جمعیت علماء اسلام دویزی ضلع مہمند
Nearby government services
District Khyber
St#3 Hayatabad Phase-4
Warsak Road
25000
Directorate of Social Welfare
25000
Kpk
P & Dd Fata Secretariat Warsak Road Peshawar
Fata Boy Scouts Association Peshawar
25000
Jail Road Peshawar Cantt
25000
Agriculture Training Institute
25000
خدا کی زمین پر۔۔۔ خدا کا نظام
اطلاع مجلس عمومی اجلاس
امیر جے یو آئی ضلع مہمند مفتی محمد عارف حقانی
نے جے یو آئی ضلع مہمند کے مجلس عمومی کا اجلاس
21 دسمبر ، بروز جمعرات ، بوقت صبح 9 بجے
بمقام جامعہ تعلیم القرآن ھوارہ گربز تحصیل صافی میں طلب کیا ہے۔
تمام اراکین مجلس عمومی بر وقت اپنی شرکت یقینی بنائے۔
مولاناامان اللہ حـــقـا نی نے صوبائی جماعت کےشوکازنوٹس کا جواب دے دیا
________________________
محترم جناب حضرت مولانا عطاء الرحمٰن صاحب امیر جمعیت علماء اسلام خیبرپختونخوا
السلام علیکم ورحمة الله وبركاته
امید ہے مزاج گرامی بخیر ہونگے-
گزشتہ روز نشتر ھال پشاور میں ایک پروگرام میں میری شرکت پر آپ نے بندہ سے جواب طلبی کی ہے-
میری موجودگی اس پروگرام میں اس طرح ہوئی کہ اس روز بعد از عشاء ورسک روڈ کے ایک شادی ھال میں ہماری پارٹی کے ایک دیرینہ کارکن کی دعوت ولیمہ تھی جس میں،میری،عطیف الرحمان اور گورنر صاحب کی شرکت ضروری تھی-اس روز میں 3 بجے جے ٹی آئی دارالعلوم حقانیہ کے ایک پروگرام میں شرکت کے لئے نکل رہا تھا کہ گورنر صاحب نے مجھے کہا کہ 6 بجے شام نشتر ھال پشاور میں شعراء اور ادیبوں کی حلف برداری کا ایک پروگرام ہے اکوڑہ خٹک سے واپسی پر ہم ملکر اس پروگرام میں اکٹھے چلے جائینگے - میں اکوڑہ خٹک میں پروگرام کرنے کے بعد وہاں طلبہ کے ساتھ کچھ لیٹ ہوگیا تو میں نے راستے سے گورنر کے پروٹوکول افسر کے ساتھ موبائل پہ رابطہ کیا کہ پروگرام کی کیا صورتحال ہے- انہوں نے کہا کہ گورنر صاحب کہتا ہے کہ اپ یہاں آجائیں اور پروگرام سے فارغ ہونے کے بعد تینوں اکٹھے ولیمہ کے لئے چلے جائیں گے تو میں اکوڑہ خٹک سے سیدھا نشتر حال ایا،جونہی میں ھال میں داخل ہوا تو جب میں بیٹھ گیا اور پروگرام کا جائزہ لیا تو مجھے پتہ چل گیا کہ اس میں تو ارٹیسٹ، اینکرز اور عوام کی بڑی تعداد موجود ہے تاہم اس دوران کوئی قابل اعتراض کام میں نے وہاں نہیں دیکھا تو میں بیٹھا رہا-گورنر صاحب نے تقریر کی اور ان کی فاؤنڈیشن کے مسائل پر تفصیل سے بات کی گورنر صاحب نے جب تقریر ختم کی تو وہ آکر ہمارے ساتھ بیٹھ گئے اس دوران گورنر نے جمشید سے جانے کی اجازت مانگی اس نے کہا میں اعلان کرتا ہوں تو آپ پھر چلے جائیں اس کی تھوڑی دیر بعد ایک خاتون اگئی اور اس نے گانا شروع کیا جونہی اس نے گانا شروع کیا تو میں نے گورنر صاحب کو بطور احتجاج کے کہا کہ اس پروگرام میں شرکت مناسب نہیں تھی-اپ نے پروگرام کی پوری نوعیت کا مجھے نہیں بتایا تھا،اب اپ انکو روک لیں یا پھر میں نکلتا ہوں گورنر صاحب نے وہاں پر ایک بندے کو بھی بلایا اور کہا ہم نے جانا ھے ایک دوسرے پروگرام میں، اسی وقت ہم ھال سے فوراً نکل گئے-اگرچہ انکا پروگرام باقی تھا اور انہوں نے کاروائی جاری رکھی ہوئی تھی
درج بالا تفصیل میری شرکت کی تھی اور یہی اس کی حقیقت تھی-گانے بجانے کے ساتھ نہ دلچسپی ہے اور نہ پوری زندگی کبھی رہی ہے-الحمدللہ میں طلبہ کو تفسیر و حدیث پڑھاتا ہوں دیدہ و دانستہ ایسی مجالس میں شرکت کی سوچ بھی نہیں سکتا
تاہم میں سب سے پہلے اللہ کریم سے معافی کا طلب گار ہوں،صوبائی جماعت سے بھی معذرت خواہ ہوں کہ اس جگہ میری شرکت مناسب نہیں تھی-اس پر ہمارے جن کارکنوں کو کوفت ملی ہے تو ان سے بھی معذرت کرتا ہوں-یقینا اپکی اس جواب طلبی پر مجھے خوشی ہوئی،جو جماعت میں احتساب پر دلیل ہے-جسکا میں صمیم قلب سے شکریہ ادا کرتا ہوں،فقط
والسلام
العبد الضعیف امان اللہ حقانی
مورخہ 9,12,2023
انتباہ...!!!
جمعیت علماء اسلام فاٹا کے تمام کارکنان بالخصوص سوشل میڈیا کے ساتھ وابستہ احباب کو ہدایات دی جاتی ہیں کہ سوشل میڈیا پر ٹکٹوں کے حوالے سے ذاتی پسند ناپسند کو چھوڑ کر صرف جمعیت علماء اسلام کے عظیم بیانیے کو فوکس کریں۔
جماعت جس شخصیت کو بھی ٹکٹ جاری کرے گی وہی جمعیت علماء اسلام کا متفقہ امیدوار ہوگا ۔
انتخابی نامزدگیوں کے حوالے سے مرکزی جماعت بااختیار ہے۔ اور قیادت بہتر جانتی ہیں کون کس حلقے کیلئے موزوں ہے۔
انہی امیدواروں کو کامیاب کر اکر قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں اپنے عظیم جماعت کے نصب العین یعنی اعلاء کلمہ اللہ کیلئے قیادت کی آواز کو مزید توانا بنانا ہوتا ہے۔
تمام کارکنان سے درخواست ہے کہ جماعت کو اپنا دستوری حق استعمال کرنے کی تمام مراحل طے کرنے کا موقع دیں اور مرکزی قائدین پر اعتماد کا اظہار کریں۔ تاکہ جب بھی مرکزی جماعت کی جانب سے ٹکٹ ایشو ہو بس اسی کو اپنا نصب العین بناکر امیدوار کی کامیابی کیلئے تن من دھن کی بازی لگا کر میدان میں کودنا شروع کردیں۔
امیر جمعیت علماء اسلام فاٹا مولانا محمد جمال الدین
انٹرا پارٹی الیکشن میں بیرسٹر گوہر علی خان بلا مقابلہ تحریک انصاف کے چیئرمین جبکہ عمرایوب مرکزی جنرل سیکرٹری کے عہدے پر منتخب ہوگئے
نماز کے دوران منہ سے نسوار نکال کر پھینکنا
سوال
جمعے کی نماز کھڑی ہوئی ، جلدی میں جب میں نماز کے لیے کھڑا ہوا تو دوسرے رکعت میں مجھے پتا چلا کہ منہ میں نسوار ہے تو میں نے نماز توڑے بغیر منہ سے نسوار نکال کر جیب میں ڈال دی تو کیا نماز ہوگئی یا قضا کرنی ہوگی؟
جواب
نماز کے دوران کچھ کھانے یا پینے سے نماز فاسد ہوجاتی ہے، منہ میں نسوار رکھنے کی صورت میں بھی اس کے اجزا اگر حلق سے نیچے اتر جائیں تو نماز فاسد ہوجائے گی۔
’’زبدۃ الفقہ‘‘ میں ہے:
’’نماز کے اندر کھانا پینا، مطلقاً نماز کو فاسد کرتا ہے، خواہ قصداً ہو یا بھول کر، تھوڑا ہو یا زیادہ حتی کہ اگر باہر سے ایک تل منہ میں لیا اور نگل گیا تو نماز فاسد ہو جائے گی یا کوئی پانی وغیرہ کا قطرہ یا برف کا ٹکڑا منہ کے اندر چلا گیا اور وہ اسے نگل گیا تو نماز فاسد ہو جائے گی، نماز شروع کرنے سے پہلے کوئی چیز منہ میں لگی ہوئی تھی اگر وہ چنے کی مقدار سے کم تھی اور اس کو نگل گیا تو نماز فاسد نہیں ہو گی، مگر مکروہ ہے، اور اگر چنے کے برابر یا زیادہ ہو گی تو نماز فاسد ہو جائے گی، اصول یہ ہے کہ جس چیز کو کھانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے اس سے نماز بھی ٹوٹ جاتی ہے، ورنہ نہیں، کوئی میٹھی چیز نماز سے پہلے کھائی تھی، نماز کے اندر اس مٹھاس کا اثر جو منہ میں موجود تھا وہ تھوک کے ساتھ اندر جاتا ہے تو مفسد نہیں، اگر مصری یا شکر یا پان وغیرہ منہ میں رکھ لیا چبایا نہیں اور وہ گھل کر حلق میں جاتا ہے، تب بھی نماز فاسد ہو جائے گی، اگر دانتوں سے خون نکلا اور تھوک میں مل کر حلق میں گیا اور نگل گیا تو خون کا مزہ حلق میں محسوس ہونے کی صورت میں نماز ٹوٹ جائے گی۔‘‘
معلوم ہوا کہ اگر کوئی شخص نماز شروع کرنے سے پہلے منہ میں نسوار رکھے اور نماز سے پہلے اس کو تھوکنا بھول جائے تو اس سے بھی نماز فاسد ہو جائے گی، لہذا جب پہلی رکعت میں ہی نماز فاسد ہو گئی تو دوسری رکعت میں اس کو تھوک دینا مفید نہ رہے گا اور نماز کا اعادہ لازم ہو گا۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144108200138
رات کی تنہائی میں موبائل کی سکرین زلیخا کی طرح ہے جو ہر نوجوان کو کہتی ہے : هَيْتَ لَک (آجاناں گناہ کرنے)
لیکن اے نوجواں !
تو سنت یوسفی زندہ کرتے ہوئے کہہ دے : معاذ اللہ اے سکرین ! میں تجھ سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں اور بند دروازہ کھول کر گھر کے صحن میں کھڑا ہو جا، رب کریم تجھے اپنے دامن رحمت میں لے لے گا
جمعیت طلبإ اسلام تحصیل امبار یونٹ غلجو درہ
کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن کا انعقاد۔جس میں
امیر جمعیت علمإ اسلام ضلع مہمند
مولانا مفتی محمد عارف حقانی
جنرل سیکرٹری جے یو آئی ضلع مہمند
مولانا عبدالغفار صافی
سینٸیر رہنما جمعیت علمإ اسلام ضلع مھمند
جناب ارشد بختیار صاحب
امیر جمعیت علمإ اسلام تحصیل
امبار مولانا مفتی گلاب نور
جنرل سیکرٹری جے یو آئی تحصیل امبار
مولانا حکمت شاہ صاحب
سرپرست علمإ اسلام ضلع مھمند
مولانا محمد نسیم خان صاحب
سرپرست جمعیت علمإ اسلام ضلع مھمند
وامیر یونٹ شیخ الہند درہ مولنا مصطفٰی کمال صاحب
جنرل سیکرٹری جمعیت علمإ اسلام یونٹ شیخ الہند درہ مولانا گلبرخان صاحب ،کسان کونسلر VC 8 مولانا احمد جان صاحب نے شرکت کیا
جنرل سیکرٹری JTI ضلع مہمند مولانا ضیاءاللہ جان
صدر JTI لوٸر مہمند مولانا نعمت اللہ شاکر
صدر JTI تحصیل امبار مولانا قاضی زاھد اللہ
سینٸیر ناٸب صدرJTI مولانا مفتی میرداد شاکر
صدر JTI یونٹ شیخ الہند درہ
مولانا فیض الرحمان صاحب و دیگر ساتھیوں کی شرکت۔
کامیاب پروگرام کے انعقاد پر جے ٹی آئی ضلع مہمند کے تمام ابابیلوں کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔۔۔۔
باجوڑ بم دھماکے / مذمت و اظہار افسوس
باجوڑ بم دھماکوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
بزدلانہ فعل کسی طور ھمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔
اللہ کریم !شہید ہونے والوں کو جنت الفردوس عطاء فرمائیں
لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائیں۔
اللہ ھماری جملہ قیادت ، کارکنان اور تمام مسلمانوں
کی حفاظت فرمائیں۔۔
مولانا مفتی محمد عارف حقانی
امیر جے یو آئی ضلع مہمند
سے زیادہ وکٹیں اڑ گئیں۔ غازی بیگ کور سے کاروان کا مکمل صفایا۔۔۔
جے یو آئی تحصیل حلیمزئی کے زیر اھتمام عرفان کور ، غازی بیگ میں عظیم الشان شمولیتی جلسے کا انعقاد
جس میں ملک نوروز ولد ملک دوران خان مرحوم
ملک حسن خان ولد ملک عبدالصمد خان ،
حاجی محبوب خان ،ملک زر بادشاہ ،میرزا جان ،شیر بہادر ، خالد ،نذیر ،شکیل ،شفیق ،رشید ،سمسور ،شیروان ،صدیق محمد خان ،سجاد احمد احتشام ،عبدالرحمان ،کفایت ،شیراز خان ،حکمت یار ،جہانگیر خان ، احمد ، موسی ،علی رحمان سلیم اللہ ،حارث ، عبداللہ ودیگر افراد نے کاروان رحمان سے برسوں پرانا تعلق توڑ کر ، باقاعدہ قافلہ شیخ الہند میں شمولیت اختیار کی۔
قافلہ حق میں شامل ہونے والے تمام ساتھیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
شعبہ نشر و اشاعت جے یو آئی ضلع مہمند
امیر جے یو آئی ضلع مہمند مفتی محمد عارف حقانی کا پرائیوٹ ایجوکیشن نیٹ ورک PEN کے زیر اھتمام سپورٹس گالا ، میں کھیلے جانے والے تمام کھیلوں
کے لئے SPORT EQUIPMENT کا اعلان ۔۔۔۔
امیر جے یو آئی ضلع مہمند مفتی محمد عارف حقانی صاحب کا مفتی محمد ابرار صادق کے مدرسے
جامعہ دارالعلوم صدیقیہ للبنین والبنات سرہ شاہ پڑانگ غار کی دستاربندی میں بطور مہمان حصوصی شرکت۔۔
صاحبزادہ پیر مفتی گوھر علی شاہ صاحب بھی اس پروگرام کے مہمان خصوصی تھے
شعبہ نشر و اشاعت جے یو آئی ضلع مہمند۔۔JUI_MOHMAND
🌹مبارک باد 🌹
رہبر ، مرشد ،نائب امیر ضلع مھمند، مولانا مفتی گلاب نور حقانی صاحب کو چوتھی بار دستوری مدت آئندہ پانچ سال کے لئے
امیر جے یو آئی تحصیل امبار جبکہ
حضرت مولانا حکمت شاہ صاحب کو دوسری بار
دستوری مدت آئندہ پانچ سال کے لئے جنرل سیکرٹری جے یو آئی تحصیل امبار کے عہدے میں توسیع پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔
قائد حریت مولانا فضل الرحمن صاحب کے فہم و فراصت کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔
مرکزی مجلس عمومی جے یو آئی پاکستان کے فیصلے کی تائید کرتے ہیں۔ اور سراہتے ہیں۔
اللہ کریم ! اتحاد و اتفاق کی فضا قائم رکھیں۔
اللہ کریم ! ھمیں اخلاص کیساتھ خدمت کی توفیق عطاء فرمائیں۔
اللہ کریم ! آمدہ جنرل الیکشن میں جے یو آئی کو ملک بھر میں اور ھمارے ضلع مہمند میں تاریخی کامیابی عطاء فرمائیں۔ ھمیں یہ دن دیکھنا نصیب فرمائیں۔
تا حیات اس عظیم جماعت کے ساتھ وابستہ رکھیں۔
امین ثمہ امین
جے یو آئی وی سی 2 ، پڑانگ غار کے زیر اھتمام
کیرڑا پڑانگ غار میں شمولیتی تقریب کا انعقاد ۔
مختلف پارٹیوں سے متعدد افراد اور خاندان قافلہ
شیخ الہند میں شامل ہوگئے۔
قومی وطن پارٹی تحصیل پڑانگ کے سابقہ جنرل سیکرٹری امتیاز احمد ، فنانس سیکرٹری مکرم شیر ،حاجی جغفر شاہ ،نعمت ولی ،شیر ولی، واجد ،شاکر ،مراد ،مکمل شیر ، اول شیر ،شوکت ، احمد علی ،نیاز ولی ،سلیم ،عظیم ، حاجی بغدالی شاہ ،میرزمان ، الف رحمان ،جمیل ،یاسر،محمد موسی ، محمد عمیر جے یو آئی میں شامل ہوگئے۔
شمولیتی تقریب میں
امیر جے یو آئی ضلع مہمند
مفتی محمد عارف حقانی ،
سینیر نائب امیر جے یو آئی ضلع مہمند ،
مولانا قاری سید عالم صاحب
امیر جے یو آئی تحصیل پڑانگ غار ،
مفتی محمد اقبال،
جنرل سیکرٹری جے یو آئی تحصیل پڑانگ غار
مولانا جان محمد صاحب
ویلج چئیرمین مولانا لحاظ الدین ،سابقہ سالار قاری دیدار گل ، مولانا عبداللہ ، قاری عثمان صاحب،قاری محمد علی و دیگر مقامی ساتھی بھی شریک تھے۔
ان شاء اللہ آمدہ جنرل الیکشن میں جے یو آئی ،تحصیل پڑانگ میں کلین سویپ کرتے ہوئے تاریخی کامیابی حاصل کرئیگی۔۔۔ ان شاء اللہ
شعبہ نشر و اشاعت جے یو آئی ضلع مہمند
ورلڈ کپ 2023۔۔
آج کے دن کا منظر ۔ ورلڈ کپ کا فائنل جسے کروڑوں لوگ دیکھ رہے تھے اس میں اپنے حصہ کا کام کر گیا۔۔۔۔ دنیا کو پیغام دیا۔۔
اطلاع گرینڈ شمولیتی جلسہ
جے یو آئی ضلع مہمند کی بڑی کامیابی
جے یو آئی تحصیل حلیمزئی کے زیر اھتمام 22 نومبر ،
بروز بدھ ، صبح 9 بجے ، حجرہ حاجی نوروز ،عرفان کور ،
غازی بیگ میں ایک گرینڈ شمولیتی جلسے کا انعقاد کیا جائیگا۔ جس میں
ملک نوروز خان ولد ملک دوران خان مرحوم ،
ملک حسن حان ولد ملک عبدالصمد خان ،
حاجی محبوب خان ،
اپنے خاندانوں ، اور متعدد ساتھیوں کے ھمراہ قافلہ شیخ الہند میں شمولیت کا اعلان کرئنگے۔
اس عظیم الشان جلسے سے جے یو آئی ضلع مہمند کے ضلعی اور تحصیل قیادت خطابات کرئنگے۔
لہذا تمام کارکنان ، بر وقت شرکت یقینی بنائیں۔
شعبہ نشر و اشاعت جے یو آئی ضلع مہمند
جے یوآئی کی مرکزی مجلس عمومی/جنرل کونسل نے متفقہ طور پر مولانا فضل الرحمان کو آئندہ پانچ سال کے لیے امیر اور مولانا عبدالغفور حیدری کو جنرل سیکرٹری منتخب کرلیا۔
جے یوآئی پاکستان کی جنرل کونسل/عمومی کا اجلاس مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں جاری فیصلوں کی تفصیلات بعد میں جاری کی جائیگی. جمعیت علماء اسلام پاکستان کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس بروز ہفتہ اور اتوار مفتی محمود مرکز پشاور میں امیر مرکزیہ مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں جاری ہے مولانا فضل الرحمان اختتامی اجلاس سے تفصیلی خطاب کیا. اجلاس میں ملک بھر سے اراکین جنرل کونسل /مجلسِ عمومی نے شرکت کی اجلاس میں متفقہ طور پر مولانا فضل الرحمان صاحب کو ایکبار پھر پانچ سال کے لئے مرکزی امیر اور مولانا عبدالغفور حیدری کو ناظم عمومی منتخب کرلیا اجلاس سے مولانا عبدالغفور حیدری مولانا امجد خان حافظ حمد اللہ مولانا عطاء الحق درویش چاروں صوبوں گلگت بلتستان آزاد کشمیر کے امراء ونظماء نے کارگزاری رپورٹ پیش کی اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال آئندہ عام انتخابات فلسطین کے مظلوم مسلمان کے حق میں جاری مہم کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں صوبائی جماعتوں کی طرف پیش کی گئی رپورٹوں پر اطمینان کا اظہار کرتے صوبائی جماعتوں کو ہدایات کی گئی کہ انتخابات کے حوالے سے اپنی تیاریاں تیز کریں۔
خ زر خا ، خ زیر خے ،خ پیش خو۔۔۔
غور سے دیکھ لیں۔۔
یہ یورپ نہیں بلکہ پشاورصدر ہے
اور یہ کیپیٹل میٹروپولیٹین مئیر حاجی زبیرعلی اورگورنر صوبہ خیبر پختونخواحاجی غلام علی اور کینٹ ممبر نعمان فاروق یعنی باپ اور بیٹے بھتجے کے ایک سال کی محنت ہے۔بجلی کی تاریں انڈر گراؤنڈ ، صاف ستھرا سڑکیں بہترین کار پارکنگ ، ایک ہی جیسے سائن بورڈ یقینا فرزند پشاور کا حق ادا کیا
نگران وزیر اعلی خیبر پختونخواہ محمد اعظم خان
کے انتقال کا سن کر دکھ اور افسوس ہوا ۔
مرحوم کی خیبر پختونحواہ کے لئے خدمات قابل تحسین ہے۔
رحلت سے خیبر پختونحواہ ایک بڑے شخصیت سے محروم ہو گئی۔
مرحوم کے انتقال پر غمزدہ خاندان ،لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی
دعا کرتے ہیں۔
اللہ کریم مغفرت فرمائیں۔۔
مفتی محمد عارف حقانی
امیر جے یو آئی ضلع مہمند
شعبہ نشر و اشاعت جے یو آئی ضلع مہمند
خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ اعظم خان انتقال کر گئے ہیں۔
نگران وزیراعلیٰ اعظم خان کو گزشتہ روز طبیعت ناساز ہونے پر نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے اور انتقال کر گئے۔
ترجمان آر ایم آئی ہسپتال کے مطابق اعظم خان کی طبیعت تشویشناک تھی، اعظم خان کو آئی سی یو میں داخل کیا گیا تھا۔
تحصیل حوئزے جمعہ خیل کلے ،حاجی حائستہ گل کے حجرے میں تجدید عہد پروگرام(مجلس) کا انعقاد۔
جمعہ خیل گاوں کا آمدہ جنرل الیکشن میں جمعیت علماء اسلام کو مکمل سپورٹ کرنے کے عزم کا اعادہ۔۔۔
نوجوانوں ، بزرگوں کا ہر قسم کی تعاون کرنے کی یقین دہانی ۔ان شاء اللہ جمعہ خیل کلے میں جے یو آئی
کامیابی کے جھنڈے گھاڑ دے گی۔۔
پروگرام (مجلس) میں
امیر جے یو آئی ضلع مہمند
مفتی محمد عارف حقانی
مئیر تحصیل خوئزے بائزے
مولانا بسم اللہ جان رحیمی صاحب ،
سپیکر تحصیل کونسل خوئزے بائزے
چئیرمین حافظ محمد ابراھیم ،
حافظ عبداللہ ،اور
مقامی ساتھیوں کی کثیر تعداد میں شرکت۔
شعبہ نشر و اشاعت جے یو آئی ضلع مہمند
میکڈونلڈ پشاور گاہک نہ ہونے کی وجہ سے بند کردیا گیا
شکر ہے کسی شہر نے تو غیرت دیکھائ ہے
شاباش پشاور۔۔
پشاور میں مکڈونلڈز بند..
شاید پشاور دنیا کا پہلا شہ ہر ہے جہاں مکڈونلڈز بائیکاٹ کی وجہ سے بند ہوا ہے
پشاوری یہاں بھی بازی لے گئے
مفید اطلاع برائے ضلع مہمند عوام
اطلاع دی جاتی ہے کہ ڈاکٹر حمید الللہ مہمند نیورو سرجن .... مورخہ 18 نومبر بروز ہفتہ صبح 9 بجے سے غازی بیگ پرانا بازار ڈاکٹر حاجی انور خان کے ہسپتال میں مریضوں کا مفت معائنہ کریں گے ضرورت مند مریض رجوع کریں۔۔
Highlights
امیر جے یو آئی ضلع مہمند مفتی محمد عارف حقانی کے زیر صدارت جے یو آئی ضلع مہمند کے مجلس شوری اجلاس کا انعقاد ۔۔۔
اجلاس میں آمدہ جنرل الیکشن کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
اور لائحہ عمل طے کیا گیا ۔ جس کے مطابق
ضلع کے تمام تحصیلوں میں پروگراموں کا انعقاد کیا جائیگا ۔
قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے جمع شدہ درخواستوں کا جانچ پڑتال کیا گیا ۔
جو فاٹا جماعت کے حوالہ کیا جائے گا ۔۔
اجلاس میں تمام تحصیلوں سے مجلس شوری کے
اراکین نے شرکت کی۔۔۔۔
شعبہ نشر و اشاعت جے یو آئی ضلع مہمند
جمعیت علماء اسلام دویزی ضلع مہمند
احتجاجی مظاہرہ
کل بروز منگل صبح 10 بجے ،
بلمقابل غلنئی پریس کلب
شرکت کیجئے۔۔۔۔۔۔
جمعیت علماء اسلام دویزی ضلع مہمند
Muhammad Arif Haqqani Official
افسوسناک خبر
جمعیت علمائے اسلام ضلع مہمند
کے جائنٹ سیکرٹری قاری محمد ثابت صاحب اور جمعیت علماء اسلام ضلع مہمند کے سینئر رہنما مولانامحبت خان کے نوجوان چچازاد بھائی جناب امداد اللہ روڈایکسیڈنٹ میں شہید ھوچکا ہے ۔۔۔
نماز جنازہ کل 10 بجے باروخیل مدرسہ میں ادا کیا جائے گا،
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی حماس رہنماؤں خالد مشعل اور اسماعیل ہانیہ سے ملاقات
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان وفد کے ہمراہ گذشتہ روز قطر پہنچے ۔اسلم غوری
مسئلہ فلسطین پر رہنماؤں میں تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ۔اسلم غوری
اسرائیل فلسطین میں ظلم وستم کرکے قبلہ اول کو ہیکل میں بدلنے کی مذموم کوشش کررہاہےمولانا فضل الرحمن کی حماس رہنماؤں سے ملاقات میں اظہار خیال
امت مسلمہ کا فرض ہے کہ وہ اسرائیلی مظالم کے خلاف متحد ہوجائے ۔اسماعیل ہانیہ
انسانی حقوق کے دعویدار ممالک ہتھیاروں سے بھرے جہاز لے کر تل ابیب پہنچ رہے ہیں ۔اسماعیل ہانیہ
امت مسلمہ بھی فلسطینی بھائیوں کی حمایت کے لئے میدان میں نکلے ، اپنی ماؤں بہنوں اور بھائیوں کی مدد کرے ۔اسماعیل ہانیہ
کشمیر اور فلسطین پر عرصہ دراز سے مظالم انسانی حقوق کے دعویداروں کے منہ پر طمانچہ ہے ۔خالد مشعل
ترقی یافتہ ممالک کے دعویداروں کے ہاتھ معصوم بچون اور خواتین کے خون سے رنگے ہوئے ہیں ۔ مولانا فضل الرحمان
فلسطینی صرف اپنی زمین ہی نہیں بلکہ امت مسلمہ کی طرف سے فرض ادا کرتے ہوئے قبلہ اول کی آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں ۔مولانا فضل الرحمان
وقت آگیاہے کہ امت مسلمہ عملی میدان میں فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہو ۔ مولانا فضل الرحمان
مولانا فضل الرحمان پاکستان میں فلسطین کے سفیر کا کردار ادا کررہے ہیں ۔خالد مشعل ،اسماعیل ہانیہ
مولانا فضل الرحمان نے شہداء کی بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعاء کی ۔اسلم غوری
ملاقات میں سیکریٹری جنرل جے یو آئی سندھ مولانا راشدمحمودسومرو اور مفتی ابرار احمد بھی شریک تھے ۔
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان
جے یو آئی دویزی یونٹ تحصیل پنڈیالی کے زیر اھتمام شمولیتی تقریب کا انعقاد جس میں مختلف پارٹیوں سے 30 افراد نے مستعفی ہوکر جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔وی سی 2 دویزی سے جماعت اسلامی کے امیدوار برائے جنرل کونسلر ڈاکٹر عمرسید ،مکمل شاہ PPP، ضمیرخان، ظاہرخان Ji, زرورشاہ Ji, آدم خان ،جاوید خان ،نذیرگل خان ،خیرجان ،محمد جان،حسن ولی ،خیال محمد ،ثناب گل ،غلام سید ،امجدملک ،قدیرخان، لعل مرشاہ،اخترجان،عبدالمالک،مان لالامعشوق خان،
رحیم داد خان ،نصیرخان،سخی جان،نیک محمد،اکرام خان،بشیرخان،نذیرخان،معراج خان نے باقاعدہ جے یو آئی میں شمولیت احتیار کی۔شمولیتی تقریب میں
امیر جے یو آئی ضلع مہمند
مفتی محمد عارف حقانی
امیر جے یو آئی تحصیل پنڈیالی
مفتی احسان الحق عرف قاری گل صاحب،
امیر جے یو آئی تحصیل امبار
مولانا گلاب نور صاحب،
جائنٹ سیکرٹری مولانا قاری ثابت صاحب
سیئنر رھنما ارشد بختیار خان
نائب امیر تحصیل پنڈیالی
مولانا عصمت اللہ حقانی،
جناب سراج خان کونسلر ،یوتھ ممبر VC.3مولانا محمد طاہر دیوبندی،
مولانا محمد ولی خاکسار،مولانا حزب اللہ صاحب،مولانا محمودالحسن صاحب نے شرکت کی۔
شامل ہونے والے تمام ساتھیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
Muhammad Arif Haqqani
Arshad Bakhtiar Dawezai
Maulana Gulab Noor
Ismat Ullah Haqqani
ارشدبختیار صاحب
غلنئ۔۔۔امیر جے یو آئی امبار آتمانخیل مولانا گلاب نور صاحب کی قیادت میں اے سی لوئر مہمند سے موبائل سگنلز کی عدم دستیابی کے حوالے سے موبائل کمپنیوں کے ذمہ داروں کے ساتھ ملاقات ۔۔۔۔۔۔۔۔
سینیٹر مولانا حافظ رشید احمد صادق صاحب ( Naseer Ahmad Sadiq )، چئیرمین مولانا حکمت شاہ صاحب، چئیرمین مولانا انوار الحق صاحب وفد میں شریک رہے۔
کچھ موبائل کمپنیوں کے عدم شرکت اور دوسرے وجوہات کی بناء پر آئندہ بدھ کو پھر اجلاس ہوگا.. ان شاءاللہ
"""اطلاع+دعوت نامہ براۓ جے یو ائی کارکنان"""
کل بروز جمعرات دوپہر دوبجے بمقام حجرہ مکمل شاہ (نزد مدرسہ فیض العلوم الاسلامیہ تورو اسو کور دویزی) میں ایک شمولیتی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے ۔۔۔جس میں ڈاکٹر عمرسید سمیت درجنوں افراد ضلعی کابینہ کی موجودگی میں جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کرینگے۔۔۔آپ سب سے گزارش ہیں کہ اپنی شرکت کو یقینی بنائیں ۔۔۔جزاکم اللہ
افغانی ھمارے مسلمان بھائی ہے۔ مذہب ، تہذیب ، ثقافت ، سمیت بہت سی چیزیں مشترک ہے۔ہجرت کے اس کٹھن مرحلے میں افغانی بھائیوں کے ساتھ تعاون اور حسن سلوک کریں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حدیث کا پاس رکھتے ہوئے انکے جائیداد ، کاروبار ، مویشی و غیره رائج الوقت قیمت پر ہی خریدیں۔ انکی مجبوریوں کا ہر گز غلط فائدہ نہ اٹھائیں۔ ٹرانسپورٹر مناسب کرایوں پر ہی ٹرانسپورٹ مہیا کریں۔
اپنے مسلمان بھائیوں کیساتھ حسن سلوک رواں رکھیں۔
مفتی محمد عارف حقانی
امیر جے یو آئی ضلع مہمند
گزشتہ روز جمعیۃ علماء اسلام فاٹا کو فلسطین فنڈ کی مد میں چندے کے پہلے مرحلے میں ایک کروڑ 5 لاکھ اکہتر ہزار آٹھ سو تہتر روپے موصول ہوگئے ۔ فاٹا کے تمام اضلاع سے باالترتیب درج ذیل ترتیب سے پہلی قسط وصول ہوئی۔
ضلع خیبر : 3680465 روپے
شمالی وزیرستان: 2076000 روپے
مہمند : 1339350 روپے
باجوڑ: 15 لاکھ روپے
اورکزئی : 360000 روپے
اپر وزیرستان: 662000 روپے
لوئر وزیرستان: 528650 روپے
ایف آر پشاور: 4 لاکھ روپے
ایف آر لکی: 50800 روپے
خالد جان داوڑ
ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات
جمعیت علمائے اسلام فاٹا
جے یو آئی ضلع مہمند کے زیر اھتمام ، فلسطینی بھائیوں کے لئے تحصیلوں میں لگائے گئے کیمپس ، اور مساجد میں اکٹھا کیا گیا کل 13 لاکھ ، 39 ہزار ، 3 سو 50 روپے چندہ سیکرٹری فنانس مولانا لیاقت علی درویش صاحب نے آج سیکرٹری فنانس جے یو آئی ال فاٹا الحاج شمس الدین آفریدی کے حوالے کیا۔
اہلیان مہمند کے اعتماد کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
جمعیت علماء اسلام بلوچستان کو کامیاب، پروقار اور عظیم الشان طوفان الاقصٰی کانفرنس کے انعقاد پر خراج تحسین اور مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
مفتی محمد عارف حقانی
امیر جے یو آئی ضلع مہمند
کاروان رحمان شمولیتی تقریب کا ڈراپ سین
دعوت ، تعزیت کے موقع پر روایتی ملاقاتوں کو شمولیتی تقریب کا نام دے کر کاروان رحمان اپنے مردہ گھوڑے میں جان ڈالنے کی نا کام کوشیش کر رہے ہیں۔ 5 سال بعد صرف الیکشن کمپئین کے لئے ضلع مہمند میں آئے ہوئے کاروان رحمان کی روایتی سیاست کو قوم جان چکی ہے۔
جے یو آئی ضلع مہمند کے کارکنان ہر حال میں اپنے نظریے اور جماعت کے ساتھ کھڑے ہیں۔
گزشتہ روز لاچئ کلے تحصیل پنڈیالی میں انفرادی ملاقاتوں کو کاروان رحمان کیجانب سے شمولیت تقریب کا نام دیا گیا تھا ۔۔۔۔
فلاحی تنظیم دانشکول کے صدر کنخاپ کی امیر جے یو آئی تحصیل پنڈیالی مفتی احسان اللہ (قاری گل صاحب )
رھنما جے یو آئی لوئر مہمند ارشد بختیار خان
کے ھمراہ ویڈیو پیغام کے ذریعے کاروان رحمان میں شمولیت کی تردید
تحصیل پنڈیالی میں مہمند اور چارسدہ کی حد بندی، چارسدہ پولیس کی بے دخلی اور مہمند ڈیم
کے حوالے سے سیاسی اتحاد و قومی مشران کا یکہ غنڈ بازار میں جرگے کا انعقاد ۔۔۔
جرگہ میں
امیر جے یو آئی ضلع مہمند
مفتی محمد عارف حقانی ،
رھنما جے یو آئی لوئر مہمند
ارشد بختیار خان ،
سابقہ سینیٹر حافظ رشید احمد
سیاسی ، سماجی و قومی (مشران ) کی شرکت ۔۔۔۔
تحصیل شبقدر جمعیت علمائے اسلام تحصیل مٹہ کےزیراہتمام۔۔
مظلوم فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیل کےوحشتناک مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے تحصیل مٹہ کےسینئررہنما ڈاکٹر امجد علی صاحب اور علماء کرام خطاب کر رہے ہیں۔۔ مظلوم فلس طینیوں کی حمایت جاری رہیگی۔۔ ان شاءاللہ
Click here to claim your Sponsored Listing.
Videos (show all)
Category
Telephone
Website
Address
Academy Town
Peshawar
Peshawar, 25000
PTI Women Wing Peshawar provides a platform for the women of Peshawar to raise their voices against i