میں موجود ہوتا ہے اور قانون شہادت کے مطابق موقع کی تصاویر یا عکس بندی قابل قبول ثبوت ہے ،عدالت نے آرڈر لکھواتے ہوئے قراردیا کہ منشیات سے پورا معاشرہ تباہ ہوجاتا ہے ،نہ صرف منشیات کے عادی لوگ بلکہ ان سے جڑے ہوئے افراد کی زندگیاں مشکلات اور مسائل کا شکار ہوکر تباہ ہوجاتی ہیں،عدالت نے انسداد منشیات ایکٹ کے مطابق علاقے کے معززین کی موجودگی میں تلاشیاں لینے کی ہدایت کی اور قرار دیا کہ پولیس اور اے این ایف کے اہلکار موبائل فون کا استعمال نہیں کرتے ،کم ازکم موقع کی تصاویر اتارنے کیلئے موبائل فون کا استعمال کیا جائے ،قانون شہادت کے سیکشن 164کے تحت یہ قابل قبول ثبوت ہے ،عدالت نے چالان جمع کرنے میں تاخیر اور قانون کے مطابق شواہد جمع نہ کرنے پر ملزم کی ضمانت کی درخواست ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کرلی ،دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ صرف پنجاب میں ہزاروں پراسیکیوٹرز تعینات ہیں جن پر اربوں روپے خرچ ہوجاتے ہیں ،چیف جسٹس نے پراسیکیوٹر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس دہندگان کے اربوں روپے خرچ ہورہے ہیں ،بدلے میں ٹیکس دہندگان کو کیا دے رہے ہیں۔
حکم نامے کی کاپی اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے سربراہ، سیکریٹری وزارت نارکوٹکس کنٹرول، تمام آئی جیز اور صوبائی ہوم ڈپارٹمنٹ کو بھجوائی جانے کا حکم بھی صادر کیا گیا۔

18/11/2023

اپنی سم صرف اُن مجاز سیلز آؤٹ لیٹ کے ذریعے ایکٹیویٹ کرائیں جن کے پاس موبائل کمپنی کی جاری کردہ ملٹی رینڈم فنگر بائیو میٹرک ویریفیکیشن سسٹم ڈیوائس موجود ہو!

مزید معلومات کے لیے
https://pta.gov.pk/en/biometric-verification ملاحظہ کریں۔

18/11/2023

نکاح اور اس میں موجود 26 کالمز...

نکاح ایک سماجی معاہدہ ہے۔ جو فریقین کے درمیان ایجاب وقبول کے عمل سے مکمل ہو جاتا ہے۔ نکاح نامہ ایک قانونی دستاویز ہے۔ اس کے ذریعے حقوق و فرائض کا تعین ہوتا ہے۔

اکثر لوگ نکاح نامہ کی اہمیت سے واقف نہیں ہیں اس لیے ضروری ہے کہ نکاح نامہ کی ضرورت کا احساس دلایا جائے کیوں کے عورت کو مذہب اورقانون نے اپنے مستقبل کے بارے میں جن تحفظات کویقینی بنانے کی اجازت دے رکھی ہے

وہ نکاح نامہ کے کالم صحیح کرنے سے ہی ممکن ہے۔ اس لئے نکاح نامہ کے کالم انتہائی احتیاط سے پر کرنے کی ضرورت ہے۔

#عام معلومات ( کالم 1 تا 12)

ان کالموں میں دولہا٬ دولہن کا نام ولدیت٬ ضلع٬ عمر٬ یونین کونسل٬ فریقین کی طرف سے وکیل٬ گواہ٬ شادی کی تاریخ اور یہ کی دلہن کنواری٬ بیوہ یا مطلقہ ہے درج کرنا ہوتا ہے

#حق مہر (کالم 13تا16)

حق مہر کا نکاح نامہ میں اندراج ضروری ہے۔ جو عورت کا مذہبی اور قانونی حق ہے۔ ارشادات رسول اور عمل رسول کا خلاصہ ہے کہ جو حق مہر شوہر آسانی کے ساتھ ادا کرسکے اور بیوی بھی اس پر راضی ہو وہ شرعی حق مہر ہے ۔

#نکاح کے کالم نمبر 14 میں اسکی نوعیت لکھی جاتی ہے کہ وہ معجل ہے یا مؤجل۔

#اس طرح اگر مہر کا کچھ حصہ شادی کے موقع پر ادا کیا گیا ہو تو کالم نمبر 15 میں اس کی مقدار درج کی جاتی ہے۔

#اگر حق مہر کے عوض کوئی جائیداد وغیرہ دی گئی ہو تو کالم نمبر 16میں اس کی مکمل تفصیل اس کے آگے اور پیچھے کیا ہے۔ اور اس وقت اس کی قیمت کیا ہے درج کی جاتی ہے۔ تاکہ بعد میں دھوکا نہ ہو۔

حق مہر کی اقسام

(1)مہر مؤجل

اگر مہر یا اس کے کسی حصے کی ادائیگی مستقبل میں کسی خاص مدت کے بعد دیاجانا طے پائے تو اس کو مہر مؤجل کہتے ہیں۔

(2)مہر معجل

مہر معجل سے مراد مہر کا وہ حصہ جسے فورا ادا کرنا ہوتا ہے یعنی مہر کو نکاح کے وقت ادا کیا جاتا ہے یا جب بیوی طلب کریں تو اس کو فوری ادا کرے گا۔

#خاص شرائط ( کالم نمبر 17)

کالم نمبر 17 خاص شرائط سے متعلق ہے جس کی خاص اہمیت ہے اس میں ناچاقی کی صورت میں نان و نفقہ کس طرح ادا ہوگا

اور رہائش کے بارے میں بھی لکھا جا سکتا ہے کہ شادی کے بعد دیہات میں رہائش ہو گی یا شہر میں اور شادی کے بعد تعلیم یا ملازمت جاری رکھنے کی اجازت ہوگی یا نہیں وغیرہ اس میں درج کی جاتی ہیں۔

اس شق میں جہیز کی تفصیل بھی درج کی جاسکتی ہے۔

#طلاق تفویض (کالم نمبر 18)

اس شق میں عورت مرد سے طلاق کا حق مانگ سکتی ہے اور اگر شوہر نے بیوی کو طلاق کا حق دے دیا ہے اور اس بارے میں کوئی شرائط مقرر کی ہیں تو وہ بھی اس خانہ میں درج کی جائیں گی۔

اور عورت جب چاہے مقررہ شرائط کو پورا کر کے اس حق کو استعمال کرتے ہوئے اپنے آپ کو شوہر کی زوجیت سے آزاد کر سکتی ہے۔

عورت کو اس کا نوٹس چیئرمین ثالثی کونسل کو دینا ضروری ہے کے اس نے طلاق تفویض کا حق استعمال کیا ہے۔

#شوہر کے حق طلاق پر پابندی( کالم نمبر 19)

اس کالم میں شوہر کے حق کے طلاق پر شرائط مقرر مقرر کی جاتی ہیں۔ مثلا حق مہر کی فوری ادائیگی اور بچوں کی حفاظت کی ذمہ داری ماں کی ہوگی وغیرہ یہ بھی یاد رہے کہ عدالت اس کالم کی شرائط کو اسلامی احکامات کے منافی مانتی ہیں

#حق مہر اور نان و نفقہ کی دستاویز کا اندراج (کالم نمبر 20)

اگر شادی کے موقع پر حق مہر اور نان و نفقہ کے بارے میں کوئی دستاویز تیار کی گئی ہو تو اس کا اندراج کالم نمبر 20 میں کیا جاتا ہے

#دوسری شادی کیلئے اجازت نامہ( کالم نمبر 21٬22)
دوسری شادی کی صورت میں عائلی قوانین کے تحت پہلی بیوی اور چیئرمین ثالثی کونسل کا اجازت نامہ لینا ضروری ہے

اور دوسری شادی کی صورت میں بوقت نکاح کالم نمبر21 کو ضروری پر کرنا چاہیے اس میں دوسری شادی کی اجازت ملنے کی تاریخ درج کرنی ہوتی ہے۔

نکاح نامہ کو نکاح رجسٹرار مکمل کرکے یونین کونسل میں رجسٹرڈ کرواتا ہے
#تکنیکی معلومات وغیرہ جیسے نکاح خواں و رجسٹریشن فیس وغیرہ کالم نمبر( 23٫24,25) میں بیان کی جاتی ہے
#ختم نبوت کا اقرار کالم نمبر 26 میں کیا جاتا جو کہ حال ہی میں نکاح نامہ میں شامل کیا گیا ہے۔

13/11/2023

رجسٹرار کے اختیارات کے متعلق سپریم کورٹ کا ایک اہم فیصلہ !

فیصلے کی تفصیل میں جانے سے پہلے کیس کے مختصر حقائق کچھ یوں ہیں کہ:

قوسین فیصل، ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے بطور درخواست گزار اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل ایک سو چوراسی (تین) کے تحت ایک آئینی درخواست دائر کی گئی جس کو سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے مندرجہ ذیل نکات کی بنیاد پر خارج کر دیا :

ا) یہ کہ آئین کا آرٹیکل ایک سو چوراسی (تین) کا دائرہ کار غیر معمولی حالات کے لئے ہے اور اس کے تحت انفرادی نوعیت کے شکایتوں کا ازالہ نہیں کیا جاسکتا ۔
نوٹ : رجسٹرار نے اپنے نکتے کے لئے سپریم کورٹ کے کیس لا (1998 SCMR 793 ) پر انحصار کیا ہے ۔

ب) یہ کہ ریسپانڈنٹ کو نہ تو درخواست کی کاپیاں فراہم کی گئی ہیں اور نہ ہی ان کو بیجھا جانے والا نوٹس درخواست میں واضح طور پر مینشن ہے اور اس کے علاؤہ اس درخواست کا مقصد بھی واضح نہیں ہے کہ یہ کس مقصد کے لیے دائر کیا گیا ہے ۔

ج) یہ کہ درخواست گزار نے صراحتاً کہیں پر بھی یہ زکر نہیں کیا کہ اس کیس میں بنیادی انسانی حقوق جو کہ آئین پاکستان میں درج ہیں تو اس کے کونسے متعلقہ حقوق کی پامالی کا سوال ہے ۔

ح) یہ کہ درخواست گزار نے قانون میں موجود اور کوئ راستہ اپنائے بغیر یہ درخواست دی ہے اور درخواست گزار کی جانب سے اس قدم کی کوئ توجیہ بھی پیش نہیں کی گئی ۔

خ) یہ کہ یہ درخواست ان بنیادی باتوں کو پورا نہیں کرتی یا ان بنیادی باتوں پر پورا نہیں اترتی جس کی رو سے آئین کے آرٹیکل ایک سو چوراسی (تین) کے تحت درخواست دی جاسکتی ہے ۔

ع) یہ کہ درخواست میں اوور رائیٹنگ اور کٹنگ جا بجا موجود ہے ۔

درخواست گزار نے رجسٹرار کی جانب سے درخواست خارج ہونے کے بعد سپریم کورٹ رولز کے تحت رجسٹرار کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی جس پر جسٹس منصور علی شاہ صاحب کی طرف سے مندرجہ ذیل فیصلہ دیا گیا ۔

فیصلے کا آغاز جسٹس منصور علی شاہ صاحب اس بات سے کرتے ہیں کہ رولز کے تحت رجسٹرار کے پاس جو اختیارات ہیں تو ان میں زیادہ تر انتظامی اور وزارتی حیثیت رکھتے ہیں ۔ اس کے بعد فیصلے میں رولز کے تحت رجسٹرار کے اختیارات بیان کئے گئے ہیں جیسا کہ کوئ بھی درخواست ، اپیل جو کہ سپریم کورٹ میں دائر کی جارہی ہو تو اس میں پریکٹس اور پروسیجر کے مطابق ترامیم کا اختیار ، کوئ دستاویز وصول کرنے سے انکار جو کہ خلاف اصول دی جارہی ہو۔ یہاں پر جسٹس صاحب نے ایک مرتبہ پھر رجسٹرار کے اختیارات کو صرف انتظامی کہا ہے اور صراحتاً اس بات کا زکر کیا ہے کہ رجسٹرار کے پاس قطعا ایسا کوئ اختیار نہیں کہ جس کی رو سے رجسٹرار یہ فیصلہ کرے کہ کسی درخواست میں اٹھائے جانے والا نکتہ قانونی اور حقیقی ہے یا نہیں اور اس بات کا اختیار صرف عدالت کے پاس ہے ۔ اس کے جسٹس صاحب نے ایک مرتبہ پھر مزید صراحت کے ساتھ اس بات کا زکر کیا ہے کہ رجسٹرار کے اختیارات صرف انتظامی ہیں اور وہ کسی صورت عدالتی اختیارات کو استعمال نہیں کر سکتا اور یہ آئین میں ایسی کوئ شق نہیں کہ جس کی رو سے رجسٹرار درخواستوں کے قابل سماعت اور ناقابل سماعت کے فیصلے کرے اور یہ کہ درخواستوں کے قابل سماعت اور ناقابل سماعت کا اختیار مکمل طور پر عدالت کے پاس ہے ۔ اس کے بعد جسٹس صاحب نے قرار دیا کہ جن وجوہات کی بناء پر درخواست گزار کی درخواست خارج کی تو اس وجوہات میں میں وجہ سےا ، ج ، ح ، خ کا تعلق عدالتی اختیارات کے ساتھ ہے اور ان وجوہات کی بنیاد پر فیصلہ کرنا صرف عدالت کا دائرہ اختیار ہے جبکہ وجہ ب اور ع کی بابت فیصلہ انتظامی امور میں آتا ہے اور اس وجہ سے ان امور کی بابت رجسٹرار فیصلہ کر سکتا ہے اور ان وجوہات کی بابت رجسٹرار کے فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے درخواست گزار کو دو ہفتوں کے اندر یہ دو نقائص دور کرنے کا وقت دیا اور ایسا کرنے کے بعد رجسٹرار کو حکم دیا گیا کہ یہ درخواست قبول کر کے اس کو عدالت کے مقرر کیا جائے۔

This Important Judgement Can Be Searched And Cited As C.M Appeal No 87 Of 2022۔

مندرجہ بالا مقدمہ PLD 2022 SC 675 پر رپورٹ کیا گیا ہے۔

30/10/2023
30/10/2023

تھانے میں آپکو کسی پریشانی کا سامنا ہو یا کسی پولیس اہلکار کے خلاف کوئی شکایت ہو تو آپ 1715 پر کال کر کے اپنی شکایت برخلاف پولیس درج کروا سکتے ہیں۔

Photos from Kamran Mughal Law Associates 's post 25/10/2023

Congratulations to successful Candidates.

25/10/2023

السلام علیکم!
سائبر کرائم پر خاموش رہنا مجرم کی حوصلہ افزائی ہے۔ یاد رکھیں قانون آپ کے ساتھ ہے۔
‎ ‎

25/10/2023

السلام علیکم!
پنجاب پولیس سے متعلقہ معلومات اب صرف ایک واٹس ایپ پیغام کی دوری پر۔۔۔
صارفین سے گزارش ہے کہ یہ ایک واٹس ایپ میسج سروس ہے، اس پر کالز کرنے، تصاویر اور ویڈیوز بھیجنے سے گریز کریں۔ ایمرجنسی سروس کے لیے 15 پر رابطہ کریں۔
‎ ‎ ‎

Photos from Kamran Mughal Law Associates 's post 25/10/2023

Many many congratulations to all successful candidates.

16/10/2023

“Justice is Blind”

In a world where fairness prevails, the blindfolded Lady Justice symbolizes impartiality, equality, and the pursuit of truth.
Let us always strive to uphold these principles, ensuring that justice is served to all, regardless of who they are or where they come from.

Photos from Kamran Mughal Law Associates 's post 30/09/2023

Complete list of candidates who have been given fitness certificate for supreme court of Pakistan enrollment from Rawalpindi.

All the respectable members/ candidates are requested to receive your fitness certificates from the office of President of High court bar Association Rwp, by 2.10.23(Monday) At 11 am.

29/09/2023

❁وَمَآ أَرۡسَلۡنَٰكَ إِلَّا رَحۡمَةً لِّلۡعَٰالَمِينَ❁
"اور ہم نے آپﷺ کو تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا۔

جن کے آنے سے روشن زمانہ ہوا
اُس نبی ﷺ کی ولادت پہ لاکھوں درود و سلام

کائنات کی عظیم ہستی خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یومِ ولادت تمام مسلمانوں کو مبارک ہو۔

17/09/2023

استاد محترم ڈاکٹر محمد مشتاق سیکرٹری ٹو چیف جسٹس مقرر۔ یہ ایک بہترین اور زبردست فیصلہ ہے۔ استاد محترم کی تعیناتی یقیناً ان کی قابلیت، محنت اور ان کی شخصیت کی عکاس ہے۔ استاد محترم کیلیے استقامت کی دعائیں اور مبارکباد۔

29/08/2023

اگر کوئی شخص موبائل فون سے محروم ہوجائے تو دی گئی ہدایات پر عمل کرے۔ شہری دئیے گئے لنک کو استعمال کرتے ہوئے اپنا موبائل فون بلاک کروا سکتے ہیں۔
https://complaint.pta.gov.pk/

14/08/2023

Sending heartfelt wishes on this auspicious occasion of Pakistan's Independence Day!
May the spirit of freedom and patriotism continue to inspire us all. 🇵🇰🎉

Want your practice to be the top-listed Law Practice in Rawalpindi?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

#فوجی_عدالتیں

Telephone

Website

Address


Office No. 64, Khawaja Sharif Block, District Courts
Rawalpindi

Opening Hours

Monday 08:00 - 16:00
Tuesday 08:00 - 16:00
Wednesday 08:00 - 16:00
Thursday 08:00 - 16:00
Friday 08:00 - 14:00
Saturday 08:00 - 16:00

Other Lawyers & Law Firms in Rawalpindi (show all)
Pleader Pleader
Office No. 23, Ghalab Block
Rawalpindi, 0044

Valuable Legal Service

H & H Executive Law Associates H & H Executive Law Associates
Rawalpindi, 46000

We provide legal consulting services in Civil, Criminal, Taxation, business and trade mark registration cases.

4 SYTE Tax & Biz Consultants 4 SYTE Tax & Biz Consultants
Office # 6, HAK III Plaza, Near Save Mart, Sector F, DHA Phase 1
Rawalpindi

We, as professional tax consultants based in Rawalpindi, provide services that include NTN / GST reg

Bajaur Group Of Companies Bajaur Group Of Companies
Makah Tower Saddar
Rawalpindi, 46000

We provide business services

Ch. Muhammad Ali Azam Ch. Muhammad Ali Azam
District Courts
Rawalpindi

We deal in criminal case, civil suits, family matters, tax issues and all others case in the court o

Ch Shafqat Rasheed Advocate official Ch Shafqat Rasheed Advocate official
Rawalpindi

Law Officer ..work for humanity ,Justice & Rule of Law

Sardar Nisar Gulzar Khan Advocate Sardar Nisar Gulzar Khan Advocate
District Courts Rawalpindi
Rawalpindi

ADVOCATE HIGH COURT 📞03073339969

PnP Lawyers Forum PnP Lawyers Forum
Rawalpindi

A place where we are engaged to provide legal assistance regarding Civil and Criminal Matters.

Talentktm Talentktm
District Bar Rawalpindi
Rawalpindi

Empowering Pakistanis with Legal Insight! � We're here to serve justice and uphold your rights. �

The Elixirs Law Firm The Elixirs Law Firm
Flat 1, Plaza 163, Mateen Arcade Civic Center Phase 4 Behria Town
Rawalpindi

The Elixirs Law Firm presents the best legal solutions to all the legal problems one may encounter. Deals in all types of cases including Family dispute, terrorism, narcotics , cus...

Ch. Ejaz Khatana Advocate Ch. Ejaz Khatana Advocate
Near Post Office District Courts Rawalpindi
Rawalpindi

Deal In CRIMINAL, CIVIL, FAMILY And All Kind of Legal Matters. Contact # 03005278481