Bin Yousaf بن یوسف
؎کتابیں پڑھنا
انسانوں کو پڑھنے سے
بہتر مشغلہ ہے!!!
فقیر کہہ گیا مجھ کو تُو سر کا صدقہ دے
فقیر دیکھ چُکا تھا زوال ماتھے پر
آفتاب باسم
میں یہ سوچوں کہ اسے یاد کراؤں بھی تو کیا
تھی محبت تو کوئی بھول کہاں سکتا ہے
اتباف ابرک
بچھڑتے وقت سے اب تک میں یوں نہیں رویا
وہ کہہ گیا تھا-- یہی وقت امتحان کا ہے
محسن نقوی
میں کیا کروں گا ، اگر وہ نہ مل سکا امجد ؟؟
ابھی ابھی ، میرے دل میں خیال آیا ھے
امجد اسلام امجد
مُحیط تھا وہ میری ذات کے ہی دائرے
پر پھر ایک دن اُسے سوجھی میرے عِلاوہ کی
دکھوں کا کیا ہے مجھے فکر ہے کہ اس نے کیوں
بچھڑتے وقت بھی لہجے کو خوش گوار رکھا
محسن اسرار
جس شخص سے شدید محبت ہو تم کو وہ
تصویر میں دکھایا گیا ہو کسی کے ساتھ
معید مرزا
ہائے افسوس کرائے کے مکانوں والے
خدشہء کوچ سے گملے بھی نہیں رکھ پاتے
آصف محمود آصف
مجھے مناو نہیں میرا مسئلہ سمجھو!
خفا نہیں، میں پریشان ہوں زمانے سے!!
لیاقت علی عاصم
انجمؔ تمہارا شہر جدھر ہے اسی طرف
اک ریل جا رہی تھی کہ تم یاد آ گئے..
توں تکیا اے باپ دا رونا
جے یوسف دی ماں ہوندی تے ؟
اکرم ریحان
بجا کہ تیری ہنسی کا کوئی قصور نہیں
مگر جو لوگ غلط فہمیوں میں مارے گئے ۔۔
افکار علوی
یہاں جینا ذرا دشوار ہوگا
یہاں مرنے کی آسانی نہیں ہے
تجھے سن کر پریشانی تو ہوگی
مجھے کوئی پریشانی نہیں ہے
ارشد عزیز
جب ترا ساتھ میسر تھا سرِ راہِ سفر
میں نے سوچا ہی نہیں تھا کہ تھکن کیا شے ہے
رونے والوں کو مگر علم کہاں ہے اس کا
مسکرانا کسے کہتے ہیں یہ فن کیا شے ہے
راشد علی مرکھیانی
کچھ ایسے مل کہ جسے کہہ سکوں، "ملا ہے مجھے"
کچھ ایسے ہو کہ جسے کہہ سکوں، "میسر ہے"
زین شکیل
اب تجھے صبح تک ستاۓ گی
رات کے کان بھر دیے میں...
میں نے اس روز انہیں کھول کے دیکھا ہی نہ تھا
جانے کس درد کے خط تھے جو مرے نام آئے
فرحت عباس شاہ
یہ ابتدا تھی کہ میں نے اُسے پکارا تھا
وہ آ گیا تھا ظفرؔ اس نے انتہا کی تھی
صابر ظفر
تجھے پتہ ہے ترے بعد دنیا والوں نے
ہماری آنکھ سے خوابوں کو نوچ ڈالا تھا
راشد خان عاشر
پِھر یوں ہوا کہ شام سے پہلے میں سو گیا
پھر یوں ہوا کہ رات مرے سر پہ آگئی
اشرف یوسفی
اب یہ موسم میری پہچان طلب کرتے ہیں
میں جب آیا تھا یہاں تازہ ہوا لایا تھا
سلیم کوثر
یار وہ دل کے ٹانکے ادھیڑنے والی
سنا ہے گاؤں میں درزن کا کام کرتی ہے۔
تُو میرے بعد ہوئے حادثوں کی خبروں پر
سبھی سے کہتا پھرے گا کہ یہ تو کچھ بھی نہیں ۔۔
اویس علی
تیرے ہی پاس ہوگا مرا گمشدہ سکوں
تیرے ہی اردگرد بھٹکتی ہے یاد بھی
لیاقت علی عاصم
تبھی تو میری آنکھوں کو نہیں رونے کی عادت
میں چھوٹی عمر میں آنسو چھپانے لگ گیا تھا
عباس تابش
جو لکھا ہے مرے نصیب میں کہیں تو نے پڑھ تو نہیں لیا
ترا ہاتھ سرد ہے کس لیئے ، ترا رنگ زرد ہے کس لیئے!
عدیم ہاشمی
مجھے لگا تھا کہ ہم دو پہ سب مکمل ہے
مری یہ سوچ غلط تھی میں تیسرا نکلا
سیّد عدیل گیلانی
تُجھے پتا ہے ؟ صدائیں آتی ہیں مجھ کو شب بھر
تُو جس جگہ پر جُدا ہُوا تھا اُسی طرف سے
فیصل محمود
زندگی یوں بھی کہاں سہل تھی اختر عثمان
سب سے دشوار محبت سے سبکدوشی تھی.!
اختر عثمان.
وصف اِک اضافی تھا اُس میں خوش مزاجی کا،
اور ہم کو لاحق تھے، واہمے محبت کے!
Click here to claim your Sponsored Listing.
Videos (show all)
Category
Contact the public figure
Telephone
Website
Address
Iqbal Nagar Post Office Khas , City Chicha Watni, District Sahiwal
Sahiwal, 57200
This page is created to promote new young writers/poets.