PMML Gujrat Official
You may also like
ہماری سیاست خدمت انسانیت
سنو نیوز چینل پر گجرات شہر کے مسائل پر چوہدری سلیمان شوکت ایڈووکیٹ امیدوار حلقہ پی پی 31 مرکزی مسلم لیگ اظہارِ خیال کر رہے ہیں۔
پاکستان مرکزی مسلم لیگ ہماری سیاست خدمت انسانیت نظریہ پاکستان ہی بقاۓ پاکستان ہے Seith Ikram Raza PP_27 Vote 🗳️ & Support 🪑 Sarialmgir/Kharian #کھاریاں
پاکستان مرکزی مسلم لیگ این اے 64 کے امیدوار محمد سجاد ڈار کا کنجاہ کے مختلف علاقوں کا دورہ
کنجاہ سٹی میں عوامی رابطہ آفس کی جگہ کا انتخاب کیا، اور پاکستان مرکزی مسلم لیگ کنجاہ کے صدر حافظ تنویرالرحمن سے الیکشن کے حوالے سے مشاورت کی گئی،
شادیوال میں احسن مانگٹ سے ان کے دوستوں کے ہمراہ ملاقات ہوئی جس میں انھوں نے شادیوال سے بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا
کنجاہ کے چند معززین سے محلہ صحابہ چوک و تقوی مسجد کے لوگوں سے ملاقات ہوئی جس میں انھوں نے سجاد ڈار کی حمایت کا مکمل اعلان کیا
عشاء کے بعد گاؤں مچھیانہ میں لوگوں کو نبوی سیاست پر درس دیا
اس کے بعد مچھیانہ کی مشہور سماجی شخصیت غضنفر علی سلفی اور چوہدری قیصر محمود گجر سے ملاقات ہوئی
ناگڑیانوالہ گاؤں میں عمر دراز اور ان کے دوستوں سے ملاقات ہوئی جس میں چند دن کے اندر ناگریانوالہ میں جلسہ عام کی پلاننگ کی گئی
پاک سرزمین پارٹی کھاریاں کے نائب صدر نے اپنی کابینہ سمیت مرکزی مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا
گجراتیوں کے مسائل!!!!
گجرا ت اس وقت مختلف مسائل سے بھرا پڑا ہے۔ عوام اگر کھانا کھانا چاہے تو گیس نہیں۔
اگر پانی پینا چاہے تو صاف پانی میسر نہیں۔
اگر باہر سے کھانا پانی لینے جانے کی ہمت کریں تو سڑکیں کسی جنگی علاقے کے مناظر پیش کرتی ہیں۔
بارش ہو جائے تو گجرات ڈیم کے نام سے ایک نیا ڈیم شہر کے بیچوں بیچ بن جاتا ہے جس میں سے تیر کر یا کشتی کے ذریعے تو نکلا جا سکتا ہے بائک یا گاڑی پر کسی کا باپ بھی نہیں نکل سکتا۔ وسطی شہر تو بارش کے بغیر ہی کسی نہر کا منظر پیش کرتا ہے۔
سیوریج کا پانی سیوریج کے بجائے گلی کے عین درمیان میں کسی بدمعاش کی طرح بہہ رہا ہوتا ہے اور گجراتی بیچارہ شریف لڑکی کی طرح اپنا پلو بچا کر گلی کی سائیڈ پر دیواروں اور تھڑوں کا سہارا لیتے ہوئے اپنا راستہ ناپتا ہے۔
یونیورسٹی کی صورت میں اعلی تعلیم یافتہ افراد تو پیدا کر دیے ہم نے۔ لیکن ان کو دینے کے لیے آ جا کے جوتوں یا پنکھوں کی انڈسٹری ہے بس۔
حالانکہ گجرات جی ٹی روڈ کو دونوں اطراف سے گھیرے ہوئے ہے۔ یہ تو انڈسٹریل ہب بن سکتا ہے۔
ان شاء اللہ عزوجل گرمیاں آئیں گی تو بجلی کے ٹرانسفارمر جلنے کی آواز ایک سریلی "ٹھاہ" کے ساتھ کانوں میں رس گھولے گی۔ اور پھر گجراتیوں کو اڑتالیس اڑتالیس گھنٹے سڑک پر کھڑے ہو کر اپنی قمیض سے ہی خود کو ہوا دینی پڑے گی۔
علاج معالجہ کے نام پر سب گجرات والوں کو پتہ ہے کہ ڈاکٹرز ہسپتال یا اکرام کے ہسپتال کا رخ کرنا ہے سرکاری ہسپتال سے تو سب کو معلوم ہے علاج نہیں کروانا۔
یہ تو تھے چند مسائل جن کا اہل گجرات کو سامنا ہے اور ان کا کوئی بھی گجرات شہر کا رہائشی انکار نہیں کر سکتا۔
اب مجھے کیسے ان مسائل کا پتہ چلا۔ تو جواب ہے کہ میں گجرات کا ایک پڑھا لکھا لیکن عام طبقے کا رہائشی ہوں۔ میں ان مسائل سے روزانہ دوچار ہوتا ہوں۔
میرا گجرات والوں سے یہ سوال ہے کہ ان مسائل کا اندازہ سال ہا سال سے حکومت کرنے والوں کو کیوں نہیں ہو سکا۔
تواس کی وجہ ہے کہ حکومت کرنے والے عام طبقے سے نہیں ہیں۔
ان کو گیس، بجلی، تعلیم، سڑک، روزگار، سفر یا علاج معالجہ میں ہماری طرح ذلیل نہیں ہونا پڑتا۔ ان کے پاس تو وسائل کی فراوانی ہے۔
یہ مسائل تو مجھے یا آپ کو یا ایک عام شہری کو پیش ہیں۔
تو جب کسی حکومتی نمائندے کو ہمارے مسائل کا پتہ ہی نہیں توہمارے غم کا مداوا کیسے کریں گے۔
الحمد للہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی صورت میں اللہ نے گجرات کو ایسی سیاسی جماعت سے نوازا ہے کہ جس کے قومی اور صوبائی امیدواروں سے لے کر عام کارکنان تک عوام کے ان مسائل کو سمجھتے ہیں اور حکومت میں ہونے کے بغیر ہی عوام کا درد بٹانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔
کہیں صبح شام کے دسترخوان لگ رہے ہیں کہیں مہنگائی سے ماری عوام کے لیے سستے بازار لگا رہے ہیں ۔ کہیں علاج کے لیے فری میڈیکل کیمپ لگا رہے ہیں اور کہیں کھانے کی فراہمی کے لیے سستے تندور اور ہوٹل لگا رہے ہیں۔
تو عزیزان گجرات! اس جماعت کا ساتھ لازم پکڑیں یہی جماعت اپ کے مسائل کا حل ہے آپ کے اندھیرے کا اجالا ہے
اپ کے زخم کا مرہم ہے آپ کے دکھ درد کا مداوا ہے۔ ان شاء اللہ۔
اس مرتبہ ہر گجراتی عہد کرے کہ ووٹ صرف کرسی کا ہو گا۔
حسنین آصف بٹ
واللہ کیا لوگ ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔❣️
ہے کسی کے پاس ایسا امیدوار تو لاؤ۔۔۔۔۔۔!!
یہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے لاہور سے NA119 کے امیدوار ہیں اور اپنے حلقے میں الیکشن کمپین چلا رہے ہیں لیکن انکی باتیں سنیں تو آپکو اندازہ ہوگا کہ اس اللہ کے بندے کو اپنے ووٹ کی اتنی فکر نہیں ہوگی جتنی عوام کی اصلاح کی فکر ہے۔
اب فیصلہ عوام کا ہے کہ ہم نے پھر سے وہ ہی پرانے چلے ہوئے کارتوس چلانے ہیں یاکہ اس طرح کی قیادت لانی ہے جو اپنی اصلاح کے ساتھ ساتھ ہماری بھی اصلاح کرے۔
باقی رہی بات کوئی اگر کہے کے یہ تو پھر اصلاح ہی کریں گے علاقے کے کام سے یہ واقف نہیں ہوں گے۔
تو میں اپکو بتلاتا چلوں کہ اگر اس اللہ کے بندے سے آپ بلوچستان اور سندھ جیسے علاقوں کے مسائل بھی پوچھیں تو یہ آپکو بتلائیں گے یہ تو پھر انکا اپنا حلقہ ہے باقی امیدواروں سے مسائل بھی زیادہ بہتر جانتے ہوں گے اور انکا حل بی باقیوں سے بہتر جانتے ہوں گے۔ ان شاءاللہ
جس شخص نے اپنی ساری زندگی ہی خدمت انسانیت کے نام کر دی ہو اس شخص سے زیادہ عوام کی خدمت کو کون جانتا ہوگا۔۔۔؟
ابراہیم بشیر
مجھے کیوں فخر ناں ہو، مجھے کیوں اعتماد ناں ہو؟
میری سپورٹ اس جماعت کے لیئے مخصوص ہے، میرا ووٹ اس جماعت کے لیئے وقف ہے
جس نے مہنگائی اور بے روز گاری سے متاثرہ، پریشان حال عوام کے ساتھ مل کر ناصرف پرامن احتجاج بھی کیا، بلکہ سہولت بازار کا اہتمام کرکے عوام کو مارکیٹ سے نہایت کم نرخ میں ضروری اشیاء خوردونوش آٹا چینی نمک گھی تیل چاول دالیں وغیرہ کی فراہمی ممکن بنائی، سستی سبزی اسٹال کا انتظام کرکے غلہ منڈی کے ریٹس پر پیاز آلو دھنیہ پودینہ مرچ ادرک لہسن اور دیگر سبزیاں کی فراہمی ممکن بنائی، تندور کا انتظام فرما کر سستی ترین روٹی مہیا کرنے کا انتظام کیا، تسلسل سے فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کے ساتھ معیاری علاج معالجہ کی سہولیات پہنچانے کے لیئے مستقل ہسپتالوں کا قیام اور معیاری تعلیم کے لیئے اسکولوں کا انتظام، جب بھی کوئی قدرتی آفت آئی زلزلہ یا سیلاب سب سے آگے جماعت کے بھائی، متاثرہ عوام کو ریلیف پہنچانے میں بلا تاخیر متحرک نظر آئے
پھر جب میں دیکھتا ہوں کہ ایک علاقائی مسئول سے لیکر اعلی قیادت تک سبھی بھائی ہمارے اپنے ہی طبقہ سے ہیں، انکے مکان ہمارے جیسے، انکی گاڑیاں ہماری جیسی، ان کے بچے انہیں اسکولوں میں پڑھتے ہیں جہاں ہمارے، یہ علاج معالجہ کے لیئے انہیں ہسپتالوں میں جاتے ہیں جہاں ہم جاتے ہیں، کوئی جاگیر دار نہیں، کوئی سرمایہ کار نہیں، کوئی وڈیرہ نہیں، کسی کے پاس سینکڑوں کنال زمین نہیں، کسی کے پاس دس دس فیکٹریاں نہیں، ہماری طرح چھوٹے چھوٹے کاروبار کرتے ہیں، نوکریاں کرتے ہیں
تو پھر سمجھتا ہوں کہ یہ ہی لوگ ہیں، جو ہمارے بنیادی مسائل سمجھتے ہیں، اور یہی حل کرسکتے ہیں
تو پھر میں انہیں کو سپورٹ کیوں ناں کروں؟ میں انہیں کو ووٹ کیوں ناں دوں؟
میرا ووٹ کے لیئے
پاکستان کی خوشحالی کے لیئے
پاکستان کی خودمختاری کے لیئے
پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا آفیشل انسٹا گرام اکاؤنٹ فالو کریں
Pakistan Markazi Muslim League Gujrat (@pmmlgujrat) • Instagram photos and videos
ورکرز کنونشن
NA 64
11 جنوری بروز جمعرات
شام 5 بجے
بمقام:
مرکزی مسلم لیگ ہاؤس بالمقابل سائنس کالج جی ٹی روڈ گجرات
خصوصی آمد
محترم جناب احسان اللہ منصور صاحب
پاکستان مرکزی مسلم لیگ گجرات
پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے وفد کی گجرات پریس کلب کی نئی کابینہ سے ملاقات
گجرات پریس کلب کے نو منتخب صدر نوید شاہ صاحب اور نائب صدر رانا نذیر صاحب اور ان کی ٹیم کو خصوصی مبارکباد دی گئی
نئی کابینہ کو ہار پہنا کر ان کو مبارک دی گئی
وفد میں سر پرست اعلی پاکستان مرکزی مسلم لیگ و امیدوار برائے این اے 64 محمد سجاد ڈار ، چوردری سلیمان شوکت ایڈووکیٹ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی 31، ترجمان پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع گجرات ملک اظہر لطیف و دیگر عہدیداران شریک تھے
پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی طرف سے گجرات پریس کلب گجرات کے لیے پچاس ہزار روپے گرانٹ کا اعلان کیا گیا
سرائے عالمگیر شکریہ
مسلم یوتھ لیگ و مسلم سٹوڈنٹس لیگ پی پی 27 کے زیر اہتمام سیمینار کی تصویری جھلکیاں
پاکستان مرکزی مسلم لیگ NA64 کے امیدوار محمد سجاد ڈار کی حلقہ کے معززین سے ملاقاتیں
پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ NA 64 محمد سجاد ڈار کی گجرات کی ممتاز کاروباری شخصیت مہر آصف سے ملاقات
الیکشن میں بھرپور حمایت کا اعلان
امیدوار برائے قومی اسمبلی NA64 محمد سجاد ڈار اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی PP31 سلیمان شوکت ایڈووکیٹ کی ڈاکٹر جمیل صاحب کی والدہ وفات پر اہل خانہ سے اظہار تعزیت
امیدوار برائے قومی اسمبلی NA64 محمد سجاد ڈار اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی PP31 سلیمان شوکت ایڈووکیٹ کی ملک بلال کے چچا کی وفات پر اہل خانہ سے اظہار تعزیت
پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے وفد کی گجرات پریس کلب کی نئی کابینہ سے ملاقات
گجرات پریس کلب کے نو منتخب صدر نوید شاہ صاحب اور نائب صدر رانا نذیر صاحب اور ان کی ٹیم کو خصوصی مبارکباد دی گئی
نئی کابینہ کو ہار پہنا کر ان کو مبارک دی گئی
وفد میں سر پرست اعلی پاکستان مرکزی مسلم لیگ و امیدوار برائے این اے 64 محمد سجاد ڈار ، چوردری سلیمان شوکت ایڈووکیٹ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی 31، ترجمان پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع گجرات ملک اظہر لطیف و دیگر عہدیداران شریک تھے
پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی طرف سے گجرات پریس کلب گجرات کے لیے پچاس ہزار روپے گرانٹ کا اعلان کیا گیا
شکریہ سرائے عالمگیر ❤️
پاکستان مرکزی مسلم لیگ NA 64 کے امیدوار محمد سجاد ڈار کی ضلعی سیکرٹریٹ میں آمد
ورکرز کنونشن
7 جنوری
بروز اتوار شام 5 بجے
بمقام
نمرہ ایجوکیشن کمپلیکس کھاریاں نزد امبالہ بیکر کھاریاں
#کھاریاں
طلباء و یوتھ سیمینار
طلباء و یوتھ سیمینار
طلباء و یوتھ سیمینار
پاکستان مرکزی مسلم لیگ این اے 63 کے امیدوار برائے قومی اسمبلی اسد منور اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی PP30 چوہدری الیاس احمد وڑائچ کی گاؤں ٹھٹھہ موسی میں اپنے کارکن نعمت اللہ کے چچا کی وفات پر اہل خانہ سے اظہار تعزیت
پاکستان مرکزی مسلم لیگ NA64 کے امیدوار محمد سجاد ڈار اور PP31 کے امیدوار چوہدری سلیمان شوکت ایڈووکیٹ
PMML Gujrat Official ہماری سیاست خدمت انسانیت
پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے PP27 سرائے عالمگیر میں آج طلباء و یوتھ کا سیمنار ہونے جارہا ہے
آپ کو بھی شرکت کی دعوت ہے
پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی طرف سے NA63 کے امیدوار اسد منور بھٹی اور PP30 کے امیدوار چوہدری الیاس احمد وڑائچ ہوں گے
پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع گجرات کی الیکشن کمپین کی مختلف لوکل اخبارات میں نمایاں کوریج
پاکستان مرکزی مسلم لیگ NA65 کے امیدوار عبدالواجد ڈار اور پی پی 34 سے امیدوار چوہدری عدیل اشرف وڑائچ ہونگے
#محمد سجاد ڈار صاحب امیدوار برائے MNA حلقہ NA64 کی فرداً فرداً ملاقاتیں
Click here to claim your Sponsored Listing.
Videos (show all)
Category
Telephone
Website
Address
Gujrat
Gujrat
pti | phd in leadership & management | Ex Spokesperson,& Ex Special Assistant to prime minister of Pakistan on political Comms. | RT # endorsement
Gujrat , Punjab
Gujrat, 50700
This is the Official page of Pakistan Muslim League (Q) Gujrat.