WARSI TRUST UK
Nearby non profit organisations
U-Turn Project
Pune
India+Pakistan
Bratislava
Supporting a local village hospital overseas and helps in the education expenses of needy children.
میرا دین عنبرِ وارثی بخدا ہے عشقِ محمدی
میرا ذکر و فکر ہے بس یہی صَلّوا عَلَيْهِ وَآلِهِ
سابق چئرمین وارثی ٹرسٹ یُوکے، وائس چئیرمین جامع مسجد قبا مانچسٹر راجہ قیصر محمود وارثی کی نماز جنازہ اور آخری آرام گاہ پر چئرمین وارثی ٹرسٹ یوکے قاری ذوالفقار علی وارثی (سلاؤ) ، وائس چئیرمین محمد اشفاق وارثی (ایشٹن)، جنرل سیکرٹری افتخار ملک وارثی (برمینگھم)، راجہ محمد یوسف وارثی (ریڈنگ) شاہد محمود وارثی (ریڈنگ) ،حاجی نذیر وارثی (مانچسٹر) محمد شہزاد وارثی (ڈیوزبری)، شیخ جاوید وارثی (بریڈ فورڈ) سمیت بڑی تعداد میں یوکے بھر سے وارثی برادران نے شرکت کی اور دعائے مغفرت فرمائی۔
اللہ تعالیٰ اپنے حبیب پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے وسیلے اور عالم پناہ وارث پاک رحمۃ اللہ علیہ کے صدقے مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین
آہ ایک اور عاشق چل بسا ۔۔۔۔ انا للہ و انا الیہ راجعون°
وارثی ٹرسٹ یوکے کے سابق چئیرمین راجہ قیصر محمود وارثی آج مانچسٹر یوکے مین اس دنیائے فانی سے راہیِ عدم ہوئے ۔ مرحوم انتہائی ملنسار، شفیق اور اعلیٰ اخلاق کے مالک تھے۔ وارثی ٹرسٹ کے سربراہ کی حیثیت سے انہوں ایک طویل مدت خدمات سر انجام دیں۔ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ اپنے حبیب کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وسیلہ جلیلہ اور وارث پاک کے صدقے مرحوم کی مغفرت فرما کر جنت الفردوس میں اعلیٰ درجات عطا فرمائے۔ آمین
عالمِ اسلام کے عظیم روحانی پیشوا، وجودِ سوزوگداز، سرتاج ُالفقراء مرشدی حضور قبلہ الحاج قاضی فقیر عزت شاہ وارثی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔
آپ کی روحانی، دینوی و دنیاوی اور علمی و مذہبی خدمات اپنی مثال آپ ہیں۔ آپ کی شخصیت لاثانی اور کردار بے مثال تھا۔ زندگی کا کوئی گوشہ ایسا نہیں جہاں آپ کی خدمات کا اعتراف نہ کیا گیا ہو۔ جن میں مدارس، سکول، ڈسپنسریز، سلائی سکول اور فلاحی ادارے نمایاں ہیں۔ جو آج بھی اپنی پوری آب و تاب سے اپنی اپنی روشنی پھیلا رہے ہیں۔ آپ کی شخصیت اور خدمات کو دیکھتے ہوئے جنرل ضیاء الحق اور پیر کرم شاہ صاحب الازہری نے ذاتی درخواست کر کے آپ کو اسلامی نظریاتی کونسل میں منتخب کیا۔ جہاں آپ کے مختلف موضوعات پر خطابات ہوئے۔ جن میں تصوف کا عنوان زیادہ نمایاں ہے۔ آپ تشہیر اور اخبارات میں آنا پسند نہیں فرماتے تھے۔ لیکن ایک گمنام سپاہی کی طرح زندگی کے ہر میدان میں اپنی خدمات ضرور پیش کیں۔
آپ اکثر فرماتے کہ "میں روایتی پیروں کی طرح نہیں ہوں، میں تو تصوف کی دولت لے کر بیٹھا ہوں، لوگوں کی خدمت کر رہا ہوں۔ میں فقیر ہوں جسے محبت کا درس ملا ہے اور یہ درس آگے دے رہا ہوں۔۔"
آپ 7 ستمبر 2004ء کو 79 برس کی عمر میں سحری کے وقت عبادت کرتے ہوئے سجدہ کی حالت میں اس دارِ فانی سے کوچ فرما گئے۔ آپ کا عرس مبارک ہر سال 7،8،9 ستمبر کو گوجر خان ضلع راولپنڈی کے نواح میں آپ کے مزار پُرانوار پر عقیدت و احترام سے منایا جاتا ہے۔
(ناصر علی وارثی کی وال سے کاپی شدہ)
آستانہ عالیہ چھپر شریف عرس مبارک کی تقریبات مبارک ۔
اللہ ہم سب کو وارث پاک کے دامن سے وابستہ و پیوستہ رکھے۔
الحمد للہ ، آستانہ عالیہ چھپر شریف کی مسجد کے صحن کا کام آخری مراحل میں ہے۔ جن جن بھائیوں بہنوں نے اس کی تعمیر میں حصہ ڈالا ہے اللہ ان سب کو دونوں جہانوں میں بہتر اجر عطا کرے۔
وارثیہ ٹرسٹ آستانہ عالیہ چھپر شریف، اور وارثی ٹرسٹ یوکے آپ سب کے بے حد مشکور ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ سید العاشقین وارث پاک رحمۃاللہ علیہ کے صدقے آپ کی تمام ظاہری باطنی پریشانیاں، بیماریاں دور فرمائے اور جان و مال اور عزت و آبرو بے حد اضافہ فرمائے ۔ آمین
لبیک یا حسین
بسم اللہ الرحمن الرحیم °
عن زيد بن أرقم رضي اللہ عنه، أن رسول الله ﷺ قال لعلي و فاطمة و الحسن و الحسين رضي الله عنهم : أنا حرب لمن حاربتم، و سلم لمن سالمتم.
’’حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺ نے حضرت علی، حضرت فاطمہ، حضرت حسن اور حضرت حسین سلام اللہ علیہم سے فرمایا : جس سے تم لڑو گے میری بھی اس سے لڑائی ہو گی، اور جس سے تم صلح کرو گے میری بھی اس سے صلح ہو گی۔‘‘
1. ترمذی، الجامع الصحيح، 5 : 699، ابواب المناقب، رقم : 3870
2. ابن ماجه، السنن، 1 : 52، رقم : 145
3. ابن حبان، الصحيح، 15 : 434، رقم : 6977
(منھاج بکس)
محفلِ دعوتِ عالم پناہ حاجی حافظ سید وارث علی شاہ رحمۃاللہ علیہ (سلاؤ یوکے) 16/07/2023.
۔ انا للہ وإنا إلیہ راجعون °
۔ آج ایک سچا عاشقِ پنجتن پاک راہیِ عدم ٹھہرا۔
پہنچی وہیں پہ خاک جہاں کا خمیر تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اللّٰہ پاک کے حبیب صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے سچے عاشق اور الحاج فقیر عزت شاہ وارثی رحمۃ اللّٰہ علیہ کے قریبی دوست اور ہمارے بزرگ بابا غلام عباس چیمہ قادری آج صبح مدینہ منورہ میں خالق حقیقی سے جا ملے۔
وہیں جنت البقیع میں تدفین کی جائے گی۔
فقط اتنا ہی کہوں گا
"اپنے اپنے نصیب کی بات ہے"
برطانیہ میں بسنے والے تمام وارثی بھائیوں اور بہنوں کے لئے ایک پیغام
حُبِ نبی ہے مہر علی مہر علی ہے حُبِ نبی
لحمک لحمی جسمک جسمی ، فرق نہیں مابین پیا
________
21 رمضان المبارک
یومِ شہادتِ بابِ مدینۃ العلم مولائے کائنات امیر المومنین حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم ۔
. ** شبِ برات **
حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت بیان کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
أَتَانِي جِبْرِيْلُ فَقَالَ: هٰذِهِ اللَّيْلَةُ لَيْلَةُ النِّصْفِ مِنْ شَعْبَانَ وَ ِﷲِ فِيْهَا عُتَقَاءُ مِنَ النَّارِ بِعَدَدِ شُعُوْرِ غَنَمِ کَلْبٍ
’’جبریل علیہ السلام میرے پاس آئے اور مجھے کہا: (یا رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم!) یہ رات، پندرھویں شعبان کی رات ہے اور اس رات اللہ تعالیٰ قبیلہ کلب کی بکریوں کے بالوں کے برابر لوگوں کو جہنم کی آگ سے آزاد فرماتا ہے۔‘‘
(بيهقی، شعب الايمان،
19/02/2023 کو بریڈفورڈ سٹی میں رفاقت وارثی صاحب کی رہائش گاہ پر ہونے والی محفل دعوتِ عالم پناہ حاجی وارث پاک میں راجہ قیصر وارثی ، شاہد وارثی، ملک افتخار وارثی، قاری ذوالفقار وارثی، محمد اشفاق وارثی، شیخ جاوید وارثی، شہزاد وارثی، ظہور وارثی،محمود وارثی، نذیر وارثی اور دیگر کی شرکت.
محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ثنا خوانی، منقبت اور محبت و تعلیماتِ وارث پاک کے حوالے سے مختصر گفتگو کے بعد ختم شریف، درودِ تاج، شجرہ شریف اور سلام پڑھا گیا آخر میں قاری ذوالفقار علی وارثی نے پوری امتِ مسلمہ اور بالخصوص تمام وارثیوں کے لئے خیر و برکت کی دعا کی۔
بیدم میری قسمت میں سجدے ہیں اسی در کے
چُھوٹا ہے نہ چُھوٹے گا سنگِ درِ جانانہ
آستانہ عالیہ وارثیہ چھپر شریف تحصیل گوجرخان عظیم الشان سالانہ عرس مبارک 7،8،9 مارچ کو ہو رہا ہے۔ واث پاک کے تمام غلاموں سے گزارش ہے کہ وہ عرس شریف کی برکات حاصل کرنے کے لئے لنگر پاک اور دیگر انتظامات میں مالی حصہ ضرور ڈالیں۔ جس کے لئے یوکے میں بسنے والے وارثی بالخصوص اپنا حصہ 19/02/2023 سے پہلے پہلے وارثی ٹرسٹ یوکے کے اس اکاؤنٹ میں ڈال دیں تاکہ آپ کا حصہ وقت پر دربار شریف پہنچ جائے ۔
Warsi Trust UK
Barclays Bank
Sort code: 20-29-41 Acc: 50948276
اللہ تعالیٰ آپ کی ڈونیشن قبول کرے ، عالم پناہ وارث پاک کے صدقے تمام پریشانیوں سے نجات دے کر پر سکون کامیاب زندگیاں عطا فرمائے ۔ اور دین و دنیا اور آخرت کی بھلائیاں نصیب فرمائے ۔ آمین ثم آمین
آپ کی دعاؤں کا طالب
ذوالفقار علی وارثی
چئیرمین وارثی ٹرسٹ یوکے۔
Astana Alia Warsia Chhapar Sharif Tehsil Gujar Khan Grand Annual Urs Mubarak is happening on March 7, 8, 9.
All the ghulaman of Wasat Pak are requested to contribute financially in Langar Pak and other arrangements to get the blessings of Urs Sharif.
For those who live in UK should deposit their share in this account of Warsi Trust UK before 19/02/2023 so that your share reaches Darbar Sharif on time. Warsi Trust UK Barclays Bank Sort code: 20-29-41 Acc: 50948276.
May Allah Ta'ala accept your donation, give you a peaceful and successful life and bless you good in this world and the hereafter Ameen.
Kind regards
Zulfiqar Ali Warsi
Chairman Warsi Trust UK.
Click here to claim your Sponsored Listing.
Videos (show all)
Category
Contact the organisation
Website
Address
London
35-47 Bethnal Green Road
London, E16LA
The Irene Taylor Trust 'Music in Prisons is a registered charity delivering creative music projects throughout the UK to inspire and engage prisoners, ex-prisoners and people at ri...
20 John Islip Street
London, SW1P4RG
We are currently pausing activity on this page to focus our efforts on providing the best possible experience for our Members. You can stay connected by following our main Tate pag...
London
Together we will end homelessness The national charity for people experiencing homelessness
2 Redman Place
London, E201JQ
Relay For Life is the inspirational community-led event that celebrates life and honours those touched by cancer: http://bit.ly/Hrpdsk
1 Westfield Avenue
London, E201HZ
We are the UK Committee for UNICEF (UNICEF UK), a charity entirely funded by supporters, raising fun
18 Avonmore Road
London, W148RR
UK charity tackling the hidden reality of poverty in later life with advice, campaigns and grants.
Lithuania House, 2 Bessborough Gardens
London, SW1V2JE
UK Lithuanian Youth Association
One Embassy Gardens, 8 Viaduct Gardens
London, SW117BW
Whatever your illness, wherever you are, we’re here to support you and those close to you 💛
Rich Mix Building, 35-47 Bethnal Green Road, Shoreditch
London, E16LA
AFFORD is a charity evolving into a social enterprise to drive entrepreneurial agenda and capacity of the African Diaspora.
58 Bloomsbury Street
London, WC1B3QT
We are a charity passionate about saving playing fields in London so future generations can play spo
London
Sport Relief is a year-round celebration linked with major sport events and partnerships throughout the year! See you there!