Officer Of The Court

Advocates and Legal Consultants. We help you to contest and resolve your all legal problems includin

05/08/2023

انسانی تاریخ کا سب سے تیز ترین فیصلہ، جسکی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی ۔ جج دلاور کا نام ,گینس بک اف ولڈ ریکارڈ میں آنا چاہیے۔ انصاف کیسے ملے گا جب منصف/قاضی ہی بک جائیں.

آرڈر شیٹ کے مطابق عمران خان کے خلاف دائر کیس کا فیصلہ بارہ بجے 12:00 محفوظ کیا گیا جبکہ فیصلے میں لکھا ہے کہ 12:30 پہ فیصلہ سنایا گیا۔ یعنی فیصلہ محفوظ کرنے اور سنانے میں صرف آدھے گھنٹے کا فرق ہے مگر فیصلہ تیس صفحات پر مشتمل ہے۔
آدھے گھنٹے میں تیس صفحات لکھنا اور وہ بھی فیصلے کے، کہ جس میں تمام شہادت کو دیکھنا ہوتا ہے، عدالتی نظائر کو دیکھنا ہوتا ہے، فریقین کے موقف کو دیکھنا ہوتا ہے وغیرہ، ان سب کا جائزہ لینے کے بعد کیا ایسا ممکن ہے کہ تیس مینٹس میں تیس صفحات پر مشتمل فیصلہ لکھا جائے، یعنی فی منٹ کے حساب سے ایک صفحہ لکھا گیا ہے۔ کیا یہ کسی بہترین ٹائپسٹ کے لیے بھی ممکن ہے؟
قانون کا کیسے مذاق اڑایا گیا ہے۔ اسلامی ریاست کے عدالتوں کا یہ حال ہے۔..!!!

01/08/2023

وہ چاہتا تو پورے 20 روپے
بڑھا سکتا تھا لیکن عوامی درد کو مدنظر رکھتے ہوۓ
صرف 19.95 کا اضافہ کیا... 🖐🖐🖐

28/07/2023

‏طارق بشیر چیمہ کا بیٹا گرفتار نہیں ہوا
اور نہ ہی جج عاصم حفیظ کی بیوی گرفتار ہوئی
گرفتار صرف فیصل مسجدکے سامنے قلفی بیچنے والا ہوا...!!!

کیا یہ ریاست ماں کہلوانے کے لائق ہے...؟؟؟

Photos from Officer Of The Court's post 27/07/2023

پنجاب پولیس نے حسب روایات ایک بہت ہی خاص مقدمہ کا بیڑا غرق کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی۔۔۔
پہلے پہل تفتیشی افسر نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی کہ ملزم سے نازیبا ویڈیوز وغیرہ کی نسبت تفتیش کی جانی ہے۔۔۔ جب 3 دن کا جسمانی ریمانڈ عطاء کر دیا گیا تو پوری مثل خاموش ہے اور اس نسبت کوئی تفتیش ہی نہیں کی گئی اور تفتیشی مقدمہ نے کہا کہ تفتیش مکمل ہوگئی ہے لہٰذاء ملزم کو جوڈیشل حراست میں جیل بھجوایا جائے۔۔۔ جب جج صاحب نے دیکھا کہ نازیبا ویڈیوز وغیرہ کی نسبت کوئی تفتیش نہیں کی تو جج صاحب نے IG پنجاب کو حکم دیا کہ وہ تفتیش کو خود دیکھیں اور رپورٹ کریں کہ آیا کہ تفتیشی جان بوجھ کر غلط تفتیش کی ہے؟؟؟

26/07/2023

یہ ظلم کی وہ حد ہے جو ایک جج کے گھر میں پار کی گئی ہے۔۔۔
ملزمہ جج کی بیوی ہے جو 14 سالہ خادمہ کو مستقل چمچے اور لکڑی سے سر اور جسم پر ضربیں لگاتی رہی۔۔۔ پھر جب بچی کے ہاتھ پیر ٹوٹ گئے، زخموں میں کیڑے پڑنے لگے تو اس بچی کو اس کے گھر چھوڑ گئی۔۔۔
سرگودھا کے اسپتال میں بچی کو دکھایا گیا تو ڈاکٹروں نے پریشان ہوکر لاھور بھیج دیا۔۔۔ وہاں حالت خراب نکلی پیروں کی ہڈیاں تک ٹوٹی ہوئی ملیں۔۔۔😑

25/07/2023

"‏یہ ہے اس ملک کا قانون"

‏5 ہزار سے زائد طالبات کی نازیبا ویڈیوز رکھنے والا یہ شخص اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا چیف سیکیورٹی افسر میجر ریٹائر سید اعجاز شاہ ہے جس کو آج عدالت میں پیش کیا گیا۔

‏پولیس نے مکمل پروٹوکول دیا، میڈیا سے بات بھی کرنے دی، ایک ہاتھ پر ہتھکڑی تھی اور اُسکو بھی کپڑے سے چھپایا گیا تھا تاکہ صاحب کی توہین نہ ہو۔

‏یہی پولیس تحریکِ انصاف کی بےگناہ خواتین و مرد حضرات کو ہتھکڑیوں میں جکڑ کر اور منہ پر کپڑا ڈال کر عدالتوں میں پیش کرتی ہے۔۔۔🖐🖐🖐

23/07/2023

🏆 𝐂𝐇𝐀𝐌𝐏𝐈𝐎𝐍𝐒 🏆

Pakistan Shaheens defend their title 🤩💪

Meanwhile Indians be like...🗣
"پاکستان والے اپنے بڑے لڑکے لے کے آئے تھے" 😂🤣

21/07/2023

اہم بات۔۔۔!!!
مندرجہ ذیل ویپنز کے آل پاکستان و آل پنجاب اسلحہ لائیسنس اوپن ہیں۔۔

222 بور، 223 بور، کلاشنکوف، پسٹل 30بور،32بور، 9ایم
ایم، 7 ایم ایم، بندوق 12 بور ریپیٹر کے لائیسنس بنوا سکتےہیں۔۔۔!!!

غلام اسحاق مغل ایڈووکیٹ ہائی کورٹ
0334-7952003
0324-9492399

16/07/2023

دفعہ 42، Specific Relief Act میں ترمیم کیا گیا جس کے مطابق دعویٰ استقرارحق کا فیصلہ اندر چھ ماہ جبکہ اس سے متعلقہ اپیل کا فیصلہ اندر تین ماہ کیا جائے گا۔

15/07/2023

سزائے موت کے خلاف اپیل دائر کرنے کی معیاد (7)سات یوم سے بڑھا کر (30) تیس یوم کردی گئی ہے
The Limitation (Amendment) Act 2023
(Act No. # # of 2023)

13/07/2023

(آج مورخہ 13 جولائی 2023 سیشن کورٹ لاہور کےاندر فاٸرنگ سے 2 افراد سرعام قتل)
مقصد یہ ہے کہ جنکی ذمہ داری سیکورٹی فراہم کرنا وہ ٹک ٹاکر اور ڈانسرز کو بلوا کر اپنا امیج مثبت ثابت کرنے میں مصروف ہیں۔۔۔ 🖐

11/07/2023

"امپورٹڈ حکومت کا کارنامہ"

ملتان میں سویڈن کے خلاف نکالی گئی پی ٹی آئی ریلی پر ایف آئی آر کٹ گئی...!!!

10/07/2023

"آم تیری یہ خوش نصیبی ہے
ورنہ لنگڑوں پہ کون مرتا ہے" 🥭🥰

جو چیز ہماری زبان و ادب، کھانوں، روایات اور تہواروں سے جڑ جائے، وہی تہذیب کہلاتی ہے۔ جب بات ہو آم کی تو ہم کہہ سکتے ہیں کہ آم صرف ایک پھل کا نام نہیں بلکہ یہ پوری تہذیب کا نام ہے۔۔۔!!!
Rana M Talha Basharat
آپ کی محبت کا شکریہ 😊

10/07/2023

مذہبی دھندہ ۔ مذہب فروش

1۔ بریلوی مولویوں کے لئے ربیع الاول سیزن ہوتا ھے
جس میں وہ ربیع الاول کے آغاز سے رییع الثانی تک عشق رسول ﷺ بیچ کر محافل میلاد سے کروڑوں روپیہ اکٹھا کر لیتے ہیں
نعت خوان منہ مانگے دام وصول کرتے ہیں اور جو اوپر سے ویلیں ھوں گی وہ الگ سے ہیں

2۔ یکم محرم سے اربعین تک شیعہ ذاکرین کا سیزن ہوتا ھے جس میں یہ ایک ایک مجلس کا لاکھوں روپیہ لیتے ہیں اور مجموعی طور پر حب اہل بیت کی بہت بھاری قیمت وصول کرتے ہیں
یہ ذاکر اب اتنے پروفیشنل اور بے شرم ہو گئے ہیں
کہ منہ مانگی قیمت وصول کرتے ہیں
بعض تو یکم سے 10 محرم تک دس مجلسوں کا اکٹھا ٹھیکہ مار لیتے ہیں
ان پہلے 10 محرموں میں جو ذاکر لڑکا یہاں میرے شہر پڑھنے آ رھا اب میں اس کے مطلق کچھ لکھوں گا تو دوست غصہ کریں گے ۔ میں تو اس کے علم کو بخوبی جانتا ھوں

3۔ وہابی مولویوں کا دھندہ سارا سال شرک و بدعت کی گردان سے چلتا ھے
یہ بھی ایک ایک جلسے کا ٹھیک ٹھاک معاوضہ لیتے ہیں ۔ یہ خود اپنے لیے کم مانگتے ہیں بلکہ مدرسوں اور مسجدوں کے نام پہ مانگ کر اپنی دیہاڑیاں لگاتے ہیں اور آل سعود سے ملنے والا پیسہ الگ ھے
ان میں سے اکثر مولویوں کے پاس بڑی بڑی گاڑیاں ہیں

4۔ دیوبندی مولویوں کی دکانیں صحابہ کرام کے نام پہ چلتی ہیں۔ یہ سارا سال شان صحابہ بیچ بیچ کر نوٹوں میں کھیلتے رہتے ہیں
یہ عوام سے کم اور سرکاری مراعات پہ زیادہ توجہ دیتے ہیں۔ عوام نے کیا دینا اصل مال تو سرکار ہی دیتی ھے

5۔ ان مولویوں کے علاؤہ جعلی پیروں اور گدی نشینوں کا دھندہ الگ ھے جتنا پیسہ ان کے پاس ھے پاکستان میں شاید ہی کسی کے پاس ھو
بڑی بڑی گدیاں اربوں روپے میں کھیل رہی ہیں
پلازے ہیں، جائیدادیں ہیں
ان کو نبی کریم روف الرحیم خاتم النبین حضرت محمد صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مال لوگوں کو بانٹنے والی حدیثیں بالکل نہیں یاد پتہ نہیں یہ کون سے صوفی یا تصوف لیے پھرتے ہیں

6۔ ایک فرقہ کی مخصوص شاخ آپ کو تحفظ حرمین شریفین کے نام پہ مانگتی نظر آئے گی
اس سے بڑا شرک کیا ھو گا کہ اللہ کے گھر خانہ کعبہ کی حفاظت کے نام پہ مال اکٹھا کیا جائے
حالانکہ خانہ کعبہ کی پوری تاریخ پڑھ لیں کہ جب بھی مسلہ ھوا اللہ پاک نے خود اپنے گھر کی حفاظت کی ۔ ان سے اربوں بار زیادہ مضبوط ایمان تو حضرت عبدالمطلب کا تھا جنہوں نے کہا تھا "تم میرے اونٹ دو جس کا گھر ھے خود دیکھ لے گا"
پھر ابابیل نے جو کیا وہ واقعہ سب کے سامنے ھے

یہی شاخ جہاد کے نام پہ قربانی کی کھالوں کی دیہاڑیاں لگاتی ھے ۔ نبی پاک صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کے دور اقدس میں 83 و 86 چھوٹی بڑی جنگیں ھوئی لیکن ایک جنگ میں بھی کھالوں کے پیسے اکٹھے نہیں کیے

آپ تصور نہیں کر سکتے کہ یہ سب پیشہ ور فرقہ پرست ملا کل ملا کر مذہب کے نام پہ سالانہ کتنے ارب روپیہ لوٹ لیتے ہیں
ان کا طریقہ واردات الگ الگ ھے مگر دھندہ ایک ھے

جاہل یا معصوم عوام کہیں توحید کے نام پہ،
کہیں عشق رسول کے نام پہ
کہیں حب اہل بیت کے نام پہ تو
کہیں صحابہ و اولیاء کے ناموں پہ ان 256 GB کے پیٹ رکھنے والے مولویوں و ذاکرین کے پیٹ بھرتی رہتی ھے

یہ مولوی و ذاکر و پیر سارا سال کوئی کام کاروبار نہیں کرتے بس مذہب ہی ان کا بزنس ھے
اگر لوگ خود قرآن و سیرت النبی ﷺ، و اسلاف کی سیرتیں پڑھیں اور عمل کریں تو ان نوسربازوں کے ہاتھوں نہ لٹیں
دین اسلام میں مذہب کو دھندہ بنانے کا دور دور تک کوئی تصور نہیں ھے

نبی کریم ﷺ اپنا ذاتی کاروبار کرتے تھے
مولا علی علیہ السلام مزدوری کرتے تھے
حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کا کپڑے کا کاروبار تھا
حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ بہت بڑے کاروباری شخص تھے
اسی طرح دیگر صحابہ و اولیاء و علمائے ربانیین سب کے اپنے کام و کاروبار تھے
ان سے زیادہ دین کی خدمت کسی نے نا کی اور نا قیامت تک کوئی کر سکتا ھے
مگر ان میں سے کسی نے دین سے ایک پیسہ نا کمایا
بلکہ اپنی محنت کی کمائی سے دین پہ خرچ کیا
اس خطے میں اسلام لانے والے صوفیاء کرام کے لنگر مخلوق خدا کھاتی وہ خود کسی سے کچھ نا لیتے

یہ دین کو دھندہ بنانے والے کچھ بھی ھو سکتے ہیں
مگر دین دار نہیں ہیں

یہاں میری بات کی تائید کرنے کی بجائے ہر کوئی اپنے اپنے فرقے کو طریقے سے ڈیفنڈ کرے گا اور یہی سب سے بڑی جہالت ھے
اللہ کا واسطہ اسلام کو خود پڑھو، سمجھو اور عمل کرو
ان فرقہ باز مولویوں و ذاکرین نے کبھی بھی آپ کو مسلمان نہیں بننے دینا

یہ لکھنے کا واحد مقصد یہ ھے کہ قرآن و سنت کا خود مطالعہ کریں ان جھوٹے مذہب فروشوں پہ نا جائیں۔

07/07/2023
06/07/2023

"آپ گھر بیٹھیں، انصاف آپ کی دہلیز پر"

پاکستان کے عدالتی نظام کا اشرافیہ کو نوازنے کے لیے ایک اور انوکھا اور انقلابی فیصلہ۔۔۔!!!

لندن بیٹھے مفرور، اشتہاری اور سزا یافتہ مجرم کو پاکستان کی معزز احتساب عدالت نے سرنڈر کیئے بغیر با عزت بری کر دیا۔۔۔ 👏👏👏

10/06/2023

ایک مراثی نے اپنی خواہش کا اظہار ایسے کیا کہ باسمتی چاول ہوں، دیسی گائے کا دودھ ہو، ولایتی کھنڈ ہو۔ بندہ کھیر پکائے اور سردیوں کی رات چھت پر رکھ کر سوجائے۔ صبح اٹھے تو انگلی لگا کر وہ کھیر کھائے۔

کسی نے پوچھا۔ تمھارے پاس ان میں سے ہے کیا؟

بولا: "انگلی"

خبر ہے کہ وفاقی بجٹ 2023-2024 میں مختلف شعبوں کیلئے رقم مختص کی جائے گی!
مسئلہ صرف یہ ہے کہ رقم موجود نہیں ہے.....😎

09/06/2023

کتوں نے ایک دوسرے کو کاٹنا شروع کر دیا ۔۔۔👇

22/02/2023

جس بلوچ خاتون نے قران پاک اٹھاکر اپنی اور اپنے بچوں کی جان بچانے کی اپیل کی تھی۔ اس خاتون اور اس کے دو جوان بیٹوں کی لاشیں بارکھاں میں ایک کنویں سے برآمد ہوئے۔
خان محمد عرف اسماعیل مری کیمطابق لاشیں میری اہلیہ، بڑے بیٹے محمد نواز اور میرے دوسرے بیٹے عبدالقادر کی ہیں جو کئی عرصے سے منسٹر سردار عبدالرحمان کھیتران کے نجی جیل میں قید تھے۔ میرے گھر کے مزید 5 افراد اب بھی سردار عبدالرحمان کھیتران کے جھیل میں قید ہیں۔
اب بتائیں، ہم کتنے بے حس اور ناترس ہیں ہم من حیث القوم، سب مل کر بھی ایک ظالم کے خلاف آواز اٹھانے سے قاصر ہیں۔
خدارا، خان محمد مری کے باقی 5 افراد کو عبدالرحمان کھیتران کے نجی جیل سے رہائی کی خاطر آواز اٹھائیں اور جو شہید کیے گئے ہیں ان کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے تاکہ پتہ چلے کہ حبس بے جا اور عقوبت خانوں میں رکھے گئے ان بے چاروں کو کن ناکردہ گناہوں کی سزائیں دی گئیں ۔۔۔!!!
#بارکھان

Want your practice to be the top-listed Law Practice in Lahore?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

Oath ceremony of newly appointed #ChiefJusticeOfPakistan Mr. Umar Ata Bandial...👨🏻‍⚖️🇵🇰

Telephone

Website

Address


26-M, Mezzanine Floor, Dawood Atif Center Jain Mandir Chowk
Lahore
54000

Opening Hours

Monday 08:00 - 20:00
Tuesday 08:00 - 20:00
Wednesday 08:00 - 20:00
Thursday 08:00 - 20:00
Friday 08:00 - 20:00
Saturday 08:00 - 20:00

Other Lawyers & Law Firms in Lahore (show all)
Lawyers in Lahore Lawyers in Lahore
Lahore, 54000

HAVE 'LEGAL' FUN :D

King Ragnar Law Associates and Consultants King Ragnar Law Associates and Consultants
Lahore

Law Firm in Lahore since 1967

In Conversation With Jawad Zafar ASC In Conversation With Jawad Zafar ASC
Lahore

A segment of @askthelawyer.pk where we delve into legal matters with an expert of Criminal Law!

Ali Ahmed, Advocate Ali Ahmed, Advocate
Lahore High Court
Lahore, 54000

Advocate | Legal Consultant | Govt Pleader/ Defender | Legal Insight PK

Butt law associates Butt law associates
Apartment No. 602 , Saddique Trade Center Lahore
Lahore, 546000

Provides Tax , Accounting, consultancy services. TAX FILLER NTN,SALES TAX REGISTRATION,PRA (GST),SALES NUMBER, PARTNERSHIP, WEBOC (IMPORT/EXPORT), TRADE MARK,COPYRIGHT,PVT LTD COMP...

Sethi Law Associates  By Adv Asma Sethi Sethi Law Associates By Adv Asma Sethi
UG_76 Eden Tower Main Boulevard Gulberg 3 Lahore
Lahore, 54000

At SLA we pride ourselves on being a distinguished law firm dedicated to providing legal services.

Imran Arshad Adv Imran Arshad Adv
Office No 35 Model Town Courts Lahore
Lahore

Advocate high court lahore

Sultan & Sultans Law Chambers Sultan & Sultans Law Chambers
1 Turner Road
Lahore

Abdus Salam Law Firm Abdus Salam Law Firm
55CCA Phase 4 DHA
Lahore, 54000

In the pursuit of Justice, we follow the tradition of excellence, trust and tenacity in Law.

Justice But Nothing Else Tahir khan Advocate High Court Justice But Nothing Else Tahir khan Advocate High Court
12 LG Fazl-I-meeran Law Chambers Near Family Hospital Mozang Road Near Lahore High Court
Lahore, 54000

Law Firm which provides Legal assistance, advice, aid etc

Arif&Arif Co. Legal Consultants and Corporate Affairs Arif&Arif Co. Legal Consultants and Corporate Affairs
Model Town A Block Near CIA Police Station
Lahore

We’ll provide Legal Sevices Across Pakistan. We deal all kind of legal issues; Civil, Criminal, Tax

Taxation Civil and Criminal Consultant Taxation Civil and Criminal Consultant
Lahore

All about laws regarding Taxation, NTN, Sales Tax, SECP, civil and criminal.