ساڈا سوھنا پنجاب.

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from ساڈا سوھنا پنجاب., Landmark & historical place, Sialkot.

13/11/2023

پنجاب کے کسی دیہات کی سرد رات میں
جب مکمل خاموشی چھائی ہوتی ہے

اور موذن کی دھیمے لہجے میں دی گئی آزان کی آواز
اردگرد کے سناٹے میں گونجنے لگتی ہے

تو ایسا لگتا ہے کہ یہی لمحات زندگی ہیں
اور ان پرسکون لمحات کا کوئی متبادل نہیں

اس سکون کو محسوس کیجیے۔۔!!!!💛💚🤲

31/08/2023
Photos from ‎ساڈا سوھنا پنجاب.‎'s post 07/05/2023

پیج کے ممبر جناب مبین اشرف نے یہ خوبصورت تصاویر بھیجیں ہیں۔
لوکیشن: 128sb سرگودھا

Photos from ‎ساڈا سوھنا پنجاب.‎'s post 07/05/2023

پیج کے ممبر جناب مبین اشرف نے یہ خوبصورت تصاویر بھیجیں ہیں۔
لوکیشن: 128sb سرگودھا

28/03/2023

*🇵🇰 آج کا کیلینڈر🌤*
🗓️ *28 مارچ 2023ء*
*🗓️ 06 رمضان 1444ھ*
*🌄بروز منگل Tuesday*

*♥️ایک مسلم کیسا ہو ؟؟*

*رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:’’اصل مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ (کی برائی) سے دوسرے مسلمان محفوظ ہوں۔اور اصل مومن وہ ہے جس سے لوگوں کو اپنی جان ومال کے بارے میں کوئی خطرہ نہ ہو*

*📗سنن نسائی 4998*

Photos from ‎ساڈا سوھنا پنجاب.‎'s post 26/03/2023

"کسان دا دُکھ"

کنکاں لمبیاں ہوئیاں نیں
ساہواں سُکیاں ہوئیاں نیں

ظالم تیز ہواواں نیں
بانہواں ٹُنگیاں ہوئیاں نیں

پیلی دے ہَر بَنے تے
سوچاں وِچھیاں ہوئیاں نیں

بدل گَجی جاندا اے
اکھاں گِلیاں ہوئیاں نیں

دانے گھر وِچ آنے نیں
آساں لگیاں ہوئیاں نیں

اودھر تے انجوائے ہے
ایدھر تنگیاں ہوئیاں نیں

یار حکیما ! پِنڈا ویکھ
چَھمکاں وَجیاں ہوئیاں نیں

25/03/2023

*🇵🇰 آج کا کیلینڈر🌤*
🗓️ *26 مارچ 2023ء*
*🗓️ 04 رمضان 1444ھ*
*🌄بروز اتوار Sunday*

*♥️ روزہ کی رخصت !!*

*انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،نبیﷺ نے فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ نے مسافر کو آدھی نماز اور روزہ معاف کر دیا ہے۔اور (اسی طرح) حاملہ اور دودھ پلانے والی عورت کو بھی۔‘‘*

*📗سنن نسائی حدیث نمبر 2276*

*یہ لوگ ان روزوں کے بدلے میں رمضان کے علاوہ کسی اور مہینے میں یہ روزہ رکھیں گے یہی حکم حیض اور نفاس (زچگی) والی عورت کے لئے ہے*

25/03/2023

*🇵🇰 آج کا کیلینڈر🌤*
🗓️ *25 مارچ 2023ء*
*🗓️ 03 رمضان 1444ھ*
*🌄بروز ہفتہ Saturday*

*♥️حالت روزہ میں گناہ ⚠️*

*ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ کتنے ہی روزہ دار ہیں جنہیں اپنے روزہ سے صرف پیاس حاصل ہوتی ہے اور کتنے ہی قیام کرنے والے ہیں جنہیں اپنے قیام سے جاگنے کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوتا ۔‘‘*

*📗مشکوة المصابیح حدیث نمبر 2014*

23/03/2023

*🇵🇰 آج کا کیلینڈر🌤*
🗓️ *24 مارچ 2023ء*
*🗓️ 02 رمضان 1444ھ*
*🌄بروز جمعہ Friday*

*♥️روزہ میں کوئی گالی دے تو ؟*

*نبی صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم نے فرمایا روزہ (جہنم سے) ڈھال ہے۔جب تم میں سے کوئی کسی دن روزے سے ہو تو وہ فحش گوئی نہ کرے ، نہ جہالت والا کوئی کام کرے ، اگر کوئی شخص اس سے گالی گلوچ یا لڑائی جھگڑا ( کرنا ) چاہے تو وہ کہے : میں روزہ دار ہوں ، میں روزہ دار ہوں ۔‘‘*

*📗صحیح مسلم حدیث نمبر 2703*
*📗مشکوٰة المصابیح 1959*

22/03/2023

*🇵🇰 آج کا کیلینڈر🌤*
🗓️ *23 مارچ 2023ء*
*🗓️ 01 رمضان 1444ھ*
*🌄بروز جمعرات Thursday*

*♥️ماہ رمضان !!*

*ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے،رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’تمہارے پاس ایک بابرکت مہینہ رمضان آچکا ہے،اللہ تعالیٰ نے تم پر اس مہینے کے روزے فرض قرار دیے ہیں۔اس میں آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں،جہنم کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں اور سرکش شیاطین کو طوق پہنا دیے جاتے ہیں۔اس میں ایک رات ہے جو ہزار ماہ سے بہتر ہے۔جو اس رات کی نیکی (عبادت) سے محروم رہا،وہ حقیقتاً محروم شخص ہے۔*

*📗مشکوٰة المصابیح حدیث نمبر 1962*

09/02/2023

💝

Photos from ‎ساڈا سوھنا پنجاب.‎'s post 04/02/2023

یہاں اُلجھے اُلجھے رُوپ بہت
پر اصلی کم، بہرُوپ بہت
اس پیڑ کے نیچے کیا رُکنا
جہاں سایہ کم ہو، دُھوپ بہت
چل اِنشاؔ اپنے گاؤں میں
بیٹھیں گے سُکھ کی چھاؤں میں

01/02/2023

آمین یا رب العالمین۔ 🤲
شئیر کریں تاکہ سب اس دعا میں شامل ہو جائیں

30/01/2023

پٹرول مہنگا ہونے کے بعد یہ حالات ہو گئے ہیں

10/01/2023

اگر ہماری 70 فیصد آبادی دیہات میں نہ ہوتی تو سوچیں آج راشن کا کتنا بڑا مسئلہ ہوتا۔
گاٶں کے تقریبا 70 فیصد لوگوں کے پاس 10 یا 20 من پرانی گندم پڑی رھتی ہے اور نئی گندم آنے تک ان کو آٹے کیلیے زلیل و خوار بھی نہیں ھونا پڑتا نہ ھی سستے مہنگے کی کوی فکر بھی ھوتی ھے
گھر میں ایک دو گائے بھینس بھیڑ بکریاں چند مرغیاں ہیں۔ کماد کے سیزن میں گڑ شکر بھی اپنی بنا کے رکھ لیتے ھیں ھر قسم کی اپنے استعمال کی سبزیاں بھی خود کاشت کرتے ھیں چند ایک پھلوں کے درخت بھی انکے اپنے سیزن کے پھل بھی انہیں گھر میں مل جاتے ھیں
گھی، مکھن، دہی، انڈے کے ساتھ روٹی کھا رہے ہیں بلکہ شہر والوں کو بھی بھیج رہے ہیں الحمداللہ
ورنہ ان کا بوجھ بھی شامل ہو جاتا تو کیا ہوتا۔ شہر کے شہری بابو لوگ پھر بھی انہیں پینڈو کہہ کر ان کا مزاق اڑاتے ہیں۔ گاوں کے لوگوں سے زیادہ امیر کبیر اور خوشحال کوی نہیں
چارپای پر سو کر کھانے والے شہر میں بھی خوار اور گاوں میں بھی بیزار ھمہارے بزرگ کہا کرتے تھے
جیندے گھر دے دانے اوندے کملے وی سیانے

24/12/2022

یوں دی ہمیں آزادی کہ دنیا ہوئی حیران۔
اے قائد اعظم تیرا احسان ہے، تیرا احسان۔

Photos from ‎ساڈا سوھنا پنجاب.‎'s post 02/12/2022

پنڈ دیاں گلیاں او یار پرانے
او دن نیں ہن مڑ کے اونے 💔

02/12/2022

صبح بخیر 💗

30/11/2022

Boys talent 😁

30/11/2022

گاؤں

Photos from ‎ساڈا سوھنا پنجاب.‎'s post 28/11/2022

08/11/2022

کبھی اے مسلم نوجواں تدبر بھی کیا تو نے
وہ کیا گردوں تھا تو ھے جس کا ٹوٹا ھوا تارہ
گنوا دی ہم نے اسلاف سے جو میراث پائی تھی
ثریا سے زمین پر آسماں نے ہم کو دے مارا

30/10/2022

گاوں میں شام کا ایک خوبصورت منظر 😍

30/09/2022

ہیکر کی طرف سے پاکستانی عوام کے لیے پیغام 😁🫣

26/08/2022

ملک بھر کی تمام فلاحِ تنظیموں کو بحال کر دیا گیا، آگے بڑھ کر اپنا حصہ ڈال کر سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد کریں
آپ کی طرف سے ایک روپیہ کی امداد بھی اس وقت بہت زیادہ ہیں، آگے بڑھیں اور مستحق لوگوں کی مدد یقینی بنانے،

سیلاب سے جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقے تونسہ، راجن پور،جام پور،
ڈی جی خان ، فاضل پور اور متصل علاقوں میں غریب عوام کی مکان، فصلیں ،مال مویشی اور دیگر گھریلو سامان سیلاب میں بہے گئے ہیں۔ لوگ بے سرو سامان اپنے اہل خانہ کے ہمراہ بھوکے پیاسے مدد کے منتظر ہیں۔ آپ بھی اپنا حصہ ڈالیں اور اپنے حلقہ احباب سے بھی درخواست کریں۔
ہم مستحقین کیلئے ٹینٹ،خوراک دودھ ،پانی اور دوائیاں جمع کر کے تقسیم کر رہے ہیں۔
معصوم جانوں کو بچانے میں ہماری تنظیم کا ساتھ دیں۔جزاک اللہ

Shoukat Ali
Helping hands organization
Account Title: shoukat Ali
Bank: ABL, 0379 Aziz shaheed road Sialkot cantt
Account no. 0379 0010 0473 8762 0016
Easypaisa: 03137997133

24/08/2022

اشفاق احمد کہتے ہیں کہ میری بیوی (بانو قدسیہ) یونیورسٹی میں پڑھاتی تھی، میں ہر روز گاڑی میں اسے چھوڑنے یونیورسٹی جاتا، یونیورسٹی کے گیٹ پر پہنچ کر گاڑی سے اترتا اور دوسری طرف سے آکر دروازہ کھولتا، میری بیوی (بانو قدسیہ ) اترتی اور سہیلیوں کے ساتھ یونیورسٹی کے گیٹ سے اندر داخل ہو جاتی۔ پھر چھٹی کے ٹائم دوبارہ بیوی (بانو قدسیہ ) کو لینے آتا اور اسے گاڑی میں بٹھا کر واپس گھر لے آتا۔ میری بیوی کی سہیلیاں ہر روز یہ منظر دیکھتیں اور کہتیں کہ ان کے درمیان کتنی محبت اور چاہت ہے۔ وہ دعا کرتیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں بھی ایسا ہی شوہر دے۔
یہ پریکٹس ہر روز جاری رہتی، میں شاہی نوکر کی طرح دروازہ کھولتا اور میری بیوی شہزادی کی طرح اتر کر یونیورسٹی میں داخل ہوتی اور اس کی سہیلیاں حسرت بھری نظروں سے دیکھ کر اپنے لیۓ بھی ایسے ہی خاوند کی دعائیں کرتیں۔
وہ لکھتے ہیں کہ درحقیقت ہمارے درمیان کوئی ایسی ویسی محبت نہیں تھی، دراصل ہماری گاڑی کا دروازہ خراب تھا جو اندر سے نہیں کھلتا تھا اس لئے مجھے اتر کر باہر سے کھولنا پڑتا تھا۔..☺️❤️😂

14/08/2022

ہم تو مٹ جائیں گے اے ارض-وطن ...
تجھ کو زندہ رہنا ہے قیامت کی سحر ہونے تک..
پاکستان زندہ باد 🇵🇰🇵🇰🇵🇰

13/08/2022

یوں دی ہمیں آزادی کہ دنیا ہوئی حیران
اے قائد اعظم تیرا احسان ہے احسان

11/08/2022

ہمارے بڑے بزرگوں نے ہمیشہ ہمیں مقامی زبان میں یاد دلایا کرتے تھے اس کی تفصیل ۔۔۔۔۔دیسی مہینوں کا تعارف اور وجہ تسمیہ

1- چیت/چیتر (بہار کا موسم)
2- بیساکھ/ویساکھ/وسیوک (گرم سرد، ملا جلا)
3- جیٹھ (گرم اور لُو چلنے کا مہینہ)
4- ہاڑ/اساڑھ/آؤڑ (گرم مرطوب، مون سون کا آغاز)
5- ساون/ساؤن/وأسا (حبس زدہ، گرم، مکمل مون سون)
6۔ بھادوں/بھادروں/بھادری (معتدل، ہلکی مون سون بارشیں)
7- اسُو/اسوج/آسی (معتدل)
8- کاتک/کَتا/کاتئے (ہلکی سردی)
9۔ مگھر/منگر (سرد)
10۔ پوہ (سخت سردی)
11- ماگھ/مانہہ/کُؤنزلہ (سخت سردی، دھند)
12- پھاگن/پھگن/اربشہ (کم سردی، سرد خشک ہوائیں، بہار کی آمد)

برِصغیر پاک و ہند کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس خطے کا دیسی کیلنڈر دنیا کے چند قدیم ترین کیلنڈرز میں سے ایک ہے۔ اس قدیمی کیلنڈر کا اغاز 100 سال قبل مسیح میں ہوا۔ اس کیلنڈر کا اصل نام بکرمی کیلنڈر ہے، جبکہ پنجابی کیلنڈر، دیسی کیلنڈر، اور جنتری کے ناموں سے بھی جانا جاتا ہے۔

بکرمی کیلنڈر کا آغاز 100 قبل مسیح میں اُس وقت کے ہندوستان کے ایک بادشاہ "راجہ بِکرَم اجیت” کے دور میں ہوا۔ راجہ بکرم کے نام سے یہ بکرمی سال مشہور ہوا۔ اس شمسی تقویم میں سال "چیت” کے مہینے سے شروع ہوتا ہے۔

تین سو پینسٹھ (365 ) دنوں کے اس کیلینڈر کے 9 مہینے تیس (30) تیس دنوں کے ہوتے ہیں، اور ایک مہینا وساکھ اکتیس (31) دن کا ہوتا ہے، اور دو مہینے جیٹھ اور ہاڑ بتیس (32) بتیس دن کے ہوتے ہیں۔

1: 14 جنوری۔۔۔ یکم ماگھ
2: 13 فروری۔۔۔ یکم پھاگن
3: 14 مارچ۔۔۔ یکم چیت
4: 14 اپریل۔۔۔ یکم بیساکھ
5: 14 مئی۔۔۔ یکم جیٹھ
6: 15 جون۔۔۔ یکم ہاڑ
7: 17 جولائی۔۔۔ یکم ساون
8: 16 اگست۔۔۔ یکم بھادروں
9 : 16 ستمبر۔۔۔ یکم اسوج
10: 17 اکتوبر۔۔۔ یکم کاتک
11: 16 نومبر۔۔۔ یکم مگھر
12: 16 دسمبر۔۔۔ یکم پوہ

بکرمی کیلنڈر (پنجابی دیسی کیلنڈر) میں ایک دن کے آٹھ پہر ہوتے ہیں، ایک پہر جدید گھڑی کے مطابق تین گھنٹوں کا ہوتا ہے.
ان پہروں کے نام یہ ہیں۔۔۔

1۔ دھمی/نور پیر دا ویلا:
صبح 6 بجے سے 9 بجے تک کا وقت

2۔ دوپہر/چھاہ ویلا:
صبح کے 9 بچے سے دوپہر 12 بجے تک کا وقت

3۔ پیشی ویلا: دوپہر 12 سے سہ پہر 3 بجے تک کا وقت

4۔ دیگر/ڈیگر ویلا:
سہ پہر 3 بجے سے شام 6 بجے تک کا وقت

5۔ نماشاں/شاماں ویلا:
شام 6 بجے سے لے کر رات 9 بجے تک کا وقت

6۔ کفتاں ویلا:
رات 9۔بجے سے رات 12 بجے تک کا وقت

7۔ ادھ رات ویلا:
رات 12 بجے سے سحر کے 3 بجے تک کا وقت

8۔ سرگی/اسور ویلا:
صبح کے 3 بجے سے صبح 6 بجے تک کا وقت

لفظ "ویلا” وقت کے معنوں میں برصغیر کی کئی زبانوں میں بولا جاتا ہے.

Want your organization to be the top-listed Government Service in Sialkot?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

پنجاب کے کسی دیہات کی سرد رات میںجب مکمل خاموشی چھائی ہوتی ہےاور موذن کی دھیمے لہجے میں دی گئی آزان کی آوازاردگرد کے سنا...
پٹرول مہنگا ہونے کے بعد یہ حالات ہو گئے ہیں
Travel on motorway Raining #reelsvideo #reelsviral #ساہی #sahi #followmeplease
گاؤں
ہیکر کی طرف سے پاکستانی عوام کے لیے پیغام 😁🫣
Kabhi Jo badal basrse. Whatsapp status. Nice view. Raining
لوہار ہائی کوٹ ⚖️ 😁🤣#ساڈا_سوھنا_پنجاب
صبح الخیر ❤️مارننگ واک 🏃
Stupid Fails 😂
New Movie Nasir Chinyoti & Zafri Khan & Ammy Virk   Aaja Mexico Challiye | Official Trailer  Releasing 25th Feb 2022
دھند
نوکریوں کے لئے انٹریو شروع ہو گئے ہیں۔ 😁😜#اچھا_سوری

Telephone

Website

Address

Sialkot

Other Sialkot government services (show all)
Sialkot, Cantt Sialkot, Cantt
Sialkot. City
Sialkot, SIALKOT.CITY

snapchat.com/add/chawaisofficial

RjPhotography RjPhotography
Sialkot

it's just About My Photography and if You like My Photography then You should To like and Give your opinion through comments.

Quttab rent a car Quttab rent a car
Sialkot, 0000

Quttab rent A car

TIDD Community TIDD Community
Tidd Head Quarters
Sialkot, 51310

A home for all TIDDs, A noble place for humanity, A place where anyone can come any time for justice

Pind Gunna Kalan Pind Gunna Kalan
Sialkot
Sialkot, 51310

Gurdwara Babe di ber Sialkot Gurdwara Babe di ber Sialkot
Mohalla Babe Di Ber, Nekapura
Sialkot

Yaqoob Street,Model Towm,Sialkot,Pakistan Yaqoob Street,Model Towm,Sialkot,Pakistan
Near ALI UL HAQ Road Model Town
Sialkot, 51310

ITS REALY A AWSOME PLACE TO VISIT. IF U COME i am 1-% SURE U LIKE IT

Sialkot International Airport Sambrial سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ سمبڑیال Sialkot International Airport Sambrial سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ سمبڑیال
Sialkot, 51070

Sialkot International Airport Sambrial سیالکوٹ انٹر نیشنل ائیرپورٹ سمبڑ?

Fully crazy Fully crazy
Sialkot
Sialkot, 0523612385

Ashu's handmade accessories Ashu's handmade accessories
Home
Sialkot, 1111

Raja harpal pind Raja harpal pind
P. O BOX VILLAGE RAJA HARPAL TEHSIL AND DISTRICT SIALKOT
Sialkot, 5400

Raja harpal village is located in sialkot city of Pakistan..