Dr. Qasim Umer Nephrologist ڈاکٹر قاسم عمر ماہر امراض گردہ

Dr. Muhammad Qasim Umer is a consultant Nephrologist.He deals is Diabetes, Hypertension, Kidney diseases, and kidney transplant medicine.

10/07/2023

اکثر کمزور گرودں والے مریضوں کو زیادہ پوٹاشیئم والی خوراک سے منہ کیا جاتا ہے۔ زیادہ پوٹاشیئم والی خوراک کا چارٹ حسب ذیل ملاحظہ فرمائیں۔

If you are wondering what high potassium foods are, then check the link below.

https://kidneynutritioninstitute.org/high-potassium-handout/

10/07/2023
23/08/2022

گردے کے مریضوں کو کتنا پانی پینا چاہیے؟
عوام الناس میں مشہور بات یہی ہے کہ زیادہ پانی پینا گردوں کی صحت کے لیے مفید ہے۔ یہ بات غلط بھی نہیں ہے مگر یہ اصول ہر ہمیشہ لاگو نہیں ہوتا۔ پانی کی مقدار کے حوالے سے صحت مند اور بیمار گردوں کے لیے الگ الگ اصول ہیں۔

صحت مند لوگوں کے لیے ہدایات:
اگر آپ گردوں کی کسی بیماری میں مبتلا نہیں ہیں، تو پانی کی مطلوبہ مقدار کا سب سے بڑا انڈیکیٹر آپ کی پیاس ہے۔ جب اور جتنی پیاس ہو ، اتنا پانی پیئیں۔ دوسرا بڑا انڈیکیٹر پیشاب کی مقدار ہے۔ آپ کو چوبیس گھنٹے میں اوسطاً دو سے ڈھائی لیٹر پیشاب انا چاہیے۔ اس مقدار کو برقرار رکھنے کے لیے سخت گرمیوں میں آپ کو پانچ لیٹر پانی کی ضرورت بھی ہو سکتی ہے، اور سردیوں میں ہو سکتا ہے کہ دو لیٹر پانی بھی آپ کے لیے زیادہ ہو۔

گردوں کے مریضوں کے لیے ہدایات:
عموماً گردے کمزور ہو جائیں ، تو پانی کم پینے کہ مشورہ دیتے ہیں۔ آپ کے جسم میں پانی کی مقدار کتنی ہے، اس کو چیک کرنا بھی آسان ہے۔
۱)
اگر مریض کو چہرے پاؤں پر سوجن پر رہی ہے، اور اندرونی ٹخنے کے اوپری حصے کو انگوٹھے سے دبا کے رکھنے سے گڑھا سا پڑ جاتا ہے، یہ لیٹنے سے مریض کی سانس اُکھڑ جاتی ہے۔ تو جسم میں پانی جمع ہو رہا ہے، پانی کا استعمال چوبیس گھنٹے میں ایک لیٹر سے زیادہ نہ کریں۔

۲)اگر پیشاب کی مقدار کافی ہے، اور سوج اور سانس کا کوئی مسئلہ نہیں ہے تو حسبِ ضرورت پانی پیئیں۔ اس کو ماپنے کا طریقہ یہ ہے، کے چوبیس گھنٹے کا پیشاب کسی بوتل میں جمع کر لیں، ( صرف ایک دفعہ)، اس سے کچھ زیادہ مقدار میں( تقریباً آدھ لیٹر) روزآنہ پانی استعمال کر سکتے ہے۔

پتھری کے مریضوں کے لیے ہدایات: موسم کے مطابق
پیشاب کی مقدار کو ڈھائی لیٹر سے زیادہ برقرار رکھنے کے لیے زیادہ سے زیادہ پانی پیئیں، چاہے پانچ چھ لیٹر ہی پینا پڑے ۔

ڈاکٹر محمد قاسم عمر ، ماہر امراض گردہ۔

18/08/2022

عوام الناس میں مشہور یہی ہے کہ جگر خون پیدا کرتا ہے، لہٰذا کسی کو خون کی کمی ہو، تو جگر کی طاقت کے شربت اور خوراک کی تجویز مانگتے ہیں۔ مگر در حقیقت خون پیدا کرنے میں سب سے زیادہ کردار بون میرو (ہڈیوں کے گودے) اور گردوں كا ہے۔ اور خون پیدا کرنے کے لیے سب سے اہم ایلیمنٹ آئرن (یعنی فولاد) ہے۔
لہذا اگر کسی کو خون کی کمی (انیمیا) تشخیص ہوتی ہے، تو بلڈ لگوانے، آئرن سپلیمنٹ اور خوراک بہتر کرنے کے علاوہ گردوں کہ ٹیسٹ RFTs بھی ضرور کروانے چاہئیں۔

17/08/2022

ہر دس میں سے ایک فرد گردے کے حوالے سے کسی مسئلے کہ شکار ہے۔ لیکن اکثر لوگوں کو خود بھی معلوم نہیں ہوتا۔

17/08/2022

کیا کیٹو ڈائیٹ کا گردوں پر کوئی منفی اثر ہو سکتا ہے؟؟

Did you know that keto diets are associated with a VERY high risk of kidney stones?
These are the reasons why we think this happens. Essentially, a keto diet is lacking in all the GOOD things that prevent kidney stones 🥕🍆🍉🍅🥝and tends to have too much of the stuff that causes them 🍗🍖🥓.
I know all the promises of a keto diet are alluring, but in the vast majority of cases, a keto diet is not backed by quality research and is not a long term solution. It is nearly impossible to follow super restrictive diets like this long term - plus, who wants to live like that!?
I'm all about finding SUSTAINABLE, delicious and realistic solutions and preventing kidney stones. I promise, it is possible! I do it every day for my students in Kidney Stone Nutrition School!
🔗 Click here to learn more Kidney Stone Nutrition School. My solution to finding a customized kidney stone prevention plan for YOU! https://kidneynutritionschool.thinkific.com/courses/kidney-stone-nutrition-school

Timeline photos 17/08/2022

If you have diabetes, you have too much glucose (sugar), in your blood. Too much glucose in your blood for a long time can damage many parts of your body, including your heart and kidneys. Many people with diabetes also develop high blood pressure. High blood pressure and diabetes are considered the leading causes of kidney disease.

13/08/2022

دل کے مریض کے گردے کیسے اچانک خراب ہو گئے؟ اور بروقت علاج سے کیسے ٹھیک ہوئے ؟ دل اور بلڈ پریشر کے مریض گردوں کی کیسے حفاظت کریں. جانیے ڈاکٹر قاسم کی اس ویڈیو میں۔

05/06/2022

Honored to have two great Nephrologists Dr. Irfan Elahi from Mayo hospital, and Dr. Yasir Hussain from Lahore General hospital, visiting our dialysis centre.

خدمت خلق بہترین عبادت ہے۔ نور فاؤنڈیشن گردوں سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے کوشاں۔ 29/05/2022

https://youtu.be/SZePsBViXR0

خدمت خلق بہترین عبادت ہے۔ نور فاؤنڈیشن گردوں سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے کوشاں۔ خدمت خلق بہترین عبادت ہے۔ نور فاؤنڈیشن گردوں سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے کوشاں۔ If You want promo...

Photos from ‎Dr. Qasim Umer Nephrologist ڈاکٹر قاسم عمر ماہر امراض گردہ‎'s post 22/05/2022

گردوں کے تمام امراض کے علاج کروائیں۔

آن لائن چیک آپ کی سہولت موجود ہے۔
طریقہ کار: 1) شام 6 بجے تک HBL یا jazz cash account or فیس ٹرانسفر کریں، اور اسی نمبر پر سکرین شاٹ سینڈ کریں۔
2)پرانی اور فریش تمام رپورٹ اگر کوئی ہیں، ترتیب وار اسی نمبر پر بھیجیں۔
3) رات 9 بجے ویڈیو یہ آڈیو کال پر مریض چیک کروائیں۔

براہ راست چیک اپ ،: سلطان ہسپتال، بائی پاس، نزد ہاؤسنگ کالونی، شیخوپوره شام 7سے9 بجے تشریف لا کر ریسیپشن پر ڈاکٹر قاسم عمر کی اپوائنٹمنٹ لیں

عام معلومات کہ لیے اپنے سوال اس نمبر پر پر فیس بک پیج پر بھیجیں۔

HBL account # 013579013330303
Muhammad Qasim Umer

Jazz cash 03124684036
Muhammad Qasim Umer.

18/05/2022

کیسے ڈائیلسز کے مریض اعظم صاحب مناسب علاج سے صحتیاب ہو گئے ؟ ڈائیلسز کے مریضوں کو کیوں مایوس نہیں ہونا چاہئے؟؟ ڈاکٹر قاسم عمر کا مریض سے انٹرویؤ

18/05/2022

گرمی کو حالیہ شدید لہر کے ساتھ ہی گیسٹرو کے کیسز میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ پانی کی شدید کمی کی وجہ سے گردے کے امراض بڑھ گئے ہیں۔ اس سلسلے میں کیا احتیاط کرنی چاہیے۔ یہ جاننے کے لیے ڈاکٹر قاسم کی ي معلوماتی ویڈیو آخر تک دیکھیں

27/03/2022

یہ اس مریض کی رپورٹس ہیں جو تقریباً 2ماہ سے میرے زیرِ علاج ہے، اور بروقت مناسب علاج سے ان کے خراب گردے مکمل طور پر ٹھیک اور صحتمند ہو چکے ہیں۔ اور کریٹنین کی رپورٹ 3.7سے 0.86 پر آگئی ہے۔ الحمدللہ علی ذلک۔ آپ لوگوں کی رہنمائی اور امید افزائی کے لیے یہ رپورٹس شیئر کی جا رہی ہے۔ یاد رکھیں، بر وقت علاج اور اللہ کی رحمت سے اُمید ہی تمام بیماریوں کا حل ہے۔

25/03/2022

تحریر: ڈاکٹر محمد قاسم عمر ،
موضوع: پیشاب کی تکالیف اور ان کہ علاج۔

آج میں ایک ایسے موضوع پر بات کروں گا، جس کی طرف کئی احباب نے انباکس میں توجہ دلائی ہے۔ میں نے مضمون کو آسان رکھنے کی پوری کوشش کی ہے، اور مشکل تفصیلات کو قصداً حذف کر دیا ہے۔

علامات

پیشاب کی تکالیف سے متعلق کچھ علامت درج ذیل ہیں۔ یہ علیحدہ علیحدہ یا مختلف علامات کے کسی بھی کامبینیشن میں ظاہر ہو سکتی ہے۔

پیشاب درد سے آنا، رک رک کر آنا ، بار بار انا، پیشاب کرتے ہوئے جلن ہونا، رات کو بار بر پیشاب کی حاجت ہونا، پیشاب کی اچانک اور تیز حاجت ہو جانا، کنٹرول نہ ہونا، پیشاب کے بعد بھی مثانہ کا خالی نہ ہونا، یہ پیشاب کے قطرے گرتے رہنا۔
ان تمام علامات کو مشترکہ طور پر " نظام اخراج کے آخری حصے کی علامات" کا نام سے گیا ہے۔ یعنی Lower Urinary tract symptoms ( LUTS). نظام اخراج کے آخری حصے سے مراد یہاں مثانہ، پروسٹیٹ گلینڈ، اور پیشاب کی نالی ہے۔ لہذا ان میں سے کوئی بھی علامت اگر آپ کونیا آپ کے کسی عزیز کو لاحق ہے، تو یہ مضمون ضرور آخر تک پڑھیے۔

وجوہات اور تشخیصی ٹیسٹ۔
۱) بڑی عمر کے مردوں(۶۰ سال سے زیادہ) میں یہ علامات پروسٹیٹ گلینڈ کا سائز بڑھ جانے کی وجہ سے ہوتی ہیں۔ اس کی تشخیص ہسٹری ، معائنہ ، اور الٹراساؤنڈ پر ہوتی ہے۔
۲) ۵۰- ۵۵ سال سے زیادہ عمر کے خواتین میں یہ علامات بندش ایّام کے بعد ہارمونز کی تبدیلیوں کی وجہ سے ہونے والی پیشاب کی نالی کے سکڑائو اور خشکی کی وجہ سے بغیر انفیکشن کے بھی ہو سکتی ہیں۔
۳) پیشاب کی انفیکشن۔ (urinary tract infection)
کسی بھی عمر میں ہو سکتی ہے۔ یہی علامات ہیں۔ اس کی تشخیص پیشاب کے روٹین ٹیسٹ میں پس کی موجوگی اور کلچر ٹیسٹ میں جراثیم کی موجودگی سے ہوتی ہے۔ جوان خواتین میں یہ عام ہے، اور زیادہ پریشانی کی نہیں۔ مگر شوگر کے مریضوں، بوڑھے لوگوں اور بچوں میں اس پر توجہ دینے کی بہت ضرورت ہوتی ہے۔
۴) بار بر انفیکشن کے بعد پیشاب کی نالی تنگ ہو جانا، جسے یورتھرل سٹرکچر کہتے ہیں، یہی علامات پیدا کرتا ہے۔
۵) Over Active bladder syndrome
اگر مندرجہ بالا دونوں بیماریاں نہ ہوں، اور یہی پھر بھی پیشاب کے بار بار انے کا مسلہ ہو، پیشاب اور الٹراساؤنڈ نارمل ہوں، تو یہ مثانہ کی زدو حسی/ حساسیت کے باعث ہوتا ہے۔ یعنی مثانہ تھوڑا سا بھرنے کے بعد پیشاب کی حاجت ہو جاتی ہے۔

علاج:

۱) پراسٹیٹ کا علاج۔ ابتدائی طور پر میڈیسن سے علاج کیا جاتا ہے۔ مثلاً Tamsol-D وغیرہ۔ جن میں یہ علاج نا کافی ہو، تو سرجری کی جاتی ہے۔

۲)پیشاب انفیکشن کا علاج۔ اینٹی بائیٹک ادویات، مثلاً Novidat, Urixin وغیرہ ۔ پیشاب کی تیزابیت کم کرنے کے لیے سیرپ Citralka وغیرہ

۳)اوور ایکٹو بلیڈ ر کے لیے genurin forte, solifen وغیرہ استعمال کی جاتی ہے۔
۴) سٹرکچر کا علاج سرجیکلی ڈآئیلیٹ ( تنگ حصے کو کھولنے طریقہ) کر کے کیا جاتا ہے۔

احتیاطی تدابیر:
۱) خواتین میں صفائی کا خصوصی اہتمام

مردوں میں غیر محفوظ تعلقات سے اجتناب
گرمیوں میں پانی کا زیادہ استعمال
شوگر کا بہترین کنٹرول
بر وقت تشخیص اور علاج
اینٹی بائیٹکس کے غیر ضروری استعمال سے اجتناب

نوٹ: علاج کے سیکشن میں دوائیوں کے نام موضوع میں دلچسپی اور آگہی پھیلانے کے لیے درج کیے گئے ہیں۔ اگر آپ کو علاج یہ مزید رہنمائی کی ضرورت ہے، تو آپ انباکس میں رابطہ کر سکتے ہیں۔

23/03/2022

اب آپ اپنے گردے کی صحت کو خود جانچ سکتے ہیں، کوالیفائڈ نیفرولوجسٹ کی رھنمائ میں۔ گردے کی بیماری کی ظاہری علامات کیا ہیں؟ گردوں کو چیک کرنے کہ لیے کونسے ٹیسٹ کروانے چاہیئں ؟ جانیں ڈاکٹر قاسم عمر ماہر امراض گردہ سے۔

19/03/2022

Two tips to avoid kidney failure.

16/03/2022

خراب گردے کیسے ٹھیک ہو سکتے ہیں؟ ڈائیلاسز کےبعد بھی گردے صحت مند ہو سکتے ہیں۔۔۔ڈاکٹر قاسم عمر

Want your business to be the top-listed Health & Beauty Business in Sheikhupura?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

دل کے مریض کے گردے کیسے اچانک خراب ہو گئے؟ اور بروقت علاج سے کیسے ٹھیک ہوئے ؟ دل اور بلڈ پریشر کے مریض گردوں کی کیسے حفا...
ڈائلیسس کے مریض صحتیاب ہو گئے۔ اب گردے واش کروانے کی ضرورت نہیں رہی۔
گرمی میں گیسٹرو کے ساتھ  گردے کیوں فیل ہو سکتے ہیں؟ اہم معلومات، ہیں جاننا سب کے  لیے ضروری ہے۔
گردے کی بیماری کی ظاہری علامات کیا ہیں؟ گردوں کو چیک کرنے کہ لیے کونسے ٹیسٹ کروانے چاہیئں ؟  جانیں ڈاکٹر قاسم عمر ماہر ا...
گردوں کے ماہر ڈاکٹر کا انتہائی اہم پیغام : صرف دو باتوں پر عمل کریں،اور اچانک گردے فیل ہونے جیسی صورت حال سے بچیں۔
خراب گردے کیسے ٹھیک ہو سکتے ہیں؟ ڈائیلسز کے بعد بھی گردے صحتمند ہو سکتے ہیں. گردے کے مریض کو ڈاکٹر سے کیا سوال کرنا چاہئ...

Telephone

Website

Address


Ghazala Hospital And Cardiac Centre
Sheikhupura

Other Sheikhupura health & beauty businesses (show all)
medicinehub1122 medicinehub1122
Sheikhupura

Al Saudia Tibi Foundation Al Saudia Tibi Foundation
Main Bazar Marh Bhangwan
Sheikhupura

ہر قسم کے مردانہ اور زنانہ پوشیدہ امراض کا علاج کیا جاتا ہے۔پاکستان کی سب سے بڑی علاج گاہ۔بے اولاد

Irshad eye clinic Irshad eye clinic
Manawala District Sheikhupura School Road
Sheikhupura, 39170

Complete eye care available

NAMS PMC NLE Medical  EXAMS Preparation NAMS PMC NLE Medical EXAMS Preparation
Sheikhupura

DR SOHAIL NATIONAL ACADEMY OF MEDICAL SCIENCES

Matab Muslim Matab Muslim
Sheikhupura, 39350

all treatments with natural things without any side effects

Sharjeel pharmacist Sharjeel pharmacist
Bati Chook
Sheikhupura

If you Have Any kind of Request, Please Contact Inbox.

Health with Maria Health with Maria
Sheikhupura

Dt. Maria Sohail Clinical Nutritionist/ dietitian, Health consultant Specialist in Weight loss, Weigh

Homoe Dr. M. Sharif Homoe Dr. M. Sharif
Tariq Rood Sheikhupura
Sheikhupura

Derma Pride Derma Pride
23km
Sheikhupura, 39040

We are manufacturer of Dermatology & Cosmetology Skin Care products.

Rally Of Cosmetics Rally Of Cosmetics
Main Bazar Sharaqpur
Sheikhupura, 39460

Mubeen Akram Mubeen Akram
Sheikhupura

born to serve ,living for humanity

Kidney Stone Center Sheikhupura Kidney Stone Center Sheikhupura
Khalid Road
Sheikhupura, 39350

Kidney Stone Center in Sheikhupura is established @Ahmad Hospital. Lithotripsy facility is available