Islamic Knowledge & Education

assalam o alikum
we deliver here latest update pf govt and education releated....keep u up to date

22/10/2022

⛲ بسم الله الرحمن الرحيم ⛲

🇵🇰 آج کا کیلینڈر 🌤

🔖 25 ربیع الاول 1444ھ 💎
🔖 22 اکتوبر 2022ء 💎
🔖 06 کاتک 2079ب 💎

🌄 بروز ہفتہ Saturday 🌅

🍁 سمندر کی جھاگ جتنے گناہ بھی معاف !
🔹 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جس نے سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ. دن میں سو مرتبہ کہا، اس کے گناہ معاف کر دئیے جاتے ہیں، خواہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہی کیوں نہ ہوں۔“🔹
📗 «صحیح بخاری -6405»
❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄
💜💙💜💙💜💙💜💙💜💙💜

13/10/2022

رواں سال ضلع ساہیوال بچوں کے اغوا 81 اورخواتین اغوا61 وارداتیں ہوئیں
بدھ 12 اکتوبر 2022 22:20

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2022ء) ضلع ساہیوال میں رواں سال کے دوران اب تک بچوں کے اغوا کی 81خواتین کے اغوا کی 61اورخواتین کی عصمت دری کی 66وارداتیں ہوئیں۔
سرکاری اعداد شمار کے مطابق پچھلے سال کے مقابلہ میں بچوں کے اغوا اورخواتین کے اغوا کی وارداتوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیاہے۔ جبکہ بچوں سے بدفعلی کی 28اورخواتین سے جبراًً زیادتی کی 61 وارداتیںہوچکی ہیں۔سرکاری اعداد شمار کے مطابق بچوں سے بدفعلی اور زنااورعورتو ں کی عصمت در ی کی وارداتوں میں کمی آئی ہے۔

13/10/2022

ّساہیوال: پولیس اہلکار کے ہاتھوں معمولی تنازع پرنوجوان قتل، واقعے کی سی سی ٹی وی وائرل
بدھ 12 اکتوبر 2022 21:40

‘ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2022ء) ساہیوال میں پولیس اہلکارنے معمولی تنازع پر شہری کو سرعام گولیاں مار کر قتل کردیا۔واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں پولیس اہلکار کو مقتول سے جھگڑتے اور گولیاں مارتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ملزم واقعے کے بعد فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کانسٹیبل بلال عرف بالی تھانہ غلہ منڈی میں تعینات ہے اور آئی جی پنجاب نے شہری کے قتل میں ملوث اہلکار کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ پولیس میں ایسی کالی بھیڑوں کی کوئی جگہ نہیں، ایسے عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیا جارہا ہے۔

13/10/2022

⛲ بسم الله الرحمن الرحيم ⛲

🇵🇰 آج کا کیلینڈر 🌤

🔖 16 ربیع الاول 1444ھ 💎
🔖 13 اکتوبر 2022ء 💎
🔖 28 اسوج 2079ب 💎

🌄 بروز جمعرات Thursday 🌅

🥀 کہاں ہیں زمین کے بادشاہ؟
🔹 نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”اللہ قیامت کے دن زمین کو اپنی مٹھی میں لے لے گا اور آسمان کو اپنے دائیں ہاتھ میں لپیٹ لے گا پھر فرمائے گا میں بادشاہ ہوں، کہاں ہیں زمین کے بادشاہ۔“🔹
📗«صحیح بخاری-7382»

❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄
💜💙💜💙💜💙💜💙💜💙💜

12/10/2022

🌹بِســــــــــمِﷲِالرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ🌹
اَلصَّـلٰوةُوَالسَّـلَامُ عَلَیـْكَ یَارَسُـوْلَ اللّٰهﷺ

👈🏻اَلسَّلَامُ عَلَیْکُم وَرَحْمَةُ اللّٰهِ وَبَرَكَاتُه‌​

👈🏻🌙15 ربیع الاوّل 1444 ھِجْــرِی

👈🏻🗓️ 12 اکتوبر 2022عِیسَوی​

👈🏻☀️ 28 اسوج 2079 بکـــــرمی

👈🏻🌍بــروز بدھ

👈🏻 ✍🏻آج کا پیغام 📜
👈🏻 ✍🏻مولیٰ علی کرم اللّٰہ وجہہ الکریم نے فرمایا لوگوں سے ایسی باتیں کرو جنھیں وہ سمجھ سکیں
اس سے حضرت علی کی مراد یہ ہے کہ لوگوں سے اُن کی عقلوں کے مطابق کلام کرو، اس کے آخر میں یہ فرمایا ہے کہ جو چیز اُن کے نزدیک غیر معروف ہو، اس کو چھوڑ دو
(صحیح البخاری، کتاب العلم، باب من خص بالعلم قوما دون قوم، کراھیۃ ان یفھموا)
•┈┅❀منجانب محمد جمیل نقشبندی❀┅┈•
🍃💚🍃💛🍃💜🍃💙🍃🤎🍃🤎
┊  ┊  ┊  ┊
┊  ┊  ┊ ❣
┊  ┊ ❣ 💚
┊ ❣ 💛
❣ 💙
💜

12/10/2022

اَلسَّلامُ عَلَيكُم وَرَحمَةُ اللّٰهِ وَبَرَكَاتُه

بندے کی عاجزی اللّه تعالیٰ کو بہت پسند ہے۔ اللّه رب العزت اسکو چپکے چپکے پکارنے
والوں اور عاجزی سے گڑ گڑانے والوں کواپنی رحمت سے ڈھانپ لیتا ہے۔ اللّه کے خوف اور امید کے درمیان زندگی گزارنامومن کی نشانی ہے۔

مصیبت میں حوصلہ نہیں ہارنا چاہئے۔ ہمت سے اس کامقابلہ کرنا چاہئے۔ ہمت طاقت سے زیادہ کام کرتی ہے

اللّه رب العزت ہر برائی اورہردیده و نادیده شر اور تمام ناگہانی آفات سےحفاظت فرمائے۔

اللہ کریم اپنے خاص فضل و کرم سے ھمیں ہر قسم کےشر، فتنہ، فساد سے بچائے اور اپنےسوا کسی کا محتاج نہ کرےاپنی امان اور پناہ عطا رکھے۔

آمین یارب العالمین
یااللّه یارحمان و غَفُورُ الرَحِیم

12/10/2022

روس یوکرین جنگ کی شدت کی وجہ سے ایک بار پھر عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ شروع ہوگا ہے

12/10/2022

روس یوکرین اور کریمنیا جنگ چین اور تائیون جنگ کے ساتھ بُرے دن آنے والے ہیں، آئی ایم ایف نے دنیا کو خبر دار کر دیا۔

12/10/2022

وفاقی حکومت نے گندم کا ریٹ 3200 مقرر کر دیا 2022 - 2023

12/10/2022

نیوز الرٹ 💥
سیکشن آفیسر پنجاب نے فنانس ڈیپارٹمنٹ کو این ایس بی کی پہلی قسط تمام ضلعی اتھارٹیز کے اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کرنے کی ہدایت کر دی۔

12/10/2022

اسرائیلی بربریت

مقبوضہ ہیبرون میں قابض اسرائیلی فوج نے بچوں کے اسکول پر حملہ کر دیا، آنسو گیس کے گولے برسائے جس سے کئی معصوم بچے زخمی اور بیشتر بچے دہشت زدہ ہو گئے، بچوں کے چیخنے اور رونے کی آوازیں بھی ظالم اسرائیلی فوج کے دل نرم کرنے میں ناکام رہیں کس قدر یہ ظالم پتھر دل کافر لوگ ہیں ان کا ایک ہی حل ہے الجھاد ⚔️

10/10/2022

🥀 مجھے چار طرح کے غافلوں پر تعجب ہے جو چار مسائل کے حل سے غافل ہیں​ 🥀

1: مجھے تعجب ہے اس پر جو غم سے آزمایا گیا​ اور پھر بھی اس آیت سے غفلت کرتا ہے
لا إلهَ إلاّ أنتَ سُبحانكَ إني كنتُ من الظالمين
​​الٰہی تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو پاک ہے بیشک میں ﻇالموں میں ہو گیا​​
(الأنبياء 21:87)
کیا تم نہیں جانتے کہ اس دعا پر اللہ نے کیا جواب دیا؟
اللہ سبحانہ و تعالٰی نے اس کے بعد فرمایا
فاستجبنا لهُ ونجيناهُ من الغم
​​تو ہم نے اس کی پکار سن لی اور اسے غم سے نجات دے دی اور ہم ایمان والوں کو اسی طرح بچا لیا کرتے ہیں​

2: مجھے تعجب ہے اس پر جو بیماری سے آزمایا گیا​ کہ وہ کیسے اس دعا سے غفلت کرتا ہے
ربي إني مسّنيَ الضرُ وأنتَ أرحمُ الراحمين
​​اے میرے رب مجھے یہ بیماری لگ گئی ہے اور تو رحم کرنے والوں سے زیاده رحم کرنے واﻻ ہے​​
(الأنبياء 21:83)
کیا تم نہیں جانتے کہ اس دعا کے بارے میں اللہ نے کیا فرمایا؟
اللہ نے فرمایا ہے
فاستجبنا له وكشفنا ما به من ضر
​​تو ہم نے اس کی سن لی اور جو دکھ اسے تھا وہ دور کر دیا

3: مجھے تعجب ہے اس پر جو خوف سے آزمایا گیا​ کہ وہ کیسے اس آیت سے غفلت کرتا ہے
حسبنا الله ونعم الوكيل
​​ہمیں اللہ ہی کافی ہے اور وه بہت اچھا کارساز ہے​​
(سورة آل عمران 3:173)
کیا تم نہیں دیکھتے کہ اس پر اللہ نے کیا فرمایا؟
اللہ فرماتا ہے
فانقلبوا بنعمةٍ من اللهِ وفضلٍ لم يمسسهم سوء
​​(نتیجہ یہ ہوا کہ) وہ اللہ کی نعمت وفضل کے ساتھ لوٹے انہیں کوئی برائی نہ پہنچی

4: مجھے تعجب ہے اس پر جو لوگوں کے مکر سے آزمایا گیا​ کہ وہ کیسے اس دعا سے غفلت کرتا ہے
وَأُفَوِّضُ أَمْرِي إِلَى اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ بَصِيرٌ بِالْعِبَادِ
​​میں اپنا معاملہ اللہ کے سپرد کرتا ہوں یقیناً اللہ تعالیٰ بندوں کا نگراں ہے​​
(غافر 40:44)
کیا تم نہیں جانتے کہ اس دعا پر اللہ نے کیا جواب دیا؟
اس پر اللہ نے فرمایا
فوقاهُ اللهُ سيئاتِ ما مكروا
​​پس اسے اللہ تعالیٰ نے تمام بدیوں سے محفوظ رکھ لیا جو انہوں نے سوچ رکھی تھیں

10/10/2022

جہاں کوئی اُستاد نہ بننا چاھے، وہاں بظاہر پڑھے لکھے لیکن حقیقتاً جاہل راج کرتے ھیں.
”ساٹھ کی دہائی میں ایوب خان ملکہ برطانیہ اور ان کے شوہر کو پاکستان دورے کے دوران برن ہال اسکول ایبٹ آباد لے گئے، ملکہ تو ایوب خان کے ساتھ بچّوں سے ہاتھ ملاتی آگے بڑھ گیئں، اُن کے شوہر بچّوں سے باتیں کرنے لگے، پُوچھا کہ بڑے ہو کے کیا بننا ہے، بچّوں نے کہا ڈاکٹر ، انجنیئر ، آرمی آفیسر ، پائلٹ ، وغیرہ وغیرہ۔
وہ کچھ خاموش ہو گئے.
پھر لنچ پر ایوب خان سے کہا کہ آپ کو اپنے ملک کے مستقبل کا کچھ سوچنا چاہیے۔ میں نے بیس بچّوں سے بات کی۔ کسی نے یہ نہیں کہا کہ اسے ٹیچر بننا ھے اور یہ بہت خطرناک ھے...
ایوب خان صرف مسکرا دیے۔ کچھ جواب نہ دے سکے اور یہ ہمارے لیے لمحہ فکریہ ھے۔
تاریخ کی کتابوں میں لکھا ھے کہ جب ہندوستان کی انگریز حکومت نے حضرت علامہ اقبال ؒ کو سر کا خطاب دینے کا ارادہ کیا تو اقبال ؒ کو وقت کے گورنر نے اپنےدفتر آنے کی دعوت دی۔
اقبال نےیہ خطاب لینے سے انکار کردیا۔ جس پر گورنر بے حد حیران ہوا۔ وجہ دریافت کی تو اقبالؒ نے فرمایا:۔ ’’میں صرف ایک صورت میں یہ خطاب وصول کرسکتا ہوں کہ پہلے میرے استاد مولوی میرحسنؒ کو ’’شمس العلماء‘‘ کا خطاب دیا جائے‘‘۔
یہ سن کر انگریز گورنر نے کہا:۔
ڈاکٹر صاحب! آپ کو تو’’سر‘‘کا خطاب اس لیے دیا جا رہا ھے کہ آپ بہت بڑے شاعر ہیں۔ آپ نے کتابیں تخلیق کی ہیں، بڑے بڑے مقالات تخلیق کیے ہیں۔ بڑے بڑے نظریات تخلیق کیے ہیں۔ لیکن آپ کے استاد مولوی میر حسنؒ صاحب نے کیا تخلیق کیا ھے…؟‘‘
یہ سن کر حضرت علامہ اقبالؒ نے جواب دیا کہ:۔
’’مولوی میر حسن نے اقبال تخلیق کیا ھے‘‘
یہ سن کر انگریز گورنر نے حضرت علامہ اقبالؒ کی بات مان لی اور اْن کے کہنے پر مولوی میر حسن ؒ کو’’شمس العلماء‘‘ کا خطاب دینے کا فیصلہ کرلیا۔ اس پر مستزاد علامہ صاحب نے مزید کہا کہ:۔
’’میرے استاد مولوی میر حسن ؒ کو ’’شمس العلماء‘‘ کا خطاب دینے کے لیے یہاں سرکاری دفاتر میں نہ بلایا جائے بلکہ اْن کو یہ خطاب دینے کے لیے سرکاری تقریب کو سیالکوٹ میں منعقد کیا جائے ، یعنی میرے استاد کے گھر‘‘
اور پھر ایسا ہی کیا گیا۔ مولوی میر حسنؒ کو آج کوئی بھی نہ جانتا اگر وہ علامہ اقبالؒ کے استاد نہ ہوتے۔لیکن آج وہ شمس العلماء مولوی میر حسن ؒکے نام سے جانے جاتے ہیں۔
الغرض استاد کا مقام اور عظمت ہر شے سے بُلند ھےہے۔
کانپتے ہاتھوں سے یہ الفاظ ان اساتذہ کے نام۔۔ جنہوں نے مجھے انسان بنایا۔
میرے استاد
میرے معلم
میرے مربی
میرے مدرس........

💕تمام اساتذہ اکرام کے نام

Want your business to be the top-listed Media Company in Sahiwal?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address

Farid Town Scheme No 3
Sahiwal
57000

Other Media/News Companies in Sahiwal (show all)
Noorani News Noorani News
Sahiwal
Sahiwal

SUBHA TV 786 HD SUBHA TV 786 HD
CHAK NO 56/5-L
Sahiwal, WATTO1022

we want upload social experiment and crimes reports political news etc.

Awazy Aawam Awazy Aawam
Sahiwal
Sahiwal, 57000

hey I'm micchu and I play video games like free fire,pubg,ect

Lehr-e-Adab Sahiwal Lehr-e-Adab Sahiwal
Street No. 5, Kot Khadim Ali Shah
Sahiwal

Weekly Lehr-e-Adab Sahiwal

News Alart News Alart
Sahiwal, 57000

All about daily news

Aik pakistan news Aik pakistan news
49
Sahiwal

مسیحی نیوز گروپ

M***i Muhammad Imam Bakhsh Nadeem M***i Muhammad Imam Bakhsh Nadeem
Sahiwal

بیانات حضور قبلہ باباجی سرکار مفتی محمد امام بخش ندیم م

Zahid online Zahid online
Sahiwal

دیکھو پاکستان اک نیوز چینل ہے اور اس سے آپ کو سیاسی سماجی اور معاشرتی خبریں ملیں گی

Geo update news Geo update news
Sahiwal

Sahiwal Entertainment & News Channel Sahiwal Entertainment & News Channel
Sahiwal

Sahiwal (Punjabi and Urdu: ساہِيوال‎), formerly known as Montgomery, is a city in Punjab, Pakistan. It is the 21st largest city of Pakistan by population and the administrative cap...