City40 - Sahiwal
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from City40 - Sahiwal, News & Media Website, Farid Town, Sahiwal.
اوڈ گینگ اینٹوں کے بعد گٹروں کی سلیب بھی اٹھا کے لے جانے لگے
ساہیوال میں اینٹیں چوری کرنے والا اوڈ گینگ بے قابو ہو گیا انتہائی ڈھٹائی اور بغیرتی کے ساتھ گھروں کے باہر موجود اینٹیں اٹھا کے لے جاتے ہیں روکنے پہ گندی گندی گالیاں دیتے ہیں اور اینٹیں اٹھا کے مارنا شروع کر دیتے ہیں۔
سیاحت کے حوالے سے یہ سال خونی ترین سال رہا جہاں تقریبا ہر ہفتے حادثے ہوتے رہے -
پوری دنیا میں سیاحت ذہنی سکون اور تفریح کے لئے کیا جاتا ہے - پاکستان میں تباہ شدہ روڈز ایک ایڈونچر اور زندگی موت کا سوال بن چکا ہے -
اور جن ٹرانسپورٹر کی گاڑیاں اس طرح کے پہاڑی علاقوں میں حادثے کا شکار ہوتی ہیں ان کا ڈھانچہ بھی واپس نہیں آتا- سینکڑوں فٹ کی گہرائی سے گاڑی کو نکلنا ناممکن ہوتا ہے -
ساہیوال سمیت پنجاب کے اکثر شہر بلند ترین نمی کی وجہ سے شدید حبس کی لپیٹ میں - جس کی وجہ سے گھٹن اور گرمی کی شدت میں اضافہ محسوس ہو رہا ہے - محمکہ موسمیات نے شدید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے
ساہیوال:دریائے راوی کے سیلابی پانی نے قطب شہانہ پل کے قریب فیصل آباد ساہیوال جی ٹی روڈ کو کٹاو شروع کر دیا۔
ساہیوال:دریائے راوی کا پانی فیصل آباد ساہیوال مین جی ٹی روڈ کے ساتھ لگ گیا کٹاو تیزی سے جاری
ساہیوال:ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں کٹاو والی جگہ کو بڑے پتھر ڈال کر روکنے کی کوششیں
ساہیوال:دریائے راوی کا کٹاو نہ روکا تو مین جی ٹی روڈ ٹوٹنے کا خطرہ بڑھ جائے گا۔
عوام سے التماس ہے کہ باہر والا اڈے والا پل بند ہے اور جوگی چوک والے پل پر بے انتہا رش ہے
عوام رش سے بچنے کے لیے جھال والا پل استعمال کریں
بلدیہ اور میونسپل کارپوریشن والے بھنگ پی کر سوۓ ہوے ہیں - بازار تو بھرے ہی تجاوزات سے ہیں یہ فرید ٹاؤن ساہیوال کا حال ہے جہاں جو جس دہائی میں آباد ہوا اسی میں جی رہا ہے -
سڑک کا بس ایک آسرا ہی چھوڑا ہوا ہے باقی پر گیراج ، باڑ، سیڑھیاں ، جنگلے ، اور دس دس فٹ اونچے ریمپ بنا دیے ہیں - جبکہ یہ واحد کالونی ہے جس میں ہر گھر کے پیچھے ایک گلی بھی دی گئی تھی تاکہ سیوریج اور پینے کا پانی مکس نہ ہو - لیکن وہ گلیاں بھی لوگوں نے بیریر اور گیٹ لگا کر بند کر دی ہیں
مشرف کے دور سن دو ہزار ایک کی بات ہے پورے ٹاؤن کی بلدیہ نے ایسی صفائی کی تھی کہ بیس سال تک کسی کو مجال نہیں ھوی اپنا گیراج یا باڑ لگانے کی - اب ایک مرتبہ پھر صفائی کی ضرورت ہے -
باقی کالونی شادمان ٹاؤن ، پاک ایونیو ، جیون سٹی اور رفی گارڈن کی تصویریں لگی ہیں - وہاں بھی لوگ ہی رہتے ہیں - وہاں یہ صورتحال کیوں نہیں ہے - لاہور کی بھی کسی کالونی میں بھی اس کام کی اجازت نہیں ہے -
پچھلی پوسٹ پر جن لوگوں نے بہت اعترض کیا تھا - وہ تفصیل اور تسلی کے ساتھ تصویریں دیکھ لیں اور اپنا محاسبہ خود کر لیں -
یہ ساہیوال کی سب سے مہنگی اور پرانی کالونی فرید ٹاؤن کا حال ہے جہاں لوگ ابھی بھی اسی کی دہائی میں رہ رہے ہیں - ساٹھ فٹ چوڑی سڑک کو باڑیں لگا کر تنگ کیا ہوا ہے دس دس فٹ اونچے ریمپ بناۓ ہوے ہیں - پرانے گھر کی وجہ سے بیریر لگا کر سڑک کو ہی گیراج بنایا ہوا ہے - کوئی پوچھنے والا نہیں -
باقی کسی کالونی میں یہ ٹرینڈ نہیں ہے -آخری تصویر دوسری سکیم کی ہے جہاں کی سڑک دیکھ سکتے ہیں
سٹیزن امپروومنٹ پروگرام ساہیوال اور سیالکوٹ کے شہریوں کے لئے عذاب بن گیا
پورے ساہیوال کی شائد ہی کوئی گلی اور سڑک سلامت رہ گی ہے - اوپر سے پی ٹی سی ایل فائبر ، اور واٹر سپلائی کی کھدائی نے رہی سہی کسر نکال دی ہے - حالیہ تباہ کن بارشوں سے جگہ جگہ کھڈے اور سڑک بیٹھ گئی ہے -
صرف بارش کے پانی کی نکاسی ہی درست ہو جاۓ تو ہمیں اس سیوریج اور واٹر سپلائی کی ضرورت نہیں ہے - ایک دن کی بارش کا پانی دو دو ہفتے کھڑا رہتا ہے -
ساہیوال (شاہی نیوز) تھانہ فرید ٹاؤن سے چند قدم کے فاصلہ پر مسلح ڈکیتی کی واردات۔ 125 سوار تین ڈاکو رفیق جنرل سٹور لوٹ کر فرار ۔ ذرائع کے مطابق رات 8 بجے 125 پر سوار تین نوجوان ڈاکو جنہوں نے چہرے پر ماسک لگارکھے تھے اور کالے رنگ کے کپڑے پہن رکھے تھے اسلحہ کے زور پر جان سے مار دینے کی دھمکی دیتے ہوئے موبائل اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے ۔
Sahiwal coal power plant
A close look through train
ساہیوال کے چوتھے فلائی اور کی تعمیر کا آغاز ہو چکا ہے - یہ مغربی بائی پاس کے ایف سی کے سامنے سے شروع ہو گا-
اس کی تعمیر سے ملتان چیچہ وطنی جانے والی ٹریفک کو بہت سہولت ملے گی - ہڑپہ بائی پاس سے براہ راست ملتان روڈ پر جا سکیں گے -
رات کو ساہیوال شہر کے اندر سے گزرنے والی ہیوی ٹریفک بھی اسی راستے کو استعمال کرے گی -
بیرونی لاری اڈے اور اس کے فلائی اوور پر بھی ٹریفک کے دباؤ میں کمی آئے گی
اے ڈی ٹی سٹال کے بعد پورے ساہیوال میں جیسے ٹی سٹال کا سیلاب آگیا ہے -
پورے ساہیوال کو چائے کا نشئی بنایا جا رہا ہے - ہر گلی محلے میں چاۓ خانہ ، چاۓ کدہ ، کپ شپ ، ٹی ٹائم ، فلاں ٹی سٹال کے نام پر روز کی بنیاد پر نئے نئے چاۓ کے سٹال، کھولے جا رہے ہیں -
لاکھوں کی آبادی کے شہر میں ہیلتھ اور فنٹنس کے رجحان کا اندازہ ان خالی ایکسرسائز مشینوں سے لگا سکتے ہیں - پھر کہتے ہیں حکومت کچھ نہیں کرتی -- ہزاروں روپے کی مشین فری میں استعمال کر سکتے ہیں -
انھیں ابھی استعمال کر لیں - کیونکہ بہت جلد نشئی اور چوروں نے ان کے پرزے اور لوہا اکھاڑ کر بیچ دینا ہے - ابھی کل پرسوں سائکلنگ مشین چوری ہو گئی ہے -
ساہیوال اور گرد و نواح میں سائبریا کی ہواؤں کی وجہ سے شدید سردی - آج صبح گاؤں میں کورا پڑنے کے مناظر -
محکمہ موسمیات کی وارننگ
12 جنوری سے پندرہ جنوری کی راتیں پاکستان کی 100 سالہ تاریخ کی سرد ترین راتیں اور دن ھو سکتے۔
اس دوران سعودی عرب کی طرح دن یا رات کو برفباری بھی ھو سکتی ھے۔
جن علاقوں میں برفباری ھو سکتی ھے وہ وسطی پنجاب کے مندرجہ ذیل اضلاع ہیں۔
گجرات، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان، خانیوال، بہاولپور، قصور ، ویہاڑی، اوکاڑہ، ساہیوال، حافظ آباد، چکوال، جہلم، میانوالی، بھکر، لیہ، چنیوٹ، سرگودھا، خوشاب، ڈیرہ غازیخان، راجن پور، اور رحیم یار خان شامل ہیں۔
یہ پاکستان بھر میں خصوصا" پنجاب میں تاریخ کی سردی کی شدید ترین لہر ھو گی۔
عوام کو آگاہ کیا جاتا ھے کہ اس دوران غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں، شمالی علاقوں کا سفر نہ کریں، پانی زیادہ سے زیادہ پیئیں۔ قہوہ کا زیادہ استعمال کریں۔ موٹا اونی لباس پہنیں۔ اپنے ارد گرد کے لوگوں کی، ہمسایوں اور نادار لوگوں کی خبر رکھیں،
اللہ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آمین
ساہیوال میں سردی کی شدید لہر کے پیش نظر فیشن ڈیزائنر نے جیکٹ کے نئے ڈیزائن متعارف کروا دیے
ساہیوال کے رہائشیوں کے لئے اچھی خبر
چار سال کے طویل انتظار اور کھڈوں والی ٹوٹی روڈ پر سفر کرنے کے بعد ساہیوال سمندری روڈ کی کشادگی اور بحالی کے کام کا آغاز کر دیا ہے -
یہ پروجیکٹ تیس کروڑ کی لاگت سے مکمل ہو گا اور ساہیوال سے سمندری تک چھپن کلومیٹر روڈ کی مرمت ہو گی
اس سے ساہیوال، عارف والا ، بہاولنگر ، کی عوام کو فیصل آباد، اسلام آباد اور لاہور موٹر وے تک رسائی میں آسانی ہو گی
ساہیوال میں مولیاں 100 روپے کی 4 کلو ہونے کی وجہ سے قدرتی گیس کی پیداوار میں ہوشربا اضافہ۔ زرائع
ساہیوال شہر میں سورج گرہن کے مناظر
Newly developed state of the art Park at Farid Town.
Thanks to Asian Development Bank
چیچہ وطنی میں چگچی رکشوں کی بڑھتی ھوی تعداد کے پیش نظر شہر کا نام چیچہ وطنی سے بدل کر چنگچہ وطنی رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے - ذرایع کے مطابق شہر میں اتنے لوگ نہیں ہیں جتنے چگچی رکشے موجود میں - شہریوں میں اس خبر سے خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ان کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے عوام کو سفر کی بہتر سہولیات میسر آئیں گیں -
Click here to claim your Sponsored Listing.
Videos (show all)
Category
Telephone
Website
Address
Farid Town
Sahiwal
57050
Chack No 89/6r
Sahiwal, 5700
Welcome all, 🤎 I am fond of watching Movies, TV series and Anime. Wait what you too!!! Then you are at the right place hit that red "subscribe" button.. right now!!!! I just lov...
Sahiwal, 57000
MR KNOW 360°is a source of political, business technology, fashion,sports,economic,industrial updates
Jeewan City Sahiwal
Sahiwal, 57000
The vision of our page is to bring the voice of the people to the masses.