PML Gujrat

The official page of Pakistan Muslim League, Gujrat.

10/06/2014

PML Okara

پاک فوج ملکی سلامتی و استحکام اور پائیدار امن کی ضامن ہے ذوالفقار پپن خوشحال و ترقی یافتہ پاکستان چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی کی منزل ہے ۔فراز اعوان
پاکستان مسلم لیگ ق یوتھ ونگ کے صدر ذوالفقار پپن ، جنرل سیکرٹری پنجاب ملک فراز اعوان نے کہا ہے کہ پاک فوج ملکی سلامتی و استحکام اور پائیدار امن کی ضامن ہے ۔ مسلم لیگ کا دس نکاتی ایجنڈا ملکی خوشحالی اور تعمیر و ترقی کا علمبردار ہے۔ الیکشن 2013 ملکی تاریخ کا بد ترین الیکشن تھا ۔ جس میں جعلی مینڈیٹ حاصل کیا گیا ۔ خوشحال سرسبز ترقی یافتہ پاکستان مسلم لیگ ق کے قائدین چوہدری شجاعت حسین ،پرویز الٰہی ، مونس الٰہی ، اورچوہدری شافع حسین کی منزل ہے

09/05/2014

PML Lahore

عمران خان اور طاہرالقادری کے احتجاج کی حمایت کرتے ہیں:چوہدری شجاعت حسین

27/04/2014

Chaudhry Shujat Hussain

جوان سے جنرل تک سب بے چین ہیں کہ فوج کو بدنام کر کے ملک و قوم
کی کون سی خدمت کی جا رہی ہے: چودھری شجاعت حسین
وزیراعظم کا کام ہے کہ معاملات میں بہتری لائیں پارٹی نہ بنیں، پرانی غلطیوں کے نتائج بھی پرانے ہی نکلیں گے
آزادی رائے کا مقصد یہ نہیں کہ ملک دشمنوں کو زہریلے پراپیگنڈہ کا موقع دیا جائے: مسلم لیگی رہنماؤں سے گفتگو

لاہور (26 اپریل 2014ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر سابق وزیر اعظم سینیٹر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ہمیشہ یہ دیکھا گیا ہے کہ عوام اور حکومت کے درمیان محاذ آرائی کا سلسلہ شروع ہوتا ہے لیکن افسوس کی بات ہے کہ اس مرتبہ افواج پاکستان میں چاہے سپاہی ہو، حوالدار ہو یا جنرل ان لوگوں میں بے چینی پائی جاتی ہے کہ کبھی ان کے سپہ سالار کو غدار کہا جاتا ہے کبھی فوج کے سب سے بڑے ادارے آئی ایس آئی کے سربراہ کی تصویر سات گھنٹے تک ایک مجرم کی صورت میں پیش کی جاتی ہے یہ ملک و قوم کی کون سی خدمت ہے؟ وہ یہاں ملاقات کیلئے آئے مسلم لیگی وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ فوج کی موجودہ Pulse Report کے مطابق جوان سے جنرل تک 90 فیصد لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کے ادارے کو خراب کرنے کیلئے جو کچھ ہو رہا ہے غلط ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا کام ہے کہ وہ معاملات میں بہتری لائیں اور پارٹی نہ بنیں، آزادی رائے کا مقصد یہ نہیں ہوتا کہ رائے دے کر دشمنوں کو موقع فراہم کریں کہ وہ ملک کی سالمیت کے خلاف منفی پراپیگنڈہ شروع کریں۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ سمجھ نہیں آرہی کہ موجودہ حکومت کے پاس اتنا بڑا مینڈیٹ ہے اسے کیا خدشات اور ڈر ہیں اسی ڈر کی وجہ سے حکومت غلطیوں پر غلطیاں کیے جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی غلطیاں کریں تو ٹھیک ہے لیکن پرانی غلطیوں کے نتائج وہی نکلتے ہیں جو پہلے نکل چکے ہیں۔

31/03/2014

Moonis Elahi

کالا باغ ڈیم کی جلد از جلد تعمیر قومی خوشحالی کا واحد فوری راستہ ہے: مونس الٰہی
کالا باغ ڈیم کے خلاف سازش کے پس پردہ بھارت ہے، ہم سندھ، خیبرپختونخواہ اور بلوچستان کے بھائیوں کے خدشات
دور کرنے کو تیار ہیں
آج نوجوانوں میں بیروزگاری اور مایوسی پھیل رہی ہے، ہمارے دور میں ان کیلئے بہترین فیصلے کیے گئے: عظیم الشان اور
پرجوش یوتھ کنونشن سے خطاب

لاہور (30 مارچ 2014ء) پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنما مونس الٰہی نے کہا ہے کہ عوامی خوشحالی، ملکی ترقی کا واحد اور فوری راستہ کالا باغ ڈیم کی جلد از جلد تعمیر ہے، بھارت پاکستان میں کالا باغ ڈیم کے خلاف سازشیں کر کے ہمارے ہی دریاؤں پر ناجائز ڈیم تعمیر کرتا جا رہا ہے، پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ کے نوجوان اپنے اپنے علاقوں میں کالا باغ ڈیم کیلئے اتفاق رائے پیدا کریں، آج نوجوانوں میں بیروزگاری اور مایوسی پھیل رہی ہے، ہمارے دور میں ان کیلئے بہترین فیصلے کیے جاتے تھے، اگر موجودہ حکمران ہمارے دور کی ترقی کا راستہ نہ روکتے تو آج پاکستان قرض لینے والا نہیں دینے والا ملک ہوتا۔ وہ یہاں مسلم لیگ ہاؤس میں عظیم الشان اور پرجوش یوتھ کنونشن سے خطاب کر رہے تھے جس میں پورے صوبہ سے مسلم لیگی نوجوانوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی اور زبردست نعروں سے پاکستان مسلم لیگ کی پالیسیوں اور مونس الٰہی کے خیالات سے مکمل اتفاق اور ہم آہنگی کا اظہار کیا۔ مونس الٰہی نے کہا کہ پاکستان کی 70 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے اور پاکستان کا اتنا بڑا سرمایہ حکمرانوں کی نالائقیوں کی وجہ سے اس طرح ضائع ہو رہا ہے جیسے 40 ملین ایکڑ فٹ پانی بغیر استعمال کے سمندر میں گر رہا ہے جسے استعمال کر کے 50 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے جس کی فی یونٹ قیمت صرف 5ء2 روپے ہو گی اور سالانہ 10 ارب ڈالر کی بچت کی جا سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو نوجوانوں کے مستقبل اور عوام کو سستی بجلی دینے میں کوئی دلچسپی نہیں، بجلی کے بل تو ہر ماہ بڑھا دیتے ہیں لیکن پانی سے بجلی کی پیداوار بڑھانے کیلئے کوئی کام نہیں کیا جا رہا۔ مونس الٰہی نے کہا کہ نوجوانوں کو لیپ ٹاپ اور سود پر قرضہ دینا اصل ریلیف نہیں بلکہ اصل ریلیف تو بجلی سستی کرنا ہے جس سے عوام خوشحال ہوں گے۔ کالا باغ ڈیم کے حوالے سے مونس الٰہی نے مزید کہا کہ اس سے نہ صرف 3600 میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی بلکہ بجلی کی پیداوار کا خرچہ 180 ارب روپے سالانہ کم ہو گا جس سے پنجاب کو بھی 100 ارب روپے کی بچت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ بنک رپورٹ کے مطابق 2010ء کے سیلاب سے پاکستان کو 5ء9 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا اگر ہم ایک سیلاب کے نقصان کی قیمت کے برابر کالا باغ ڈیم بنا لیں تو ملک سے بھوک، غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کی مخالفت کے پس پردہ بھارت ہے، پاکستان تو ابھی تک ایک کالا باغ ڈیم نہیں بنا سکا مگر بھارت ہمارے دریاؤں پر کئی ڈیم تعمیر کر چکا ہے اور مزید ڈیم تعمیر کر رہا ہے۔ مونس الٰہی نے موجودہ حکومت کو بھارت نواز حکومت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہندوستان کو پسندیدہ ترین ملک کا سٹیٹس دینا چاہتے ہیں، کیا انہوں نے یہ کرنے سے پہلے ہندوستان کے ساتھ ہمارے دریاؤں پر جو وہ قبضہ کر رہا ہے اس پر کوئی بات کی ہے؟ کیا بھارت نواز حکومت نے یہ کہا ہے کہ جب تک ہندوستان پاکستان کے پانی پرسے اپنا قبضہ نہیں اٹھائے گا ہم اس سے دوستی نہیں کریں گے؟ سندھ، خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے بھائیوں سے اپیل کرتے ہوئے مونس الٰہی نے کہا کہ آئیں کالا باغ ڈیم کے مسئلہ پر آپس میں بات کریں اور تمام خدشات کو دور کریں تاکہ ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو سکے اور چاروں صوبے ترقی کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے سندھ کو 40 لاکھ ایکڑ فٹ، خیبر پختونخواہ کو 22 لاکھ ایکڑ فٹ، پنجاب کو 20 لاکھ ایکڑ فٹ اور بلوچستان کو 15 لاکھ ایکڑ فٹ مزید پانی ملے گاجو بھوک اور غربت مٹانے کا ایک ایسا قدم ہوگا کہ جس کا فائدہ آج اور آنے والی نسلوں کو ہوگا۔ پاکستان مسلم لیگ کے دور میں کیے گئے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے مونس الٰہی نے موجودہ حکومت سے سوال کیا کہ نوجوانوں کی ترقی اور خوشحالی کیلئے جس مشن کا آغاز کیا تھا وہ کیوں رول بیک کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ پاکستان مسلم لیگ پاکستان مسلم لیگ نے پانچ سال میں پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ نوجوانوں کیلئے 70 لاکھ ملازمتیں فراہم کی تھیں، پنجاب میں میٹرک تک مفت تعلیم اور مفت کتابیں نوجوانوں کو دی گئیں، پورے صوبہ میں یونیورسٹیوں، کالجوں، اور پروفیشنل تعلیم کے اداروں کا جال بچھا دیا گیا، نوجوانون کے بہتر مستقبل کیلئے بہترین فیصلے کیے جا رہے تھے، لاہور کا IT ٹاور جو آج حکمرانوں کے سیکورٹی گارڈز کی رہائش گاہ بنا ہوا ہے اس کا اصل مقصد نوجوانوں کیلئے زیادہ سے زیادہ روزگار پیدا کرنا تھا مگر افسوس نوجوان آج خود کشی کرنے پر مجبور ہیں، ان میں مایوسی پھیلائی جا رہی ہے، قانون کی حکمرانی نہ ہونے کے برابر ہے۔ نوجوانوں میں روزگاری بے انتہا بڑھ گئی ہے۔ کنونشن سے سردار وقاص حسن مؤکل، ذوالفقار پپن، فراز اعوان، اجمل ضیاء چیمہ، اسد ریاض بلوچ بھی خطاب کرنے والوں میں شامل تھے۔ جبکہ چودھری ظہیر الدین، محمد بشارت راجہ، باؤ رضوان، بلال مصطفی شیرازی، ملک شکیل سکندر، سیمل کامران، ثمینہ خاور حیات اور دیگر رہنما سٹیج پر موجود تھے۔

27/02/2014

Chaudhry Parvez Elahi

Watch Chaudhry Pervaiz Elahi's interview on Express News today at 8 p.m.

26/12/2013

Chaudhry Parvez Elahi

معاشی ایجنڈا پر گول میز کانفرنس بلائیں: چودھری شجاعت حسین، حکمران ہماری عوامی خدمت سے موازنہ کر لیں: چودھری پرویزالٰہی

نواز شریف، آصف علی زرداری ،عمران خان اور دیگر قائدین گول میز کانفرنس کی تجویز مان لیں پچھلے الیکشن میں انصاف دینے
والوں نے بے انصافی کے ریکارڈ توڑ دئیے

دھاندلی نہیں پہلے کی طرح دھاندلا کرنا چاہتے ہیں لیکن آپ بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لیں، یہ کچھ سستا نہیں کر سکتے گھروں
میں سبزیاں اگائیں، حکومت سبسڈی دے

قائداعظمؒ ؒ کے اصل وارث ہیں اسلامی فلاحی جمہوری مملکت کا خواب پورا کرنے کیلئے انقلابی، تاریخی کام کیے، انہوں نے آگے
بڑھانے کی بجائے بند کر دئیے: یوم قائدؒ پر بہت بڑے اجتماع سے خطاب

پاکستان مسلم لیگ کے ذریعہ نام اور مقام حاصل کر کے بھاگ جانے والے آج پچھتا رہے ہیں: بشارت راجہ،
پنجاب حکومت کو مطالعہ پاکستان کا مضمون ختم نہیں کرنے دینگے: چودھری ظہیر الدین

لاہور (25 دسمبر 2013ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر سینیٹر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم قومی معاشی ایجنڈا طے کرنے کیلئے آل پارٹیز گول میز کانفرنس بلائیں اور آصف علی زرداری، عمران خان اور دیگر قائدین اس کانفرنس کی تجویز مان لیں پچھلے الیکشن میں انصاف دینے والوں نے بے انصافی کے ریکارڈ توڑ دئیے۔ سینئر مرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ موجودہ حکمران ہماری عوامی خدمت کے کاموں سے اپنے دور میں ہونے والے کاموں سے موازنہ کریں، ہم قائداعظمؒ کے اصل وارث ہیں اور پنجاب میں اقتدار سنبھالتے ہی ان کا اسلامی فلاحی جمہوری مملکت کا خواب پورا کرنے کیلئے انقلابی، تاریخی کام کیے جو انہوں نے مزید آگے بڑھانے کی بجائے بند کر دئیے۔ محمد بشارت راجہ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کی قیادت کے ذریعہ نام اور مقام حاصل کر کے بھاگ جانے والے وہاں ہونے والے سلوک کے بعد آج پچھتا رہے ہیں جبکہ چودھری ظہیرالدین کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کو مطالعہ پاکستان کا مضمون ختم کرنے کے پروگرام پر عمل نہیں کرنے دیں گے۔ وہ پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے زیر اہتمام بابائے قوم کے 137 ویں یوم پیدائش پر مسلم لیگ ہاؤس میں نہایت پرجوش اور بہت بڑے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ مسلم لیگ ہاؤس کا احاطہ اور پنڈال رہنماؤں اور کارکنوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا، چھتوں پر بھی پرچم لہراتے کارکنوں کا ہجوم تھا۔ چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالٰہی، شافع حسین اور دیگر رہنماؤں کی آمد پر بھی پرجوش نعرہ بازی کی گئی۔
چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ایک مسلمان، پاکستان اور مسلم لیگی کے طور پر ہمیں قائداعظمؒ سے تہرے تعلق کا اعزاز بھی حاصل ہے، ہم نے اپنے نام پر مسلم لیگ کا دھڑا نہیں بنایا بلکہ اپنی شناخت کیلئے قائداعظمؒ جیسی عظیم شخصیت سے استفادہ کیا، آج ہمیں اپنے اپنے گریبان میں جھانکنا اور دل کو ٹٹولنا چاہئے کہ ہم نے کہاں تک قائداعظمؒ سے تعلق کا حق ادا کیا ہے، کہاں تک ان کے راستے پر چلے اور ان کی تعلیمات کے مطابق اپنے آپ کو ڈھالا ہے

آج قائداعظمؒ کے پاکستان میں دہشت گردی، ڈرون حملوں، لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کے بھوت ناچ رہے ہیں، بیروزگاری کا جن قابو میں نہیں آ رہا، قرضوں پر قرضے لیے جا رہے ہیں، آئی ایم ایف کے دروازے پر ایک بار پھر بھکاری بنا کر کھڑا کر دیا گیا ہے جس سے چند سال پہلے ہمارے دورِحکومت میں نجات حاصل کر لی گئی تھی، معاشی طور پر کمزور ہو رہے ہیں لیکن اپنی اپنی سیاست میں مگن ہیں، مہنگائی اور دہشت گردی کو دھرنوں اور جلوسوں سے ختم نہیں کیا جا سکتا اس کیلئے ہمیں سر جوڑ کر بیٹھنا ہو گا، قائداعظمؒ کے ارشادات مطالبہ کر رہے ہیں کہ ہم اپنے ذاتی مفادات کو پس پشت ڈال دیں، قومی مفاد کا تعین کریں اور اس کے حصول کیلئے ایک ہو جائیں، اگر دہشت گردی کے خلاف تمام جماعتیں مل کر بیٹھ سکتی ہیں تو معاشی ترقی اور منصوبہ سازی کیلئے کل جماعتی گول میز کانفرنس کیوں ممکن نہیں؟ مزید وقت ضائع نہ کیا جائے ورنہ ہم اپنے مستقبل کا گلا اپنے ہاتھوں سے گھونٹ رہے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کیلئے آئی پی پیز کو صوبوں کے فنڈز سے کٹوتی کر کے رقم ادا کرنے کے پرانے فارمولا پر موجودہ حکومت نے عمل کرتے ہوئے آئی پی پیز کو رقم ادا کی اور عارضی طور پر بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم آلو، ٹماٹر اور پیاز باہر سے منگوا رہے ہیں میری تجویز ہے کہ عملی طور پر اپنے گھر کے باہر اور میدانوں میں سبزیاں لگانے کی مہم شروع کی جائے، حکومت سبزیاں اگانے والوں کو مفت کھاد اور بیج فراہم کرے جس سے قیمتیں کم ہوں۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی ہونی ہے، یہ پہلے بھی دھاندلی کرتے رہے ہیں اب بھی کریں گے لیکن آپ سب لوگ اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، پچھلے الیکشن والا دھاندلا ہم نے پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا جس کے موجب انصاف دینے والے تھے اور انصاف دینے والوں نے بے انصافی کا ریکارڈ توڑ دیا۔
چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ قائداعظمؒ نے عام غریب آدمی کو تمام سہولتیں فراہم کرنے اور ویلفیئر سٹیٹ کی بات کی تھی جسے ہم نے اپنے دور حکومت میں پورا کیا۔ انہوں نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری کا قائداعظمؒ سے محبت کا ثبوت یہ ہے کہ ان کی بڑی تعداد آج یہاں موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے عوام کی خوشحالی اور صوبہ کی ترقی کیلئے جو کچھ کیا تھا اسے تباہ کر دیا گیا، پنجاب حکومت کی اپنی جرائم کی رپورٹ کے مطابق سنگین جرائم میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک ترک تعلقات مزید آگے بڑھنے چاہئیں لیکن وزیراعلیٰ پنجاب ترک وزیراعظم کو انگریزوں کے قائم کردہ ایچی سن کالج کی بجائے کسی دانش سکول میں کیوں نہیں لے کر گئے۔ انہوں نے تعلیم، صحت اور سماجی خدمت کے شعبوں میں ہماری دی گئی سہولتیں بھی ختم کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر شعبہ میں ملک کیلئے ایسی متفقہ پالیسی بنائی جائے جسے کم از کم 10 سال تک تبدیل نہ کیا جا سکے۔

13/12/2013

Chaudhry Shujat Hussain

چودھری شجاعت حسین اور پرویزالٰہی سے سپین کے سفیر کی
ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
پاکستانیوں کی میزبانی پر مسلم لیگی قائدین کا اظہار تشکر، باہمی تعلقات کے فروغ اور تجارت بڑھانے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے

لاہور (13 دسمبر 2013ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر سینیٹر چودھری شجاعت حسین اور سینئر مرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے سپین کے سفیر زیوئیر سانچیز نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر سابق ضلع ناظم گجرات چودھری شفاعت حسین، چودھری شافع حسین اور چودھری سالک حسین بھی موجود تھے۔ چودھری شجاعت حسین نے معزز سفیر کو دلی طور پر خوش آمدید کہا۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ سپین میں پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد روزگار کے سلسلہ میں مقیم ہے۔ انہوں نے ان پاکستانیوں کی میزبانی اور انہیں مختلف سہولیات کی فراہمی کو سراہتے ہوئے معزز سفیر کے ذریعہ سپین کی حکومت اور عوام سے اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سپین کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے، اس سلسلے میں باہمی تجارت اور اقتصادی تعلقات بڑھانے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے، پاکستان کو اپنی معاشی صورتحال کو بہتر بنانے میں مدد مل سکے۔ چودھری پرویزالٰہی نے بھی معزز مہمان کی آمد پر ان سے اظہار تشکر کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ پاک سپین تعلقات کو مزید مضبوط اور قریبی بنانے کیلئے کوشاں رہیں گے۔

13/12/2013

Chaudhry Shujat Hussain

بنگلہ دیش حکومت کی بربریت: عبدالقادر ملا کو پھانسی پر حکومت پاکستان کی خاموشی قابل مذمت ہے: چودھری شجاعت حسین
ان کا قصور یہ ہے کہ انہوں نے بنگلہ دیش نا منظور کا نعرہ لگایا تھا

لاہور (13 دسمبر 2013ء) پاکستا ن مسلم کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش حکومت کی بربریت اور پاکستان حکومت کی طرف سے خاموشی قابل مذمت ہے، بنگلہ دیش حکومت نے جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رہنما عبدالقادر ملا کو پھا نسی دے کر بین الاقوامی ضابطوں اور قوانین کو نظر انداز کیا ہے۔
چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ عبدالقادر ملا کا قصوریہ ہے کہ ا نہوں نے پاکستان کی حمایت کی بنگلہ دیش نامنظور کا نعرہ لگا یا اور ملک ٹوٹنے سے بچانے کیلئے جدوجہد کی تھی جس کے بدلے میں انہیں پھانسی دی گئی۔ انہوں نے پاکستا ن کیلئے اپنی جان قربان کی، مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ حکومت پاکستان نے عبدالقادر ملا کو پھانسی دینے پر کیوں خاموشی اختیار کی ہوئی ہے؟ حکومت پاکستان کا یہ اقدام نہایت بزدلانہ ہے۔

13/12/2013

Chaudhry Parvez Elahi

دھاندلی حکومت کرے گی، بدنام الیکشن کمیشن ہو گا: چودھری پرویزالٰہی
’’شفاف دھاندلی‘‘ کیلئے قانون بنا لیا گیا، ڈی سی او اور تحصیلداروں کے کرائے گئے الیکشن کوئی تسلیم نہیں کرے گا

لاہور (12 دسمبر 2013ء ) پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پنجاب میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی حکومت کرے گی اور بدنام الیکشن کمیشن ہو گا، ’’شفاف دھاندلی‘‘ کیلئے قانون بنا لیا گیا، ڈی سی او اور تحصیلداروں کے کرائے گئے الیکشن کوئی تسلیم نہیں کرے گا، چیف الیکشن کمشنر اس کا نوٹس لیں۔ وہ یہاں مسلم لیگ ہاؤس میں پرہجوم میڈیا کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر ارکان پنجاب اسمبلی کے علاوہ مسلم لیگی رہنما بھی موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہمارے دور میں بلدیاتی اداروں کے سربراہ ڈی سی او اور ڈی پی او کی بھی اے سی آر لکھتے تھے لیکن اب تحصیلدار بھی چیئرمین اور وائس چیئرمین کی اے سی آر لکھیں گے، ہمارے دور میں بلدیاتی ادارں کو مثالی انتظامی اور مالی اختیارات دئیے گئے اور وزیراعلیٰ کی صوابدید کی بجائے بلدیاتی ارکان پر مشتمل صوبائی فنانس کمیشن کے ذریعہ 200 ارب روپے کے فنڈز فراہم کئے لیکن انہوں نے جہاں بلدیات کو انتظامی و مالی اختیارات سے محروم کر دیا وہاں بلدیات کے فنڈز بھی جنگلہ بس پر لگا دئیے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں موجودہ حکومت کا نافذ کردہ بلدیاتی نظام اس نظام کی بنیادی روح اور سوچ و جذبہ کے خلاف ہے، بلدیاتی ادارے آج تک کسی دور میں بھی اتنے بے اختیار نہیں تھے جتنے اِنہوں نے بنا دئیے ہیں، ضلعی سطح کی شعبہ جاتی کمیٹیوں میں کوئی منتخب بلدیاتی نمائندہ شامل نہیں، جبکہ بلدیاتی اداروں سے صحت اور تعلیم کے شعبہ واپس لے لیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ارکان اسمبلی کی مرضی کے مطابق ڈی سی اوز کی کرائی گئی حلقہ بندیوں میں شفاف الیکشن کس طرح ہو سکتے ہیں جبکہ الیکشن میں یہی ڈی سی او، ریٹرننگ افسر اور ان کے ماتحت اہلکار اے آر او اور پریذائیڈنگ و اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر ہوں گے۔ چودھری پرویزالٰہی نے نئے بلدیاتی قانون کی دفعہ 24 کے حوالے سے کہا کہ ن لیگ کی مرضی کے مطابق ووٹ نہ ڈلوانے والے پی او سے موقع پر ہی اختیارات لے کر پسندیدہ اے پی او کو دے دئیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات پر اعتراضات کے باعث چیف الیکشن کمشنر نے استعفیٰ دیا تھا، اب الیکشن کمیشن کی بجائے تحصیلداروں، پٹواریوں اور صوبائی حکومت کے ماتحت دیگر ملازمین کے ذریعہ کرائے گئے بلدیاتی الیکشن کے نتائج کو کون تسلیم کرے گا۔ چیف الیکشن کمشنر کو چاہئے کہ وہ اس دھاندلی کو روکنے کیلئے فوری اقدامات کریں جسے شفاف بنانے کیلئے باقاعدہ قانون سازی کی گئی ہے۔ پریس کانفرنس میں سٹیج پر پاکستان مسلم لیگ کے سینئر نائب صدر محمد بشارت راجہ، جنرل سیکرٹری چودھری ظہیر الدین، ارکان اسمبلی وقاص اختر مؤکل، سردار آصف نکئی، مسلم لیگی عہدیدار ناصر گل، سیمل کامران، آمنہ الفت اور میاں عبد الستار بھی موجود تھے۔

20/11/2013

Chaudhry Parvez Elahi

دن بدن بڑھتی بداَمنی کے باعث کسی کی جان و مال محفوظ نہیں: چودھری پرویزالٰہی
ڈائریکٹر گجرات یونیورسٹی کا دن دیہاڑے قتل قابل مذمت ہے، مسلم لیگی رہنما کی گجرات میں مختلف مرحومین کی رہائش گاہوں پر فاتحہ خوانی

لاہور (19 نومبر 2013ء ) پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی لاقانونیت اور بدامنی کے باعث کسی کی جان و مال محفوظ نہیں اور ہر کوئی عدم تحفظ کا شکار ہے، قتل، ڈکیتی، اغواء برائے تاوان اور لوٹ مار کی وارداتوں میں کمی کی بجائے دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ وہ گجرات میں مختلف مرحومین کی رہائش گاہوں پر غمزدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد ظہورالٰہی ہاؤس میں مسلم لیگی رہنماؤں، کارکنوں اور ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات سے گفتگو کر رہے تھے جو ان سے ملاقات کیلئے آئے تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے گجرات یونیورسٹی کے ڈائریکٹر پروفیسر سید شبیر شاہ کے دن دھاڑے ڈرائیور سمیت قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے دلی رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ایک جانب مہنگائی اور بیروزگاری نے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے، بھوک و افلاس سے ستائی ہوئی مائیں اپنے بچوں سمیت خودکشیاں کر رہی ہیں۔
چودھری پرویزالٰہی نے کنارا ہوٹل میں معروف بزنس مین چودھری مبین اکرم کے انتقال پر ان کے والد چودھری اکرم اور کزن آصف چودھری سے اظہار تعزیت کیا۔ بعد ازاں پرنسپل میڈیکل کالج سید طلعت محمود کی خوشدامن کے انتقال پر اظہار تعزیت کیلئے جمال پور سیداں پہنچے۔ وہ تاجر رہنما جاوید یعقوب ڈار کی والدہ اور عالمگیر بوبی پہلوان کے بھائی کی فاتحہ خوانی کیلئے ان کی رہائش گاہوں پر بھی گئے۔
اس موقع پر چودھری خالد اصغر گھرال سابق ایم پی اے، ضلعی سینئر نائب صدر عظمت حسین سید، سابق تحصیل ناظم سعادت نواز اجنالہ، سید ضمیر شاہ، سید خادم شاہ، سید توحید شاہ، سید عاطف عظمت، چودھری شمشیر وڑائچ، میاں پرویز اختر پگانوالہ، ارشد وحید بٹ، قاضی خالد سیف اللہ، راجہ رمضان ننھا، شیخ منشاء، شیخ وقار وحید، عمران اسلم وڑائچ اور دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے۔

19/11/2013

Chaudhry Parvez Elahi

محرم میں حکومت کی مکمل ناکامی سامنے آ گئی، ہمارے 5 سال میں بہتر پلاننگ اور انتظامات کے باعث کسی شہر میں بھی کرفیو نہیں لگتا تھا. چودھری پرویزالٰہی
تحریک انصاف کے امیدوار قومی اسمبلی نعیم الدین وڑائچ ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شامل
سانحہ راولپنڈی اور دیگر شہروں میں ہونے والے واقعات کا دلی دکھ ہے، بلدیاتی الیکشن سے قبل مزید اہم شخصیات
ہمارے ساتھ شامل ہوں گی

لاہور (18 نومبر 2013ء ) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 186 بہاولپور سے تحریک انصاف کے امیدوار حاجی نعیم الدین وڑائچ اپنے ہزاروں ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شامل ہو گئے ہیں۔ انہوں نے یہ اعلان یہاں طارق بشیر چیمہ ایم این اے اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے چودھری شجاعت حسین کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ کی عوام دوست پالیسیوں اور خدمات کی تعریف کی۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن سے قبل مزید اہم شخصیات ہمارے ساتھ شامل ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ راولپنڈی اور دیگر شہروں میں ہونے والے افسوسناک واقعات کا دلی دکھ ہے، محرم میں حکومت کی مکمل ناکامی سامنے آ گئی جبکہ ہمارے 5 سال میں بہتر پلاننگ اور انتظامات کے باعث محرم کے دوران ایک گلاس بھی نہیں ٹوٹا تھا اور کسی ایک شہر میں بھی کرفیو نافذ نہیں کیا گیا تھا۔
چودھری پرویزالٰہی نے حاجی نعیم الدین وڑائچ ان کے ساتھیوں اور رکن قومی اسمبلی طارق بشیر چیمہ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری پارٹی کے فعال ہونے کا آغاز ہے موجودہ حکومت اور الیکشن کمیشن نے اگر بلدیاتی انتخابات کروا دئیے تو انشاء اللہ پاکستان مسلم لیگ کی مقبولیت عوام میں نظر آئے گی جبکہ اگست کے سروے نومبر میں شائع کرانے والی ن لیگ کا بھی حقیقی سروے ہوجائے گا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ سانحہ راولپنڈی اور اس کے بعد پیدا شدہ صورتحال پر قابو پانے میں حکومت مکمل طور پر ناکام رہی، ن لیگ کے دور میں جہاں دیگرجرائم میں 300 فیصد اضافہ ہو چکا ہے وہاں محرم میں اس کی انتظامی اور سیاسی ناکامی مکمل طور پر کھل کر سامنے آ گئی، یہ کوئی پوائنٹ سکورنگ یا سیاست نہیں بلکہ ہماری بدقسمتی ہے کہ اتنے حساس ایام کیلئے عملی طور پر کچھ نہیں کیا گیا اور صرف پراپیگنڈہ کرتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کی ایک وجہ فرد واحد کے ہاتھوں میں تمام اختیارات کا ارتکاز ہے یہی وجہ ہے کہ لاہور میں علماء نے وزراء کے ساتھ اجلاس سے انکار کر دیا کہ ان کے پاس کیا اختیارات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں ہماری حکومت کے دوران وزیر قانون بشارت راجہ اور باقی شہروں میں دیگر وزراء محرم میں جلوسوں کے دوران ذاتی طور پر حساس مقامات پر موجود ہوتے تھے، ہمارا تمام علماء سے قریبی رابطہ ہوتا تھا اور ہماری سیاسی و انتظامی ٹیمیں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے ہوم ورک کے بعد فعال کردار ادا کرتی تھیں جبکہ موجودہ بے صلاحیت حکومت اور انتظامیہ ہر مشکل وقت میں صرف فوج پر انحصار کرتی ہے اور اسے طلب کر کے سمجھتی ہے کہ ہم نے اپنا فرض پورا کر دیا۔

07/11/2013

Chaudhry Parvez Elahi

حکومت کی کارکردگی سے غربت نہیں بلکہ غریبوں کا خاتمہ نظر آ رہا ہے: چودھری پرویزالٰہی
ضروری اشیاء کی قیمتوں میں دن بدن کمرتوڑ اضافہ کے ذمہ دار حکمران ہیں، ہمارے دور میں آٹا کا تھیلا 230 روپے کا تھا جو
اَب 900 کا ہے
ہمارے پارٹی عہدیدار آصف چیمہ کا بطور سیکرٹری سپریم کورٹ بار انتخاب باشعور طبقوں میں بھی پاکستان مسلم لیگ کی خدمات
کا اعتراف ہے: ونگز کے تنظیمی اجلاس سے خطاب
وکلاء، کسانوں، محنت کشوں، تاجروں، نوجوانوں، علماء، اقلیتوں، کھلاڑیوں، فنکاروں، خواتین کیلئے مثالی فلاحی اقدامات چودھری
پرویزالٰہی حکومت کا بڑا کارنامہ ہے: بشارت راجہ، چودھری ظہیرالدین

لاہور (06 نومبر 2013ء ) پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ حکومت کی کارکردگی سے غربت کا نہیں بلکہ غریبوں کا خاتمہ نظر آ رہا ہے، ضروری اشیاء کی قیمتوں میں دن بدن کمرتوڑ اضافہ کے ذمہ دار حکمران ہیں، ہمارے دور میں 20 کلو آٹا کا تھیلا 230 روپے کا تھا جو اَب 900 کا ہے، سپریم کورٹ بار کے الیکشن میں ہمارے پارٹی عہدیدار آصف چیمہ کا بطور سیکرٹری انتخاب باشعور طبقوں میں بھی پاکستان مسلم لیگ کی خدمات کا اعتراف ہے۔ وہ پاکستان مسلم لیگ کے تمام ونگز کے تنظیمی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جس میں صدور، سیکرٹریوں اور سیکرٹری اطلاعات کے نوٹیفکیشن بھی جاری کیے گئے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر نائب صدر محمد بشارت راجہ اور جنرل سیکرٹری چودھری ظہیرالدین نے کہا کہ اپنے دور میں عام آدمی کے علاوہ وکلاء، کسانوں، محنت کشوں، تاجروں، نوجوانوں، علماء، اقلیتوں، کھلاڑیوں، فنکاروں، خواتین کیلئے جو مثالی فلاحی اقدامات چودھری پرویزالٰہی حکومت کا بڑا کارنامہ ہے۔
چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ تین ماہ کیلئے گیس بند کر دینا کہاں کا انصاف ہے؟ حکومت کے اس فیصلے سے ہزاروں خاندان بیروزگاری، معاشی بدحالی کا شکار ہو جائیں گے۔ انہوں نے پارٹی کے لائرز ونگ، تاجر، کسان، خواتین، علماء، اقلیتی، لیبر، یوتھ ونگز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ پارٹی کا اثاثہ ہیں۔ وکلاء ونگ باالخصوص مبارکباد کا مستحق ہے کہ سپریم کورٹ بار کے حالیہ انتخابات میں ماضی کی طرح اس بار بھی ہمارے امیدوار نے کامیابی حاصل کی جبکہ انشاء اللہ لاہور ہائیکورٹ بار کے الیکشن میں بھی کامیابی حاصل ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ہر چیز باالخصوص کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ سے عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام اب ن لیگ کے جھوٹے وعدوں میں نہیں آئیں گے۔ محمد بشارت راجہ نے بتایا کہ پارٹی کی تنظیم سازی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں 17 نومبر کو راولپنڈی، 20 نومبر کو گوجرانوالہ، 23 نومبر کو بہاولنگر اور 25 نومبر کو ساہیوال میں ونگز کے تنظیمی اجلاس ہوں گے۔ اجلاس میں ناصر محمود گل، سیمل کامران، عالمگیر ایڈووکیٹ، ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی، سیدہ ماجدہ زیدی، شیخ عمر حیات، چودھری عظمت اللہ، رانا انتظار حسین، شیخ آصف سعید، اجمل ضیاء چیمہ، ملک محمد یوسف، عارف جاوید کھوکھر، اشتیاق گوہر، حافظ مقصود انور، ملک فراز اعوان اور نوید ظفر خان شریک تھے۔ محمد بشارت راجہ اور چودھری ظہیرالدین نے کہا کہ پنجاب میں چودھری پرویزالٰہی کی حکومت نے وکلاء کی فلاح و بہبود کیلئے پراسکیوشن سروس قائم کی۔ تحصیل بار کی سطح تک پہلی بار بلاامتیاز فنڈز دئیے، ہاؤسنگ کالونیوں اور فری علاج کی سہولت فراہم کی، کسانوں کو سب سڈی دی، پکے کھالے بنائے، سستے ٹریکٹر، کھاد اور زرعی آلات دئیے، پانی چوری کو روکا، نہروں پر 38 بجلی گھر تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا جبکہ اقلیتوں کیلئے وافر فنڈز دئیے، تعلیمی ادارے واپس کیے، محنت کشوں کیلئے سوشل سکیورٹی ہسپتال، لیبر کالونیاں، صحافی کالونیاں بنائیں اور سپیشل فنڈز مختص کیے۔ اجلاس میں صحافی اختر حیات کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

05/11/2013

امریکہ سے نیٹو کنٹینروں کی راہداری کے بارے میں معاہدوں سے
آگاہ کیا جائے: چودھری شجاعت حسین

لاہور (04 نومبر 2013ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر سینیٹر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ قوم حکومت سے پوچھنا چاہتی ہے کہ وزیراعظم کے حالیہ دورۂ امریکہ اور اس سے پہلے دور میں نیٹو کنٹینروں کی راہداری کے بارے میں امریکہ کے ساتھ جو معاہدے کیے گئے ان سے قوم کو آگاہ کیا جائے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ جس بڑی تعداد میں نیٹو کے کنٹینر جانے ہیں وہ غالباً ساڑھے سات لاکھ ہے جن میں سے 70 فیصد پاکستان کی سرزمین استعمال کریں گے۔ اس حساب سے سات منٹ میں ایک کنٹینر پاکستانی سرحد سے گزرے گا جبکہ ان کنٹینروں کے ذریعے قریباً 35 بلین ڈالر کا سازو سامان لے جایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو بتایا جائے کہ اس سے پاکستان کے مفادات کو کیا فائدہ یا نقصان پہنچے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس معاہدہ کی تفصیلات کو قوم کے علم میں لانا چاہئے کہ نیٹو کے کنٹینروں کی راہداری کے سلسلہ میں امریکی حکومت کو کیا یقین دہانیاں کرائی گئی ہیں؟ کیا طریق کار وضع کیا گیا ہے اور اس کے عوض کیا تفصیلات طے کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد ہی کوئی لائحہ عمل طے کیا جا سکتا ہے۔

01/10/2013

Chaudhry Parvez Elahi

چودھری پرویزالٰہی سے تحریک انصاف کے وفد کی ملاقات، بلدیاتی
قوانین پر مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے کا فیصلہ

لاہور (30 ستمبر2013ء ) پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے پاکستان تحریک انصاف کے اعلیٰ سطحی وفد نے پیر کو یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں پنجاب میں نئے بلدیاتی قوانین کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وفد میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سینئر نائب صدر بختیار قصوری، صوبائی صدر اعجاز چودھری، سینٹرل ایگزیکٹو کے رکن اور ترجمان نعیم میر شامل تھے جبکہ مسلم لیگی رہنما چودھری ظہیرالدین، محمد بشارت راجہ اور ناصر گل موجود تھے۔ پی ٹی آئی کے وفد نے چودھری پرویزالٰہی کی مزاج پرسی کے علاوہ سیاسی صورتحال باالخصوص پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کے نئے قوانین کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ وفد نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ء کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت نے اس ایکٹ کو عدالت میں چیلنج کر رکھا ہے اس سلسلہ میں پاکستان مسلم لیگ نے عدالت کے علاوہ بھی ان قوانین کے خلاف ان کی حمایت کا فیصلہ کیا جن میں سیمینار کا انعقاد بھی شامل ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے کہا کہ اس سے ان کی حوصلہ افزائی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملہ پر مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے کا فیصلہ اور پاکستان مسلم لیگ کا تعاون خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے مزاج پرسی پر وفد کا دلی طور پر شکریہ ادا کیا۔

26/09/2013

Chaudhry Parvez Elahi

ظلم کا خاتمہ، مظلوم کی حمایت، خدمتِ انسانیت، چودھری ظہورالٰہی شہید کا مشن آگے بڑھا رہے ہیں: چودھری پرویزالٰہی/ شجاعت حسین کا شہید پاکستان کی برسی پر بہت بڑے اجتماع سے خطاب

لاہور (25 ستمبر2013ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر سینیٹر چودھری شجاعت حسین اور سینئر مرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ ظلم کا خاتمہ، مظلوم کی حمایت اور انسانیت کی خدمت چودھری ظہورالٰہی شہید کا مشن تھا جسے ہم آگے بڑھا رہے ہیں۔ وہ شہید پاکستان کی برسی پر گجرات میں بہت بڑے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے جس میں ملک بھر اور آزاد کشمیر کے علاوہ بیرون ملک سے ہر شعبہ زندگی کی اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ظلم چاہے کسی فرد، حکمرانوں یا حکومت کی طرف سے ہو اس کا خاتمہ ضروری ہے، ہم نے ملک کے اندر یا باہر کسی بھی ظالم اور زیادتی یا ناانصافی کا ساتھ نہیں دیا، عراق میں فوجیں بھجوانے کا معاملہ ہو یا افغانستان کا ہم نے ہمیشہ مخالفت کی، افغان مظلوم باشندوں کا ساتھ دینے افغانستان گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج لوگ ہماری پارٹی کے بارے میں پوچھتے ہیں لوگوں کی تعداد سے کوئی فرق نہیں پڑتا، چودھری ظہورالٰہی شہید کے زمانے میں ان کے ساتھ صرف سات ارکان تھے اور اس وقت کی حکومت کو ان کو ایوان سے نکالنے کیلئے طاقت کا استعمال کرنا پڑا، افراد کا اصول پسند اور اداروں کا مضبوط ہونا ضروری ہے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ لوگ دن بدن بڑھتی مہنگائی کے باعث بجلی کی لوڈشیڈنگ کو بھول جائیں گے، بجلی کے بل دینے کی بجائے میٹر کٹوانے کو ترجیح دیں گے، مہنگائی اس قدر بڑھ رہی ہے کہ لوگ کہیں گے کہ ہم لالٹین جلا لیں گے مگر ہمیں روٹی تو ملے۔ انہوں نے کہا کہ مجھ سے ایک صحافی نے پوچھا کہ موجودہ اور پچھلی حکومت میں کیا فرق ہے میں صرف اتنا کہوں گا پچھلی حکومت کچھ کرنا نہیں چاہتی تھی مگر موجودہ حکومت کچھ کر نہیں سکتی۔ چوھری پرویزالٰہی نے اپنے خطاب میں کہا کہ چودھری ظہورالٰہی گجرات کی شان تھے، ہم دنیا کے کسی بھی خطے میں چلے جائیں لوگ فخر کے ساتھ گجرات سے اپنا تعلق بتاتے ہیں، چودھری ظہورالٰہی شہید کی جانب سے عوام کی شاندار رہنمائی کی بدولت گجرات کو عزت ملی، ہمارے خاندان کی ہمیشہ یہ ترجیح رہی ہے کہ گجرات کی شان و شوکت اور وقار میں اضافہ کیا جائے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ حکومت امریکی ڈرون حملے تو بند نہیں کروا سکی لیکن عوام پر مہنگائی کے ڈرون حملے تو بند کر دے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ہمارے اور موجودہ دور حکومت میں مہنگائی، جرائم، بدامنی، روزگار کی فراہمی، ترقی کا موازنہ کر لیں، بجلی، گیس، آٹا، کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں دن بدن ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے، ہمارا دور خوشحالی کا دور تھا، بے روزگاری کے خاتمہ کا دور تھا جبکہ آج خودکشیوں کا دور ہے، بدامنی، لاقانونیت، اغواء برائے تاوان اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، لوگوں کی جان، عزت مال اور گھر محفوظ نہیں۔ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی نے سانحہ پشاور میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر مسیحی بھائیوں اور زلزلے میں ہونیوالے جانی نقصان پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ اجتماع سے چودھری ظہیرالدین اور میاں عمران مسعود نے بھی خطاب کیا جبکہ چودھری شفاعت حسین، چودھری فرخ الطاف، طارق عزیز، میاں منیر، عظیم نوری گھمن، ریاض اصغر چودھری، چودھری صالح محمد رانجھا، اکبر ابراہیم مذہبی وزیر آزاد کشمیر، نصیر سدھ، چودھری سعادت نواز، چودھری غلام سرور آف گولیکی، میاں پرویزاختر پگانوالہ، سید بلال حسین شیرازی، عبد اللہ یوسف، حنیف حیدری، صفدر وڑائچ، چودھری مظہر علی نت، چودھری نثار وڑائچ، حاجی معراج دین، ناصر محمود گل، حاجی شکیل، سجاد بلوچ، عظمت حسین سید، قاضی خالد سیف، چودھری اعجاز شاہ دولہ ٹاؤن، عدنان سیٹھی، ندیم ملہی، ملک آصف اعوان، عامر فاروق، اجمل ضیاء چیمہ، شیخ وقار وحید سمیت دیگر معززین نے بھی شرکت کی۔

25/09/2013

Chaudhry Zahoor Elahi (Shaheed e Jamhuriat)

11/09/2013

Moonis Elahi

"I am inspired by the leadership acumen of the father of the nation, Quaid e Azam Muhammad Ali Jinnah and rates him as the best leader Pakistan ever had". Moonis Elahi

Want your organization to be the top-listed Government Service in Gujrat?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Address

Ch. Zahoor Elahi House
Gujrat
46000

Other Political Organizations in Gujrat (show all)
Mustanser ilyas baru Mustanser ilyas baru
Baru
Gujrat

چوہدری مستنصر الیاس بارو

PTI Official Team Jhans Gujrat PTI Official Team Jhans Gujrat
Gujrat

pti | phd in leadership & management | Ex Spokesperson,& Ex Special Assistant to prime minister of Pakistan on political Comms. | RT # endorsement

PTI Jalal Pur Jattan Official PTI Jalal Pur Jattan Official
Jalal Pur Jattan District Gujrat
Gujrat, 50780

PTI Kassoki  gujrat PTI Kassoki gujrat
Gujrat

pti

SAQI_PTI_Official SAQI_PTI_Official
Soudia
Gujrat, PK000000

PTI_TIGER

Jamaat-e-Islami Gujrat City Jamaat-e-Islami Gujrat City
Qurtuba Masjid, Islamic Centre, G. T Road Gujrat
Gujrat

Gujrat City Official Chapter of Jamaat E Islami Pakistan.

Pti Gujrat -official Pti Gujrat -official
Mohla Qudrt Abad
Gujrat

جن کو عمران خان سے پیار ہے یہ پیج ان کے لیے ہے

Pti gujrat official Pti gujrat official
Gujrat

sirf pti k haq main bat krain shukria

Senior Member PTI Gujrat Mazhar Chohan UC 9 Senior Member PTI Gujrat Mazhar Chohan UC 9
Gujrat

مظہر چوہان

UC Sook Kalan Official UC Sook Kalan Official
Sook Kalan Gujrat
Gujrat

ہماری سیاست عوام کی خدمت

Nawaz Sharif Lovers   NA69 Gujrat Pakistan Nawaz Sharif Lovers NA69 Gujrat Pakistan
Bhimbar Road
Gujrat, 50700

چاروں صوبوں کی آواز ۔۔۔ مریم نواز مریم نواز

Gujjar Brothran Machhiana Gujjar Brothran Machhiana
Machhiana, Punjab
Gujrat

👑