Bintefatima novels
Nearby public figures
295 GB
36050
36050
Faisalabad
Canal Road
Dist. Cm Complaint Cell Toba Tek Singh
36050
J B
فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ��
Don't copy paste without take permission 💕
رات کے کھانے کے بعد آیت صفیہ بی کے کمرے کے باہر کھڑی دروازے پر۔۔ ہلکی سی دستک دے رہی تھی۔ اجازت ملنے پر مدھم مسکراہٹ ، جس میں کبھی اضافہ نہیں ہوا تھا ، کے ساتھ اُن کے پاس آتی اُن کی گود میں سر رکھے لیٹی تھی۔ اُس کا چہرا یوں مرجھایا ہوا تھا جیسے اُس پر خزاں کا موسم طویل ہو گیا ہو۔۔ اُس کی بھوری آنکھیں ویران تھی ۔
اب بتائیں۔۔ کیا ہوا تھا آپ کو ،" وہ تب جان گئیں تھیں وجہ وہ نہیں جو بتائی جا رہی ہے اُنہوں نے سب کی موجودگی کی وجہ سے بات کو کریدا نہیں تھا " ۔
" میں تھک گئی ہو دادو " ، اُس کی آواز میں کوئی جذبات نہیں جھلک رہے تھے ۔
" کس چیز سے ؟؟ " ، وہ اُس کے بھورے بالوں میں انگلیاں چلا رہیں تھیں ۔
آیت خاموش ہی رہی ۔۔!
" خوف آتا ہے دادو " ، وہ کچھ دیر بعد بولی تھی مگر اُس میں کوئی بھی تول نہیں تھا ۔
" کس چیز سے ؟؟ " ، اُنہوں نے پھر اپنا سوال دہرایا تھا مگر اب بھی اُس کی زبان کچھ نہ کہہ سکی تھی ۔
" صبر کرو میرے بچے صبر کا بہت بڑا اجر ہے " ، جب اُس کی طرف سے کوئی جواب نہیں موصول ہوا ، تو وہ اُسے تلقین کر گئیں تھیں ۔
کرتی ہوں دادو۔۔ وہی تو کرتی ہوں ، " اُس کی نظر سامنے پڑے میز پر تھی جس پر سفید پھولوں والا گلدان پڑا تھا " ۔
" آپ کو نہیں لگتا آپ کا صبر آپ کے خوف سے زیادہ بڑا ہونا چاہئے ؟ " ، اُن کا لہجہ سوالیہ تھا ۔
میں کبھی کبھی خود کو بہت اکیلا محسوس کرتی ہوں دادو ، " اب اُس کی بھوری آنکھوں میں ہلچل مچی تھی وہ مضطرب نظر آنے لگی تھی " ۔
اللہ قرآن میں فرماتا ہے ،
" غم نہ کرو بیشک اللّٰہ تمہارے ساتھ ہے " ، وہ اُسے کچھ یاد کروا رہیں تھیں ایسے جیسے چھوٹے بچوں کو سبق پڑھایا جاتا ہے
" پیار سے "۔۔
" نرمی سے " ۔۔
" محبت سے " ۔۔
میں جانتی ہوں دادو مگر میں بھول جاتی ہوں۔۔ میں کیوں بھول جاتی ہوں ؟؟؟ " ، اُس کی آواز یک دم بھر آئی تھی اُس کے مومی چہرے پر ندامت نظر آ رہی تھی ۔
" میری دعا۔۔۔! دادو وہ بھی قبول نہیں ہو رہی ، مجھے پتا ہے۔۔ دعائیں قبول ہوتیں ہیں اور مجھے یہ بھی پتا ہے صبر کا اجر ملتا ہے مگر یہ۔۔ اس میں آنے والا یہ طویل وقفہ مجھے سب بھولا دیتا ہے " ، ایک اشک ندامت اُس کی بھوری آنکھ سے بہہ نکلا تھا ۔
پتا ہے ؟؟ کونسی چیز آپ کو اللّٰہ کے بےحد قریب کر دیتی ہے۔۔ ایمان لے آنے کے بعد؟؟ ۔۔
" آپ کا یقین اور آپ کی دعا "
" دعا تو مانگی ہی اس یقین کے ساتھ جاتی ہے۔۔ وہ قبول ہو گی کیونکہ اللہ تو سنتا ہے۔۔ وہ تو سب کی سنتا ہے۔۔ آپ یقین سے مانگو تو وہ دے گا۔۔ ضرور دے گا ،
کیسے؟؟ ۔۔
کب ؟؟ ۔۔
کہاں ؟؟ ۔۔
یہ آپ وقت پر اُس کی عطا کو دیکھو گے ، اُس ذات سے مانگنا کبھی مت بند کرو کیونکہ جب آپ مایوس ہو کر مانگنا چھوڑتے ہو آپ اصل خسارہ تب ہی اٹھاتے ہو۔ یہ بلکل ایسا ہے جیسے مزدور اپنی مزدوری کے بعد اجرت نہیں لے آپ سارا دن محنت کے بعد آرام کرتے ہو کیونکہ اللّٰہ نے آپ کو رات عطا کی ہے ، یہ آپ کا حق ہے ، مگر اجرت لیے بغیر آپ گھر آؤ گے تو فاقہ دیکھنا پڑے گا ، بھوک آپ کو سونے نہیں دے گی ، آپ کو بے سکونی میں رکھے گی " ، وہ اب خاموش ہوئیں تھیں مگر اُن کے چہرے پر ایک میٹھی سی مُسکراہٹ تھی۔
ہممم۔۔۔! "۔
" مجھے ایسے لگتا ہے جیسے سب مجھ سے دور جا رہے ہیں " ، اُس کا خوف اُس کی زباں پر آیا تھا ۔
" اللہ آپ کی شے رگ سے بھی زیادہ قریب ہے" ، وہ اُسے لا جواب کر رہیں تھیں یا تسلی دیں رہیں تھیں کون جانیں۔۔ مگر اُس کی بھوری آنکھوں میں مچی ہلچل مدھم پڑھ رہی تھی ۔
" آپ اِس دنیا میں چاہے جِس حالات میں بھی ہو یاد رکھنا اللّٰہ اپنے بندوں کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑتا چاہے پھر پوری دنیا بھی آپ کو کیوں نہ چھوڑ جائے "
فضا میں چند پل سکوت چھایا تھا۔۔
💕💕💕💕💕💕💕💕💕💕💕💕
تیرا قُرب سے جڑنے کیلئے نیچے گئے لینک پر کلک کریں شکریہ ۔۔۔
قسط نمبر 1 #تیراقُرب
https://znzlibrary.com/tera-qurb-novel-by-sundas-fatima-complete-znz-library/
#تیراقُرب
💕💕💕
تم ایسی ہی ہو تمھاری وجہ سے ہوا سب۔۔ جان چھوڑ دو میری بیٹی کی ، اُس سے دور رہو۔
ن ۔۔نا ۔۔۔۔نہیں چچی جان ، بلند آواز میں کہتے وہ اٹھ کر بیٹھی تھی
اپنے دلِ پر ہاتھ رکھے لمبے لمبے سانس لیتے بھوری آنکھوں سے آنسوں بہہ نکلے تھے ۔
م ۔مگر میں نے کچھ نہیں کِیا ، زور سے آنکھیں بند کیے کانوں پے ہاتھ رکھے وہ کہے جا رہی تھی
کچھ اذیت بھرے الفاظ تھے جو اُس کی سماعتوں سے ٹکڑا رہے تھے ۔۔۔۔!
ابرھیم آپ تو مت روئے آپ کو تو مُجھے چُپ کروانا چاہیے آپ تو ایسا مت کریں ، عائشہ کی آنکھیں رونے کے باعث سوجی ہوئیں تھیں ۔
وہ بہت چھوٹی ہے عائشہ اُس کا دماغ یہ سب برداشت نہیں کر پائے گا ۔ مجھ پر اِلزام لگا لیتے میں اف بھی نا کرتا ، اِبراھیم دونوں ہاتھوں کو آپس میں پیوست کیے بیٹھے تھے آنسوں کسی لڑی کی ماند بہہ رہے تھے
جانتی ہوں مگر آپ حوصلے سے کام لیں" یہ دنیا ہے کوئی ماں کی گود نہیں ۔۔جب یہ آپ کو اپنی لپیٹ میں لیتی ہے تو عمروں کا لحاظ نہیں کرتی پھر فرق نہیں پڑتا آپ چھوٹے ہیں یا بڑے " ۔۔
مگر میری بیٹی بہت معصوم ہے عائشہ وہ تو ٹھیک سے یہ بھی نہیں جانتی اُس پر بہتان کس چیز کا ہے میں اُس کا پروٹیکٹر تھا مجھے اُسے پروٹیکٹ کرنا تھا مگر میں نہیں کر پایا میں نا کام ہو گیا ۔۔
"دنیا کی مضبوط ترین چیزوں کا شمار اگر کیا جائے تو اُن میں سے ایک باپ ہوتا ہے اُسے دنیا کی کوئی چیز توڑ نہیں سکتی مگر اولاد کا غم ، اُس مضبوط شخصیت کو بھی توڑ دیتا ہے " ۔
نہیں آپ ناکام نہیں ہوئے ابراہیم آپ نے اپنی بیٹی کو شک کے دائرے میں تنہا نہیں چھوڑا اُس کی ڈھال بنے ہیں آپ۔۔ آپ نے اپنی بیٹی کو پروٹیکٹ کیا ہے آپ اپنے دل سے یہ گلٹ نکال دے۔ ابراہیم آپ ، میں ، امی سب اُس کی ڈھال ہیں ۔
ہاں ۔۔ آپ صحیح کہہ رہی ہیں عائشہ مگر ۔۔ ، وہ دروازے پر ہوئی ہلکی سی دستک پر خاموش ہوئےتھے ۔
" آیت اندر داخل ہوئی تھی "
میں آ جاؤ بابا ، وہ سر جھکائے لب کاٹ رہی تھی
آئیں نہ ،، میری پرنسز دروازے پر کیوں کھڑی ہے اندر آ جائیں ، وہ ہاتھ پھیلائے مُسکرا رہے تھے آنسوں اُسے دیکھنے پر مزید اشتیاق سے بہنے لگے تھے
آیت نے سر اٹھا کر عائشہ اور اِبراھیم کو دیکھا تھا پھر سوں سوں کرتی چھوٹے چھوٹے قدم لیتی ابراہیم کے گلے لگ گئی تھی
بابا ۔۔۔! وہ کچھ دیر خاموش ہی اِبراھیم کے گلے لگی رہی تھی ۔
جی میری جان ، وہ بہت نرمی سے اُس کا سر سہلا رہے تھے۔
بابا آپ مت روئیں مجھے معاف کر دیں میں پھر کبھی بھی عدن کے ساتھ نہیں آؤں گی اور وہ صفحہ۔۔ وہ بھی میں منع کر دوں گی اُسے۔۔۔ وُہ پھر کبھی بھی نہیں بیجھے گی آپ۔۔ آپ ناراض نہیں ہوں ، وہ ابراھیم کے آنسوں صاف کرتے ہوئے بولی تھی ۔
ابرھیم نے آیت کے ہاتھ بڑی نرمی سے اپنے ھاتھوں میں لیتے۔۔ اُسے باری باری چومہ تھا ،
میری پرنسز کیوں پریشان ہے؟ بابا تو اپنی پرنسز سے ناراض نہیں..!
تو آپ کیوں رو رہے ہیں ؟؟
دیکھو اب نہیں رو رہا۔۔ مجھے میری پرنسز ہستے ہوئے اچھی لگتی ہے اور بابا ماما بلکل بھی اپنے بیٹے سے ناراض نہیں آپ صرف اپنی سٹڈی پر فوکس کروں، ہممم...!
آپ مجھے معاف کر دیں بابا ، وہ کِسی مجرم کی طرح سر جھکائے ایک ہی بات پر اٹکی ہوئی تھی
نہیں میری جان آپ معافی مت مانگیں ہمیں تکلیف ہو رہی ہے آپ کی اِس میں کوئی غلطی نہیں آپ پریشان نہیں ہوں بابا بریو ہیں بابا اب نہیں روئیں گے تو بابا کی پرنسز بھی بریو ہے نہ ؟؟ وہ بھی نہیں روئے گی ، اِبراھیم آیت کے پھولے رخسار کو صاف کرتے اُس کے سر پر بوسہ دے گئے۔
پکا آپ نہیں روئے گے ، وہ جیسے اس تکلیف میں دوبارہ نہیں مبتلا ہونا چاہتی تھی، جیسے اُسے بہت تکلیف ہوئی ہو اپنے بابا کو روتے دیکھ ۔۔۔۔!
"ایک بیٹی کے لئے اپنے باپ کی آنکھوں میں آنسوں دیکھنا اذیت ناک ہوتا ہے آنسوں بھی وہ جو خود کی وجہ سے آئیں تو زِندگی ایک خسارہ لگتی ہے "۔۔
پکا نہیں رووں گا ، وہ اب اپنے آنسوں صاف کر رہے تھے
ٹھیک ہے ماما آپ بھی نہیں ؟؟ آیت عائشہ کی طرف رخ کر گئی تھی۔
ہمم!!! وہ مُسکرا گئی تھی اور آگے ہو کر اُس کے رخسار کو چھوا تھا ۔
اب آپ دونوں سو جائیں ۔۔ میں بھی سونے جا رہی ہوں ، وہ ابراہیم صاحب کی گود سے اترتے بولی تھی۔۔!
ٹھیک ہو گیا ، اِبراھیم مسکرائے تھے
جاگتے مت رہیے گا آپ سو جائیے گا ، وہ دروازے کے ناب پر ہاتھ رکھے ایک بار پھر فکرمند سی کہہ رہی تھی
جو حکم میری جان ۔۔۔! وُہ اپنے دل پر رکھے مُسکرا رہے تھے ۔
ایک خواب سی کیفیت تھی جس سے وہ جاگی تھی وہ ننھی جان خود کو پُر سکون کرنا چاہ رہی تھی گہرے گہرے سانس لیتے بالوں کو مٹھی میں جکڑے سر نفی میں ہلاتے وہ خود اپنی کیفیت کو سمجھنے سے قاصر تھی خواب کونسا ہے وہ جو حقیقت بن کر سامنے آیا اور گزر گیا یا یہ جو اب تکلیف بن کر ٹھہر سا گیا ہے۔
🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸
تیرا قُرب کی قسط نمبر 1 کی چھوٹی سی جھلک۔۔۔! ناول سے جڑنے کیلئے پیج کو فالو کریں شُکریہ۔۔۔💕
یہ دُنیا ہے ۔۔۔!
#تیراقُرب ناول سے جھڑنے کیلئے ہمیں فالو کریں ۔
Assalamualaikum warahmatullahi wabarakatuhu 🥀 omeed karti hon aap sb khyar khyariat se hon ge novel Tera Qurb ki episode in shaa Allah eid k bad aani shuru ho jay gi. Is mn mukhtalif category ho gi aap enjoy kare gy baki ap ka response must hai tb tk k liya apna khyal rakhe like kare share kare subscribe karen shukriya
🌚🥀
Click here to claim your Sponsored Listing.
Videos (show all)
Category
Contact the public figure
Website
Address
Toba Tek Singh
Toba Tek Singh
Toba Tek Singh, 12345
Hello Guys! Here You Will Find Awesome Tricks & Ways Related To Information About Tech And Content Wi
Toba Tek Singh
Toba Tek Singh, 12345
Hello Guys! Here You Will Find Awesome Tricks & Ways Related To Information About Tech And Content Wi