Deputy Commissioner Lahore - District Administration Lahore
OFFICIAL FACEBOOK PAGE®
Deputy Commissioner Lahore
Miss Rafia Haider
عمومی تاثر یہ ہوتا ہے کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن عام غریب لوگوں کے خلاف کیا جاتا ہے۔ ذیل میں دی گئی تصویر میں جلو موڑ کا علاقہ ہے جہاں سرکار کی 90 ملین یعنی 9 کروڑ کی اراضی پرفیکٹری اور دوکانیں بنا کر قبضہ جما لیا گیا تھا
فیکٹری اور دوکانیں تعمیر کرنے والے کوئی عام افراد تو نہیں ہو سکتے۔ آج اسٹنٹ کمشنر شالیمار نے ایم سی ایل کے عملہ کے ساتھ نہ صرف غیر قانونی تعمیرات کو گرا کر زمین واگزار کروائی بلکہ قبضہ کرنے اور اس میں مدد کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا بھی آغاز کر دیا
قانون کی خلاف ورزی خصوصا قبضہ میں محکمانہ غفلت اور ملی بھگت کے عنصر کو رد نہیں کیا جا سکتا۔ مگر بروقت معلومات، عوام کی مدد اور مضبوط ارادے سے اس مافیا کو ختم کیا جا سکتا ہے
چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایت کے مطابق قبضہ مافیا کے خلاف پوری قوت سے آپریشن کیا جا رہا ہے۔ آپ کے علاقہ میں کہیں مافیا موجود ہے تو نشاندہی کریں، فوری ایکشن ہو گا
Govt of Punjab Chief Secretary Punjab Commissioner Lahore,Punjab. Metropolitan Corporation Lahore
Today Notified Rate list of Essential Commodities. 09 Dec, 2023
Please call at 04299214191 for any complaint or inbox us
Download Punjab Qeemat app register your complain
Today Notified Rate list of Essential Commodities. 08 Dec, 2023
Please call at 04299214191 for any complaint or inbox us
Download Punjab Qeemat app register your complain
اشیاء خوردونوش کی آج بروز جمعرات مورخہ 07 دسمبر 2023 کی نوٹیفائیڈ ریٹ لسٹ
اہلیان لاہور سے گزارش ہے اشیاء اسی ریٹ لسٹ کے مطابق خریدیں
شکایت کی صورت میں ان باکس میں اطلاع دیں یا پنجاب قیمت ایپ ڈاؤن کرکے شکایت درج کروائیں
DC-SRU (Strategic Reform Unit) update:
Assistant Commissioner Raiwind organised free eye testing camp for students of Higher Secondary School, Arayian, Raiwind
300 students out of 900 have been screened. Unfortunately 2 cases of squint , 2 amblyopia, 1 case of loss of eyesight in one eye has been identified so far. However, early diagnosis will surely help to start timely treatment.
Camp will continue till complete screening of entire school
At DC SRU, we are focused to improve community engagement and facilitation in areas which are not covered in routine administrative functions
اشیاء خوردونوش کی آج بروز بدھ مورخہ 06 دسمبر 2023 کی نوٹیفائیڈ ریٹ لسٹ
اہلیان لاہور سے گزارش ہے اشیاء اسی ریٹ لسٹ کے مطابق خریدیں
شکایت کی صورت میں ان باکس میں اطلاع دیں یا پنجاب قیمت ایپ ڈاؤن کرکے شکایت درج کروائیں
Govt of Punjab Chief Secretary Punjab
Inaugurated FILUMS 23, first international Film Festival where more 600 films from 30 different countries will be screened over two days, 5th and 6th December. Heart warming to see young talented students of leading and organising the festival.
Qawali night today and live concert tomorrow evening will be additional festivity for participants
Govt of Punjab Chief Secretary Punjab Commissioner Lahore,Punjab. Metropolitan Corporation Lahore
مارکیٹ میں چنگ چی اور لوڈر رکشہ دو طرح کے ہوتے ہیں
پہلی قسم مکینکل تکنیک کے مطابق حفاظتی نقطہ نظر کے تحت بنائے جاتے ہیں تاکہ خدانخواستہ حادثے کی صورت میں نقصان کم سے کم ہو
دوسری قسم کے چنگ چی رکشے گلی محلوں میں قائم ورکشاپوں میں تیار کیے جاتے ہیں جو حادثے کی صورت میں شدید نقصان کا باعث بنتے ہیں
ایک اہم پہلو یہ بھی ہے کہ دونوں میں قیمت کا کوئی خاص فرق نہیں ہوتا۔ بھولے اور سادہ لوح خریداروں کو کم قیمت کا دھوکہ دے کر موت کا یہ سامان بیچ دیا جاتا ہے جس سے نہ صرف ڈرائیور بلکہ سورایوں اور راہ گیروں کی جان خطرے سے دوچار ہو جاتی ہے
محنت مزدوری کر کے اپنے خاندان کا پیٹ پالنے والے ڈرائیور کم علمی اور تھوڑے سے وقتی فائدے کو دیکھ کر ایسے “استادوں” کے چکر میں آتے ہیں جو ان سے پیسے تو پورے وصول کرتے ہیں مگر مجال ہے جو رکشوں کی کوالٹی کو بہتر کرنے پر پیسے خرچ کریں
غیر قانونی رکشہ بنانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے اور اب تک 29 فیکٹریاں سیل کی جا چکی ہیں
ہمارا مقصد اپنے لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ ان ورکشاپس کو موت کا کھیل بند کرنا ہو گا۔ تاہم اگر یہ ورکشاپس یہ کام ترک کر کے اپنے ہنر کو کسی ملتے جلتے کام میں استعمال کریں گے تو ان کی حوصلہ افزائی کی جائے گی
Govt of Punjab Chief Secretary Punjab Commissioner Lahore,Punjab. Metropolitan Corporation Lahore
Today Notified Rate list of Essential Commodities. 05 Dec, 2023
Please call at 04299214191 for any complaint or inbox us
Download Punjab Qeemat app register your complain
خصوصی افراد کے عالمی دن کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر لاہور دفتر کی عمارت کے ہر حصے میں معذور افراد کی سہولت کے لیے خصوصی ریمپ بنا کر رستے فعال کر دیے گئے ہیں
ڈپٹی کمشنر لاہور کا دفتر 1893 میں قائم ہوا۔ خوشی ہے کہ پہلی دفعہ اس عمارت کو مکمل طور پر خصوصی افراد کی ضرورت کے مطابق ڈھالا گیا ہے
ڈی سی سٹریٹیجک ریفارم یونٹ نے ماہرین کی تکنیکی مدد سے ریمپ تعمیر کروائے ہیں۔ریمپ کی ڈھلان بناتے ہوئے خصوصی افراد کی ضرورت کا خاص خیال رکھا گیا ہے
وہیل چئیر کرکٹ ورلڈ کپ کھیلنے والی ٹیم کے کپتان عمران آرائیں اور پیرا اولمپک کھیلوں میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے کھلاڑی حیدر علی نے ریمپس کا افتتاح کیا۔ گولڈ میڈلسٹ پیرا ایتھلیٹ حیدر علی کو دو لاکھ کا تعریفی انعام بھی دیا
- پیرا ایتھلیٹ گیمز منعقد کی جائیں گی
- تمام کھیلوں کا تین ماہ کا کیلنڈر جلد جاری کیا جائے گا
- پیرا ایتھلیٹ کھیلوں کی آگاہی کے لیے سیپشل ایجوکیشن سکولوں میں مہم بھی چلائی جائے گی
Govt of Punjab Chief Secretary Punjab Commissioner Lahore,Punjab. Metropolitan Corporation Lahore
آج شہر بھر میں 480 ٹھیلے اور تھڑے گرائے گئے۔ تجربے کی بنیاد پر کہا جا سکتا ہے کہ آج گرائے گئے یہ ٹھیلے اور تھڑے چند دنوں بعد پھر سے اپنی جگہوں پر بنے ہوں گے
عام طور پر انتظامیہ پر یہ الزام آتا ہے کہ اہلکار ملی بھگت سے یہ کام کرواتے ہیں۔ مگر گلی محلوں میں موجود یہ ٹھیلے اور تھڑے جو عوام اور راہ گیروں کی حق تلفی ہے ایک عمومی رویہ ہے جس کا فائدہ کای کو نہیں مگر نقصان سب کو ہوتا ہے
اگر چند انچ کی جگہ پر قبضہ نہ بھی کیا جائے تو کیا کاروبار نہیں ہو سکتا؟ کیا ان چند انچوں پر تھڑے بنانے سے کاروبار میں اضافہ ہوتا ہے؟ کیا لوگوں کی حق تلفی کر کے کیا جانے والا کاروبار اور اس سے کمائی جانے والی روزی داغدار نہیں ہوتی؟
بہت سے سوال ہیں جو ہم سب کو بحیثت شہری خود سے اور اپنے آس پاس کے لوگوں سے پوچھنے ہیں۔ کیا ہو اگر ہم تجاوزات بڑھانے، ٹھیلے تھڑے بنانے والوں کے کاروبار کا بائیکاٹ کریں اور ان سے خریداری ہی بند کر دیں؟ کیا اس سے فرق پڑے گا؟ اخلاقی دباؤ سے انقلاب برپا کیا جا سکتا ہے؟
Govt of Punjab Chief Secretary Punjab Commissioner Lahore,Punjab. Metropolitan Corporation Lahore
3rd December: International Day for Differently-Able people
The theme for this year's International Day of Persons with is - in action to rescue and achieve the SDGs for, with and by persons with
Deputy Commissioner Lahore office has equal focus to serve PWDs (People with Disabilities). We have launched different initiatives under DC-SRU (Strategic Reform Unit) including;
1- Creating and
2- Making all district offices
3-Renovating public toilets in city to make them disability accessible
4- and competitions to create for PWDs
5- Establishing a committee to create continuity in initiatives for PWDs
Please share to make our a better place for
"Save the Date”
A gift for Lahore by Deputy Commissioner Strategic Reform Unit DC-SRU, Metropolitan Corporation, Lahore City of Literature CoL & LUMS;
“FILUMS-23 is happening on 5th & 6th December 2023 where the world of cinema comes live. Mark your calendars for a mesmerizing event and meet your favourite Film celebrities."
قومی انسدادِ پولیو مہم ایڈمنسٹریٹر/ ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کی زیر صدارت پولیو ورکرز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس
خصوصی مہم کے کیچ آپ ڈے کا آج دوسرا روز،پہلے پانچ روز میں 20 لاکھ 94 ہزار 674 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے
ڈیٹا کے غلط اندراج پر کمپیوٹر آپریٹر کو نوکری سے برخاست کرنے، انکوائری کا حکم،مائیکرو پلان کے مطابق کام کرنے والے پولیو ورکرز کو مزید 10 دن کی سیلری دینے کی ہدایت
مہم میں ریفیوذل کیسز پر خصوصی توجہ دی گئی، بشیر انکاری والدین کو قائل کر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گے
پولیو کے دو قطرے ہر بچہ ہر بار
Govt of Punjab Chief Secretary Punjab Commissioner Lahore,Punjab. Metropolitan Corporation Lahore
Today Notified Rate list of Essential Commodities. 03 Dec, 2023
Please call at 04299214191 for any complaint or inbox us
Download Punjab Qeemat app register your complain
ایڈمنسٹریٹر/ ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ کےافسران سرکاری زمین کو واگزار کروانے کےلیے پے در پے کاروائیاں جاری رکھیں ہوئے ہیں
فرض شناس شہریوں سے درخواست ہے، شہرکو تجاوزات اور قبضہ مافیا سے پاک کرنے میں ہمارا ساتھ دیں، نشاندھی کریں، انباکس میں اطلاع دیں، اپنی ذمہ داری آپ نبھائیں، ہمارا فرض ہم نبھائیں گے
Courtesy by Lahore Rang News HD
Govt of Punjab Chief Secretary Punjab Commissioner Lahore,Punjab. Metropolitan Corporation Lahore
Today Notified Rate list of Essential Commodities. 1st Dec, 2023
Please call at 04299214191 for any complaint or inbox us
Download Punjab Qeemat app register your complain
اللہ تعالی کے فضل اور کرم سے موسم کی تبدیلی، آپ سب کی احتیاط اور تعاون کی بدولت سموگ میں بتدریج کمی واقع ہو رہی ہے
موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانا ایک طویل اور صبر آزما جنگ ہے جو ہم سب نے اپنی بقاء کے لیے لڑنی ہے۔ ہمیں قلیل مدتی (شارٹ ٹرم) اور طویل مدتی (لونگ ٹرم) اقدامات اٹھانے ہیں
- صحت مند طرز زندگی اپنانا ہو گا، پیدل چلنے اور سائیکل سواری کی عادت اپنانا ہو گی
- ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والی اشیاء مثلا پلاسٹک، دھواں چھوڑتی گاڑیاں، کوڑے اور فصلوں کی باقیات کو آگ لگانا ترک کرنا ہو گا
- بھٹوں کے لیے زگ زیک ٹیکنالوجی، بجلی پر چلنے والی گاڑیاں، جنریٹر کی جگہ سولر پینل کا استعمال بڑھانا ہو گا
ویڈیو میں معزز عدالت اور حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق سائیکل کلچر کو فروغ دینے اور ہم سب کا حوصلہ بڑھانے کے لیے کمشنر لاہور کی سربراہی میں گزشتہ اتوار ہونے والی سائیکل ریلی کی جھلکیاں ہیں
Govt of Punjab Chief Secretary Punjab Commissioner Lahore,Punjab. Metropolitan Corporation Lahore
Today Notified Rate list of Essential Commodities. 30Nov, 2023
Please call at 04299214191 for any complaint or inbox us
Download Punjab Qeemat app register your complain
قومی انسدادِ پولیو مہم
ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر شہر میں جاری پولیو مہم کا جائزہ لینے کیلئے فیلڈ میں متحرک، UC72، دھوبی منڈی اور ملحقہ آبادی میں ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا
پولیو مہم میں اب تک 08 لاکھ 59 ہزار 450 بچوں کو کور کیا جا چکا ہے۔ فیصلہ آج کرنا ہوگا اگر کل آپکے بچے نے چلنا ہے، والدین سے اپیل ہے پولیو ورکرز کے ساتھ مکمل تعاون کریں
پولیو کے دو قطرے ہر بچہ ہر بار
Govt of Punjab Chief Secretary Punjab Commissioner Lahore,Punjab. Metropolitan Corporation Lahore
Today Notified Rate list of Essential Commodities. 29Nov, 2023
Please call at 04299214191 for any complaint or inbox us
Download Punjab Qeemat app register your complain
Deputy Commissioner Lahore Rafia Haider
Chaired a meeting to review ongoing anti polio vaccination campaign
Targets were set for next day & officers were tasked assignment for the 7 day's of polio drive
All children must be vaccinated for a polio free Pakistan
Govt of Punjab Chief Secretary Punjab Commissioner Lahore,Punjab.
صحت مند، تندرست بچے، خوشحال معاشرہ
شہر بھر میں انسدادِ پولیو مہم بھرپور طریقے سے جاری،
افسران پولیو ورکرز کی سخت مانیٹرنگ کیلئے فیلڈ میں متحرک
Govt of Punjab Chief Secretary Punjab Commissioner Lahore,Punjab.
سموگ میں کمی کے لیے ہم سب کو مل کر اقدامات اٹھانا ہوں گے
آئیں ماحول دوست طرز زندگی اپنائیں، اپنی آنے والی نسلیں محفوظ بنائیں
سموگ کے خاتمے کا بہترین طریقہ آلودگی کا سبب بننے والے ذرائع کا کم سے کم استعمال ہے۔
- گاڑی کا استعمال انتہائی ضرورت میں کریں
- سائیکل کے استعمال کو ترجیح دیں
- بچت اور ماحول دوستی کے لیے الیکٹرک موٹر سائیکل اور گاڑی پر انویسٹ کریں
- درخت لگائیں
- پبلک ٹرانسپورٹ کے استعمال کو ترجیح دیں
Today Notified Rate list of Essential Commodities. 27Nov, 2023
Please call at 04299214191 for any complaint or inbox us
Download Punjab Qeemat app register your complain
سائکلنگ کا فروغ صحت مند ماحول
سموگ سے بچاؤ کیلئے ضلعی انتظامیہ کی بہترین حکمت عملی،سائیکل دوڑائیں، سموگ بھگائیں
سائیکل ریلی کا مقصد فقد صرف اور صرف سموگ آگاہی ہے۔ مشترکہ کاوشوں سے ہی سموگ کا تدارک ممکن ہے، شہریوں سے درخواست ہے،فضا کو آلودگی سے پاک رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں
Courtesy by City 42
Govt of Punjab Chief Secretary Punjab Commissioner Lahore,Punjab. Metropolitan Corporation Lahore
سموگ آگاہی سائیکل ریلی چیرنگ کراس سے نکلنے کو تیارہے۔ اپنے بچوں کے ساتھ تشریف لائیں اور سموگ آگاہی میں ہمارا ساتھ دیں
ایک دن کی سائیکل ریلی کا مقصد صرف اور صرف سموگ آگاہی ہے۔ سموگ کے موثر حل کے لیے ہم سب کو اپنا طرز زندگی بدلنا ہو گا۔ آئیں اپنے شہر کے ماحول کو محفوظ بنائیں، اپنے معمولات میں تبدیلی لائیں
- پبلک ٹرانسپورٹ کو ترجیح دیں
- چھوٹے، گھر یا دفتر کے قریب اور معمول کے کاموں کے لیے سائیکل کے استعمال کو ترجیح دیں
-کوڑا کرکٹ کو آگ نہ لگائیں
آپ کے تعاون کے بغیر ماحول کا تحفظ ممکن نہیں
Govt of Punjab Chief Secretary Punjab Commissioner Lahore,Punjab.
Today Notified Rate list of Essential Commodities. 26Nov, 2023
Please call at 04299214191 for any complaint or inbox us
Download Punjab Qeemat app register your complain
سموگ کا سب سے موثر حل گاڑیوں کا کم سے کم استعمال۔ سفر کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کو ترجیح دیں، قریبی کاموں کے لیے سائیکل کا استعمال کریں
Let’s Join together for promotion of cycle culture in the city on Sunday.
Sunday Cycle Ride/meet up powered by Commissioner lahore & Metropolitan Corporation Lahore.
Join us Tomorrow,
📆 Date: November 26th
🕒 Time: 4PM
🗺️location: ChairingCross Mall Road
Govt of Punjab Chief Secretary Punjab
Today Notified Rate list of Essential Commodities. 25Nov, 2023
Please call at 04299214191 for any complaint or inbox us
Download Punjab Qeemat app register your complain
جوہر ٹاؤن میں شیشہ چلانے والے تین کیفے سیل کر کے مالکان کے خلاف مقدمات درج کروا دیے گئے ہیں۔ اے سی ماڈل ٹاؤن صاحبزادہ یوسف ، اے سی رائے ونڈ زینب طاہر اور اے سی کینٹ نبیل میمن نے پولیس اور انتظامیہ کے ہمراہ جوائنٹ آپریشن کیا
کیفے، ہوٹل یا ریستوران عوامی مقامات ہوتے ہیں، ایسے مقامات پر اگر کھلے عام قانون کی خلاف ورزی ہو رہی ہو تو یقینا اس میں انتظامیہ یا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوتاہی اپنی جگہ ہے مگر کھلے عام قانون کی خلاف ورزی دیکھ کر ذمہ دار شہری ہونے کا فرض نبھائیں اور ہمیں اطلاع دیں
ہم سب نے مل کر ہی اپنے شہر کو محفوظ اور قانون کا پاسدار بنانا ہے
Govt of Punjab Chief Secretary Punjab Commissioner Lahore,Punjab.
جمعہ اور ہفتہ کو تعلیمی ادارے بند رہیں گے!
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے لاہور سمیت 6 ڈویژنز کے تعلیمی اداروں میں جمعے اور ہفتے کی عام تعطیل کا اعلان کر دیا
Chief Minister Punjab's Updates Board of Revenue, Punjab Provincial Disaster Management Authority, Government of Punjab Primary & Secondary Healthcare Department Specialized Healthcare & Medical Education Department
سموگ کے تدارک کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ لاہور بلا امتیاز سخت کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہیں
عوام سے گزارش ہے سموگ سے بچاؤ کے لیے گھر یا دفتر سے باہر نکلیں تو ماسک لازمی لگائیں اور اگر کہیں ایس او پیز کی خلاف ورزی دیکھیں تو ہرگز نظر انداز مت کریں انباکس میں فوری اطلاع دیں
Govt of Punjab Chief Secretary Punjab Commissioner Lahore,Punjab.
“انسداد سموگ”اقدامات و ہدایات جاری
شہر میں سموگ کےخاتمےکیلئے لاہور انتظامیہ کی جانب سے ہر مکمن اقدامات پر عمل درآمد جاری ہے۔
شہریوں سےمیری گزارش ہے،گھروں سے باہر نکلتے وقت اپنی حفاظت کیلئے ماسک اور دیگر حفاظتی تدابیر ضرور اپنائیں۔
کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا
Govt of Punjab Chief Secretary Punjab
اشیاء خوردونوش کی آج مورخہ 23 نومبر،2023 کی نوٹیفائیڈ ریٹ لسٹ۔ اہلیان لاہور سے گزارش ہے اشیاء اسی ریٹ لسٹ کے مطابق خریدیں
شکایت کی صورت میں ان باکس میں اطلاع دیں یا پنجاب قیمت ایپ ڈاؤن کرکے شکایت درج کروائیں
Govt of Punjab Chief Secretary Punjab Commissioner Lahore,Punjab.
Click here to claim your Sponsored Listing.
Videos (show all)
Category
Contact the organization
Telephone
Website
Address
DCO Office, District Courts
Lahore
54000
Opening Hours
Monday | 08:00 - 16:00 |
Tuesday | 08:00 - 16:00 |
Wednesday | 08:00 - 16:00 |
Thursday | 08:00 - 16:00 |
Friday | 08:00 - 16:00 |
Lahore
Civil Servant-Posted as Deputy Director-Finance (BS-18) at Punjab Govt, having M.Phil Finance with +
Prof. Ashfaque Ali Khan Road
Lahore, 54260
The Office of Ombudsman Punjab has been established with the prime objective “to provide protection for the rights of the people, to ensure adherence to the rule of law and to supp...
H, 220)St, 2Achnatgharpomufhalpuralahore
Lahore
62-D New Muslim Town
Lahore, 54000
In this page you will get the minimum rates of wages of skilled , unskilled workers e.t.c
H, 220/St, 2Achnatgharpomughalpuralahore
Lahore
Servicespsychologists ImtiazAhmad MscpsychologyimtiazAhmad ch Imtiaz
Government Engineering Academy Punjab Canal Bank Road, Thokar Niaz Baig
Lahore, 54000
Hydraulic Structures Safety Evaluation Unit
AG Complex, Turner Road
Lahore
This Office compiles the accounts and disburses all payment for the Government of Punjab