PML-Q Gujrat
This is the Official page of Pakistan Muslim League (Q) Gujrat.
چوہدری سالک حسین صاحب کا نئ آنے والی حکومت کے حوالے سے کہنا کہ اربابِ اختیار کو اس حکومت کو انتہائی سنجیدگی سے لینا پڑے گا اور اس حوالے سے اپنے طور طریقے بھی بدلنے ہوں گے۔ وزارتیں صرف انہی کو دینی چاہیے جو اس حوالے سے تجربہ کار پروفیشنل ہیں۔ انہیں نتائج کی ضرورت ہے اور شاید یہ ان کے پاس آخری چانس ہے ۔
پاکستان کے پاس یہ پوٹینشل ہے کہ وہ تمام مسائل سے نکل سکتا ہے۔ صرف ہمیں مینجمنٹ کا مسئلہ ہے۔ اس حکومت کو ایک ایک قدم اور ایک ایک دن بہت پلان سے چلنا پڑے گا ۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں جناب ایاز صادق صاحب کو سپیکر اور جناب غلام مصطفیٰ شاہ کو ڈپٹی اسپیکر منتخب ہونے پر پاکستان مسلم لیگ کے سینئر نائب صدر چوہدری سالک حسین صاحب کی مبارکباد ۔
امید کرتے ہیں کہ ان کی سربراہی میں قومی اسمبلی پاکستان کی عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے بہتر قانون سازی کرتے ہوئے اپنی آئینی زمہ داریاں بہترین طریقے سے ادا کرے گی۔ بطور سپیکر اور ڈپٹی سپیکر ان کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں۔
پاور سیکٹر اور سرکلر ڈیبٹ کے حوالے سے چوہدری سالک حسین صاحب کی گفتگو
چوہدری سالک حسین صاحب کی قیادت پر گجرات کے عوام کا مکمل اعتماد ۔
انشاللہ گجرات کی ترقی کے لئے ہر قسم کی سیاسی و معاشی اقدامات کی توثیق کی جائے گی ۔
اس حوالے سے حلقے کے معززین اور دوستوں سے مشاورت
اِنَّ اللّٰهَ وَ مَلٰٓىٕكَتَهٗ یُصَلُّوْنَ عَلَى النَّبِیِّؕ-یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَیْهِ وَ سَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا(56)
بےشک اللہ اور اس کے فرشتے نبی مکرم پر درود بھیجتے ہیں ۔ اے ایمان والو تم بھی ان پر خوب درود و سلام بھیجا کرو ۔
(القرآن)
❤️🌻
پاکستان مسلم لیگ کے سینئر نائب صدر چوہدری سالک حسین صاحب کی پارلیمنٹ میں حلف لینے کے بعد مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات اور گفتگو ۔
آپ سب کا پر خلوص شکریہ جو پہلے دن سے الیکشن میں کامیابی تک ہمارے ساتھ جڑے رہے اور ہمیں اس سفر میں مضبوط کیا ۔
#گجرات
سنئیے چوہدری سالک حسین صاحب کے دل کی باتیں میاں علی اشفاق کے ساتھ خصوصی پروگرام کراس ایگززامنیشن میں ۔
Exclusive Discussion with Chaudary Salik Hussain | Cross Examination | Mian Ali Ashfaq | Podcast #12 Exclusive Discussion with Chaudary Salik Hussain | Cross Examination with Ali | Mian Ali Ashfaq | Podcast #12 | Full Episode ...
Please Follow the page PML Fan for getting latest political activities and political stances of Pakistan Muslim League and Ch Salik Hussain Sahib ❤️🇵🇰🚜
چوہدری سالک حسین صاحب کا قومی اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے باقاعدہ حلف ۔
آپ نے حلف سے متعلق اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج، جب میں اس پارلیمنٹ میں کھڑا ہوں، میں نہ صرف اپنے الفاظ بلکہ اپنے دل کی دھڑکن سے یہ عہد کرتا ہوں کہ پاکستان اور پاکستانیوں کی خدمت پوری لگن اور محنت سے کروں گا۔ ملک و قوم کی خوشحالی اور ترقی اسی جذبے سے ممکن ہے
یہ حلف ہر پاکستانی کی آواز ہے، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ گجرات اور پاکستانیوں کی توقعات پر پورا اترنے کے لئے اللّٰہ میری نصرت اور مدد فرمائے ۔
اسمبلی میں قانون سازی کرتے ہوئے میرا واحد مقصد قوم کا معیار زندگی بلند کرنا اور ملک و ملت کو خودداری ، امن و سلامتی اور انصاف کے ساتھ برداشت پر مبنی معاشرے کی تشکیل کی جانب گامزن کرنا ہو گا۔
چوہدری سالک حسین صاحب نے نو منتخب ارکان اسمبلی کو مبارکباد پیش کی ۔ اس حوالے سے چوہدری سالک حسین صاحب کا کہنا ہے کہ چاہتے ہیں نئی حکومت کی تشکیل عوام کی خوشحالی اور ملک میں امن و ترقی کا موجب ہو ۔ اراکین اسمبلی پر اس حوالے سے بہت بڑی زمہ داری عائد ہوتی ہے ۔
دعا ہے اللہ پارلیمانی نظام کو عوام الناس کی معیار زندگی میں بہتری کا زریعہ بنائے ۔
الحمداللہ رب العالمین!
چوہدری سالک حسین صاحب نے گجرات کی عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں حلف اٹھا لیا ۔
دعا ہے اللہ ہمیں اپنی عوام کی خدمت اور ان کی خوشحالی کے اس مقصد میں کامیاب کرے ۔
پاکستان مسلم لیگ اپنے منشور کے مطابق عوامی فلاح کے لیے ہر قسم کے آئینی و دستوری اقدامات پر اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔
الحمداللہ چوہدری سالک حسین صاحب نے حلقے کی عوام کی نمائندگی کرتی ہوئے آج بطورِ رکن قومی اسمبلی حلف اٹھا لیا۔
یہ عوام کا پاکستان مسلم لیگ اور چوہدری سالک حسین صاحب کی قیادت پر متفقہ اعتماد تھا جس کی بدولت ہم کامیاب ہوئے ۔
پاکستان مسلم لیگ عوام سے کیے گئے تمام وعدوں پر قائم ہے اور چوہدری سالک حسین صاحب عوامی توقعات پر پورا اترنے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات ذاتی نگرانی میں مکمل کروائیں گے ۔
چوہدری سالک حسین صاحب اپنے الیکشن منشور کے مطابق قومی اسمبلی میں نہ صرف اپنے حلقے کی عوام کے لیے بلکہ پورے پاکستان کی عوام کی بہتری اور ترقی کے لیے آواز اٹھاتے رہیں گے
۔ یہ سیٹ اور محبت عوام کی امانت ہے اور ہمیشہ عوام کے مفاد کے لیے ہی استعمال ہوگی۔
اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ پاکستان اور عوام ترقی اور روشن سویرے کی جانب گامزن ہو ۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں خاتون رکن اسمبلی پر جوتے اچھالنے کا عمل نہایت شرمناک ہے۔ اسمبلی میں موجود عوامی نمائندگان کی جانب اس طرح کی حرکات ایوان کی توقیر کے منافی ہیں۔ یہ عمل کرنے والوں کو چاہیے کہ نہ صرف اس خاتون بلکہ پوری قوم سے معافی مانگیں اور آئندہ اس طرح کے اقدامات سے گریز کریں۔
پاکستان اور عوام معیشت کے حوالے سے مشکل دور سے گزر رہے ہیں
اس ضمن میں نئ حکومت کا قیام اور عمل جلد از جلد آئینی طریقہ کار سے وجود میں آنا ناگزیر ہے ۔
حکومت کی تشکیل میں حائل کسی بھی قسم کی رکاوٹ کی مذمت کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ آئینی تقاضوں کو پورا کیا جائے ۔
الحمداللہ عوام کا لیڈر عوام کے درمیان ۔
پاکستان مسلم لیگ اور عوام کا پیار اور محبت کا رشتہ ایسے ہی برقرار رہے گا م
پاکستان مسلم لیگ اپنے کارکنان اور عوام کے ساتھ غیر مشروط طور پر ساتھ کھڑی رہے ۔
پاکستان ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے متاثرہ ترین خطے میں واقع ہے ۔
گوادر میں بارشوں اور سیلاب کی صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار ۔
چوہدری سالک حسین صاحب کا کہنا ہے تمام تر ملکی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوتے متاثرین کی فوری امداد کی ضرورت ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی تبدیلیوں سے نپٹنے کے لئے عالمی سطح پر بھی مربوط لائحہ عمل تیار کیا جانا چاہیے ۔
پاکستان مسلم لیگ کے سینئر نائب صدر چوہدری سالک حسین صاحب نے موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت کرتے ہوئے کہ پاکستان مسلم لیگ اپنے منشور اور عوامی فلاح پر کوئ سمجھوتہ برداشت نہیں کرے گی ۔ سیاسی جماعتوں کو اسی بات کے پیش نظر نئ حکومت تشکیل دینی چاہیے ۔ آئین اور حکومت کا بنیادی مقصد عوام کی خوشحالی ہے اور اسی پر عملدرآمد کے لئے ہمیں انفرادیت سے نکل کر حکومت بنانی ہو گی ۔
سیاست تہذیب ، دلیل اور برداشت کے دائرے میں رہ کر کرنی چاہیے ۔
شائستگی اور ادب کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اسمبلیوں میں بات چیت کو پروان چڑھانا اشد لازم ہے۔
پاکستان مسلم لیگ اصول اور قواعد کے مطابق اپنا سیاسی سفر جاری رکھے اور کسی بھی قسم کے فساد ، گالم گلوچ ، بد تہذیبی کی بلا تفریق اور ہر صورت میں مذمت کرتی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ کے سینئر نائب صدر چوہدری سالک حسین صاحب نے پنجاب میں بننے والی نئ حکومت کے حوالے سے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کو جو چینلجز درپیش ہیں ان کے حل کے لئے مشکل فیصلے ناگزیر ہیں تاہم اس ساری صورتحال میں عوام الناس کی مشکلات کو سامنے رکھنا سب سے زیادہ اہم ہے۔
پاکستان مسلم لیگ چوہدری سالک حسین صاحب کی قیادت میں عوام الناس کی خدمت اور حلقہ بھر میں امن و سلامتی اور خوشحالی کے لئے دن رات کام کرنے کا اعادہ کرتی ہے۔
اس سلسلے میں چوہدری سالک حسین صاحب نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں بننے والی نئ حکومت پر بہت بڑی زمہ داریاں ہیں۔ صوبہ بھر میں ماحولیاتی آلودگی سب سے بڑے مسائل میں سے ایک ہے اور اس کے تدراک کے لئے موثر ترین پالیسی اور عملی اقدامات کے لئے تمام تر حکومتی مشینری کو بروئے کار لایا جائے ۔
اس کے علاؤہ امن و مان اور صحت جیسے بنیادی مسائل پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے ۔
اپنے آنے والی نسلوں کے لئے ایک بہتر زندگی کا خواب معیاری تعلیم کے بغیر ممکن نہیں ہے چناچہ حکومت پنجاب کو صوبہ بھر میں تعلیمی نظام کی بہتری کے لئے ہمہ گیر منصوبہ بندی کی ضرورت ہے ۔ مزید برآں زراعت کے شعبے میں جدت اور کسان کی خوشحالی کے لئے تحقیقی اداروں کو مکمل فعال کرنے کے ساتھ ساتھ اس شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لانے کے اقدامات بلاتاخیر شروع کرنے کی ضرورت ہے ۔
عوام الناس کا ہمارے لیڈران پر اعتماد اور حمایت ہی ہمارے لئے سب کچھ ہے۔ چوہدری سالک حسین صاحب کی حلقے میں دوستوں اور انتخابات میں بے لوث سپورٹ کرنے والے کارکنوں سے ملاقاتیں ۔
گجرات کی ترقی اور خوشحالی کے لائحہ عمل پر گفتگو
پاکستان مسلم لیگ کے سینئر نائب صدر چوہدری سالک حسین صاحب کی محترمہ مریم نواز صاحبہ کو وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد ۔ چوہدری سالک حسین صاحب کا کا کہنا ہے کہ بطور وزیراعلیٰ محترمہ مریم نواز کے سامنے بہت بڑے چیلنجز ہیں ۔ دعا کرتا ہوں کہ وہ اپنی تمام تر توجہ عوامی فلاح اور صوبے کی خوشحالی پر مرکوز رکھیں گی۔ ایک خاتون ہونے کے ناطے انہیں خواتین کے تحفظ اور وراثت میں ان کے حصے کی فراہمی کو یقینی بنانا چاہیے۔ مزید برآں پنجاب میں ماحولیاتی آلودگی میں کمی،ہسپتالوں میں بہتر سہولیات اور طبی ماہرین کی دستیابی، سرکاری اسکولوں میں اعلیٰ معیار تعلیم کا نفاذ اور زراعت کے شعبے پر خصوصی توجہ دینا بہت ضروری ہے۔
پاکستان مسلم لیگ کے سینئر نائب صدر و ایم این اے چوہدری سالک حسین صاحب الیکشن میں بھرپور ساتھ دینے پر گجرات کے دوستوں کا کا شکر ادا کرتے ہوئے۔
انشاءاللہ یہ محبتوں کا سفر اسی طرح جاری رہے گا۔
پاکستان مسلم لیگ کی جانب سے تمام اہل اسلام کو شب برات مبارک ہو۔ یہ رات تمام مسلمانوں کے لیے مغفرت اور بخشش کی رات ہے۔ دعا ہے اللّٰہ پاک اس رات کے صدقے ہم سب کی کوتاہیوں اور گناہوں کو معاف فرمائے اور وطن عزیز کی ترقی اور خوشحالی کے فیصلے فرمائے۔ آمین
پاکستان مسلم لیگ کے سینئر نائب صدر و ایم این اے چوہدری سالک حسین صاحب کی ملک احمد خان کو پنجاب اسمبلی کا سپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد۔
امید کرتے ہیں کہ ان کی سربراہی میں پنجاب اسمبلی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور کام کرے گی اور احسن طریقےسے اپنی آئینی ذمہ داریاں ادا کرے گی۔ بطور سپیکر ان کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں۔
ملک احمد خان کو پنجاب اسمبلی کا سپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ امید کرتے ہیں کہ ان کی سربراہی میں پنجاب اسمبلی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور کام کرے گی اور احسن طریقےسے اپنی آئینی ذمہ داریاں ادا کرے گی۔ بطور سپیکر ان کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ کے سینئر نائب صدر و ایم این اے چوہدری سالک حسین صاحب نے حلقے بھر کی عوام اور کا الیکشن میں بھرپور ساتھ دینے پر کارکنان کے ہمراہ شکریہ ادا کیا۔ گجرات کی ترقی اور خوشحالی کے لئے لائحہ عمل بنا کر اسے عملی جامہ پہنانے کا بھی عہد۔
انشاءاللہ یہ محبتوں کا سفر اسی طرح جاری رہے گا
#گجرات
چوہدری سالک حسین صاحب کی پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف صاحب سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں اعظم نذیر تارڑ صاحب، ایاز صادق صاحب، عطا اللّٰہ تارڑ صاحب اور محترمہ شیزا خواجہ صاحبہ بھی موجود تھیں۔ گزشتہ الیکشن میں کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کی۔ وفاقی اور صوبائی سطح پر حکومت سازی کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو ہوئی۔
ملاقات کے دوران چوہدری شجاعت حسین صاحب کا پیغام پہنچایا کہ ملک و قوم کو معاشی بحرانوں سے نکالنے کے لئے چارٹر آف اکانومی بنایا جائے۔ اس سلسلے میں نہ صرف حکومتی جماعتوں بلکہ اپوزیشن جماعتوں کو بھی شامل کیا جائے۔ ہمیں سیاست کو پیچھے رکھ کر ملکی معیشت کو اولین ترجیح دینی چاہیے تاکہ ملک و قوم کو معاشی بحرانوں سے نکال کر پاکستان کو فلاحی مملکت بنایا جا سکے۔
پاکستان مسلم لیگ اپنے وعدوں کا پاس رکھتے ہوئے پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور عوامی فلاح و بہبود میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کا وفد پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کے لئے تشریف لایا۔
ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور حکومت کی تشکیل سازی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی ۔
ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ کے سینئر نائب صدر چوہدری سالک حسین صاحب اور مرکزی قیادت بھی شامل تھی ۔
ملاقات کی کچھ تصویری جھلکیاں
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کا وفد پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کے لئے تشریف لایا۔ وفد میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال شامل تھے۔ ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ کے سینئر نائب صدر چوہدری سالک حسین صاحب اور مرکزی قیادت بھی شامل تھی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال پر بات چیت کے ساتھ حکومت کی تشکیل سازی پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
چوہدری شجاعت حسین صاحب کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ پارلیمانی سیاست کے فروغ پر یقین رکھتی ہے ۔ ملکی مفاد اور عوام کی خوشحالی کے لیے پاکستان مسلم لیگ تمام سیاسی جماعتوں اور قائدین کے ساتھ مشاورت اور آئینی کردار جاری رکھے گی۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Videos (show all)
Category
Website
Address
Gujrat , Punjab
Gujrat
50700
Gujrat
pti | phd in leadership & management | Ex Spokesperson,& Ex Special Assistant to prime minister of Pakistan on political Comms. | RT # endorsement