پولیس اسٹیشن مظفر آباد ملتان

‏Police is your friend
🚔❤️
پولیس اسٹیشن مظفر آباد آپکی خدمت کے لئے ہر وقت کوشاں✨
خدمت، تحفظ ،احسا

09/12/2023
Photos from SP Cantt Multan's post 08/12/2023
Photos from Multan Police Official's post 08/12/2023
06/12/2023
06/12/2023

🥷

06/12/2023

سی پی او ملتان منصور الحق رانا نے پولیس لائنز ملتان میں صحافی برادری سے ملاقات کی۔

سی پی او ملتان منصور الحق رانا نے معاشرے میں میڈیا کے کردار کو سراہا

سی پی او ملتان نے ملتان شہر میں جرائم کے خاتمے اور شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے مل کر کام کرنے پر شہر کی تمام صحافی برادری کو خراج تحسین پیش کیا

انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام، شہریوں کو انصاف کی فراہمی اور جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی میں میڈیا کا اہم کردار ہے۔

سی پی او ملتان نے کہا کہ شہر سے جرائم کے خاتمے، امن و امان کے قیام اور شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں

انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے 05 پولیس اسٹیشنز کو سپشل انیشی ایٹو پولیس اسٹیشنز میں تبدیل کیا گیا ہے جبکہ مزید تھانوں کو سپیشل انیشی ایٹو پولیس اسٹیشنز میں تبدیل کیا جا رہا ہے

سی پی او ملتان نے کہا کہ پولیس خدمت مرکز ملتان 24 گھنٹے شہریوں کو اپنی خدمات فراہم کر رہا ہے

اس کے علاؤہ شہر اہم مقامات سمیت دور دراز علاقوں میں خدمت مراکز قائم کیے گئے ہیں

صحافی برادری نے سی پی او ملتان منصور الحق رانا کے اقدامات کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ جرائم کے خاتمے میں پولیس کے ساتھ مل کر کام کریں گے

05/12/2023

ایس پی کینٹ ارسلان زاہد صاحب پولیس اسٹیشن مظفر آباد کی نئی عمارت کا معائنہ کیا اِس موقع پر ڈی ایس پی مظفر آباد طاہر مجید اور ایس ایچ او رمضان گل بھی موجود تھے

Photos from ‎پولیس اسٹیشن مظفر آباد ملتان‎'s post 05/12/2023

ملتان تھانہ مظفرآباد کے علاقے نادر آباد کے قریب پولیس مقابلہ، ڈکیتی اور رابری سمیت متعدد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ملزم شاہ میر زخمی حالت میں گرفتار

رات سوا 11 بجے کے قریب ایس ایچ او تھانہ مظفرآباد محمد رمضان گل اپنی ٹیم کے ہمراہ نادر آباد ناکہ بندی پوائنٹ پر موجود تھے جہاں ایک موٹر سائیکل پر سوار 03 افراد کو رکنے کا اشارہ کیا

جنہوں نے رکنے کے بجائے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی

فائرنگ کے دوران 02 ملزمان موٹر سائیکل پھینک کر فرار ہو گئے جبکہ 01 ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا تھا

زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت شاہ میر ولد فخر حسین قوم جٹ سکنہ حال موضع ڈھورے والا ملتان مستقل ضلع ٹوبہ سے ہوئی

ملزم ڈکیتی، رابری سمیت متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا

ملزم رابری کی وارداتوں کے دوران شہریوں کو فائرنگ کر کے زخمی بھی کر چکا ہے

علاقے کی ناکہ بندی کروا دی گئی ہے اور فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے

زخمی ڈاکو کو علاج معالجے کے لیے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا

پولیس نے جائے وقوعہ سے موٹر سائیکل اور پسٹل 30 بور قبضہ پولیس میں لے لیا

قبضہ پولیس میں میں لیا گیا موٹر سائیکل تھانہ گلگشت کے علاقے سے چھینا گیا موٹر سائیکل ہے

وقوعہ کا مقدمہ تھانہ مظفرآباد میں درج کر کے مزید کارروائی پولیس عمل میں لائی جا رہی ہے

02/12/2023

سی پی او ملتان منصور الحق رانا کی ہدایت پر پولیس لائنز ملتان میں تھانوں میں تعینات گائیڈ کانسٹیبلز کے لیے تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا

ایس ایس پی انویسٹیگیشن ملتان رانا محمد اشرف اور ایس پی کینٹ ڈویژن رانا ارسلان زاہد نے گائیڈ کانسٹیبلز کو ان کی ذمہ داریوں سے متعلق بتایا

ایس ایس پی انویسٹیگیشن ملتان نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ تھانہ میں آنے والے شہریوں کی مکمل رہنمائی کریں گے

انہوں نے کہا کہ تھانہ میں آنے والوں کے ساتھ مہذب طریقے سے پیش آئیں

ان کی ایس ایس او پی کے مطابق رہنمائی کرتے ہوئے متعلقہ فورم سے مسائل حل کروائیں

انچارج فرنٹ ڈیسک نے تمام گائیڈ کانسٹیبلز کو پنجاب پولیس سٹیزن فیڈ بیک سسٹم بارے آگاہ کیا

پنجاب پولیس کے تمام تر محکمانہ کاغذات پر دئے گئے QR کوڈ کے بارے بتایا گیا کہ کس طرح وہ تھانہ سرکل، ڈویژن اور پولیس کے تمام تر دفاتر میں آنے والے سائلین کو فیڈ بیک بارے آگاہی فراہم کریں گے

شہری پولیس سروسز کے معیار کے حوالے سے براہ راست QR کوڈ کے ذریعے اپنی رائے دے سکتے ہیں

فیڈ بیک سسٹم پولیس کی جانب سے 24 گھنٹے مانیٹر کیا جا رہا ہے جس کے ذریعے عوام الناس کو ہمہ قسم کا ریلیف فراہم کیا جائے گا

شہریوں سے موصول ہونے والے فیڈ بیک کی روشنی میں معیار کو بہتر بناتے ہوئے مسائل کو دور کیا جائے گا۔

مزید تمام گائیڈ کانسٹیبلان کو فیس بک، ٹک ٹاک اور ایکس اکاونٹ بنانے اور استعمال کرنے سے متعلق بھی بریف کیا گیا۔

01/12/2023

ملتان پولیس تھانہ صدر جلالپور نے حافضہ بی بی کے قتل میں مطلوب اشتہاری مجرم محمد ارشد کو انٹرپول کے ذریعے بیرون ملک سے گرفتارکر لیا۔ گزشتہ سال جلالپور پیر والا کے علاقے میں حافظہ بی بی پر تیزاب پھینک دیا. گیا تھا جس وہ جان کی بازی ہار گئی تھی اور 6 سالہ بیٹا فیصل بھی تیزاب گردی سے متاثر ہوا تھا

01/12/2023

🚓🇵🇰

TikTok · Multan_Police_Official 30/11/2023

😐😢😔

TikTok · Multan_Police_Official 1859 likes, 30 comments. “ ”

Photos from ‎پولیس اسٹیشن مظفر آباد ملتان‎'s post 30/11/2023

عوام نے پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور کافی حد تک مطمئن نظر آئے۔ اُنکا کہنا تھا کہ رات میں پولیس کا ناکہ بندی کرنا اور گشت کرنا واردات میں کمی کا باعث بنا ہے
#مظفراباد

29/11/2023

رحیم یار خان سے ملحقہ کچہ کے علاقہ ماچھکہ میں جاری پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین مقابلہ میں پولیس کا ایک اور شیر جوان جام ارشاد جام شہادت نوش کر گیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا شہید ہونے والے بہادر پولیس اہلکار جام ارشاد کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت۔
شہید کی فیملی کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
Police Department Rahim Yar khan

29/11/2023

ملتان پولیس تھانہ سٹی جلالپور کی شراب فروشوں کے خلاف کارروائی، شراب کی چالو بھٹی پکڑ لی، 02 شراب فروش گرفتار، 140 لیٹر دیسی شراب اور 100 لیٹر لہن برآمد

20/10/2021

🤗🔥

20/10/2021

😻

01/06/2021

Welcome to my official page❤️✨

Want your organization to be the top-listed Government Service in Multan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

ایس پی کینٹ ارسلان زاہد صاحب پولیس اسٹیشن مظفر آباد کی نئی عمارت کا معائنہ کیا اِس موقع پر ڈی ایس پی مظفر آباد طاہر مجید...
ایس ایچ او تھانہ مظفر آباد رمضان گل  معذور سائل کے پاس چل کر آئے اور اُنکی داد رسی کی �#پولیس_اسٹیشن_مظفرآباد_ملتان

Telephone

Website

Address


Alquresh Phase 1
Multan
59240

Other Government Organizations in Multan (show all)
HED South Punjab HED South Punjab
Higher Education Department, South Punjab, Bosan Road Multan
Multan, 66000

Official Page of Higher Education Department South Punjab

D a i s y ヅ D a i s y ヅ
Multan
Multan

marriage bureau

Army Dog Center Shorkot 03005271252 Army Dog Center Shorkot 03005271252
Shorkot Cantt
Multan, 35010

پورے پاکستان سے کھوجی کتوں کے لیے رجوع کریں۔ چوری ڈکیتی

99.4 FM Punjab Rung Multan 99.4 FM Punjab Rung Multan
FM Punjab Rung, 1st Floor, Department Of Architecture Design, NFC-IET, Khanewal Road
Multan, 59060

99.4 FM Punjab Rung Multan is dedicated radio station for the promotion of mother language, working

District Health Authority Multan District Health Authority Multan
Kutchery Road Multan
Multan

Government Health Department Multan

Housing, Urban Development department South Punjab Civil Secretriat Housing, Urban Development department South Punjab Civil Secretriat
House# 1N Quaid-e-azam Road, Near Mall Plaza, Cantt.
Multan

GVTIW Multan old GVTIW Multan old
Govt Vocational Training Institute Old Near Qasim Pur Colony , Multan
Multan, 66000

To enhance global competitiveness in Punjab, through a quality and productive workforce by developing

DHQHMultan DHQHMultan
Abdali Road , Beron Bohar Gate
Multan, 6000

Rehan Khokhar Rehan Khokhar
Multan
Multan, 60000

Directorate of hajj ministry of religious affairs pakistan

Roy Qayum Roy Qayum
Multan

public figure

Primary & Secondary Healthcare Department, South Punjab Primary & Secondary Healthcare Department, South Punjab
Multan

Primary & Secondary HealthcarDepartment South Punjab is committed to deliver quality Health services

GGES Chak 69 M Jalal Pur Pir wala, District Multan GGES Chak 69 M Jalal Pur Pir wala, District Multan
Chack 69/M
Multan, 60000

Students curricular and co-curricular activities Showing the best performance of Govt Schools